اسلام علیکم
امید ہے کہ مزاج بخریت ہوں گے ۔سب سے پہلے میں اپنا تعارف کروا دوں۔ میرا نام
نثار احمد قریشی ہے۔ میں پاکستان کے ایک شہر ایبٹ اباد کا رہنے والا ہوں اور
میرا چھوٹا سا کمپوزنگ اینڈ پرنٹنگ کا بزنس ہے۔
آج جب میں اپنے ملک اور لوگوں کے حالات کے بارے میں سوچتا ہوں تو جسم کانپ کر
رہ جاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ کیا ترقی کرنا ہماے مقدر میں نہیں ہے۔ کیا جو
ہمارا لائف سٹینڈرڈ ہے وہ روز بروز پیچھے ہی جائے گا۔ جناب یہ سوچ کر دل کوئی
کام کرنے کو نہیں چاہتا ہے کہ ہم زرعی ملک ہونے کے باوجود آٹے کے لیے لائن میں
کھڑے ہیں۔ اور لوگ سب کام چھوڑ چھاڑ کر صرف آٹے کی فکر میں اپنی جانیں تک ضائع
کر رہے ہیں۔
ہم کدھر جارہے ہیں اور ہماری منزل کیا ہے۔ ہمارے حکمران سادگی کب اپنائیں گے
اور کب کوشش شروع ہو گی کی کہ ان لوگوں کا لائف سٹینڈرڈ اپ کیا جائے ۔
اگر آپ کی طرف سے حوصلہ افزائی ہوئی تو دوبارہ بھی لکھوں گا۔ |