انٹرنیشنل شیف ڈے

 نوجوان موٹیویٹر /پرنسپل کوتھم کالج محمد عثمان ہادی نے انٹرنیشنل شیف ڈے کے موقع پر خصوصی طور پر راقم الحروف کے دفتر آکر تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ گزشتہ سوموار کودیا تھا، بعد ازاں ہرروز فون اور میسجز کے زریعے تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دیتے رہے ، گزشتہ روز جب مقامی ہال میں چھوٹی بہن سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اور بیٹیوں ارفع رشید، آئرہ رشید، تزئین اعجاز کے ہمراہ پہنچا تو استقبالیہ پر محمد عثمان ہادی اور کالج کے اساتذہ کو اپنا منتظر پایا ، سانچ کے قارئین کرام :کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم) اور چیزیس (Cheezious) فوڈ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل شیف ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد مقامی ہال میں کیا گیا تھاجس میں سینکڑوں مرد وخواتین، شیفس نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو وبانی چیزیس فوڈ پاکستان وقاص خلیل اور رضوان اعجاز تھے ، دونوں نوجوان فوڈ کے کاروبارکو انٹرنیشنل معیار کے مطابق وسعت دینے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں ، تقریب سے پہلے شیف واک کے بعد غبارے ہوا میں چھوڑے گئے،واک کی قیادت جنرل مینجر چیزیس فوڈ اوکاڑہ محمد حارث قیوم ، پرنسپل کوتھم کالج محمد عثمان ہادی نے کی ، جس میں ضلع بھر کے شیفس مرد وخواتین سمیت اساتذہ، طلبہ ، سماجی ، کاروباری ، وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی ، تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان اعزا زصدارتی ایوارڈ یافتہ نعتیہ شاعرو سابق پرنسپل گریجوایٹ کالج اوکاڑہ پروفیسر رضا اﷲ حیدر ،معروف معتبرشاعر وسابق پرنسپل گوگیرہ کالج پروفیسراحمد ساقی ، منفرداورمعروف خطاط اصغر مغل ،جنرل سیکرٹری ’ماڈا‘ و سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ، سینئر صحافی جاوید راہی،راقم الحروف (محمد مظہررشید چودھری )،بینک مینجر اعجاز علی ، کالم نگارسلمان قریشی ، معروف نعت خواں پروفیسر امین انجم ، مینجر ووکیشنل ٹریننگ کالج لیاقت شہزاد ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج رانا احسن سلیم ، لیکچرار حسن رضا اقبالی ، آرٹسٹ غلام مصطفی مغل جی کو گلدستے پیش کیے گئے ، سینئر ہیڈ ماسٹر رانا عابد حسین نے نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے ،تقریب میں شیف مقابلے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹس جبکہ دوسوسے زائد مقابلے میں حصہ لینے والوں کو سرٹیفکیٹس دیے گئے ، شیف بیلٹ کا ایوارڈ کوتھم کالج ، چیزیس فوڈ اور دعوت ریسٹورنٹ کے شیفس کو دیا گیا ،مہمانان اعزاز اور مہمان خصوصی کو شیلڈز اور گفٹ دیے گئے ،تقریب سے پرنسپل کوتھم کالج محمد عثمان ہادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں بیس سے زائد تین ماہ ، چھ ماہ اور دوسال کے کورسز کروائے جارہے ہیں ، پاکستان میں ٹیوٹا (TEVTA)سے رجسٹریشن کے ساتھ بین الاقوامی کالجز کے تعاون سے کورسز کروائے جاتے ہیں ، یہاں سے فارغ التحصیل طالب علم وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں باعزت روزگار کما رہے ہیں ،تقریب میں اس شعبے سے وابستہ تین سوسے زائد افراد نے شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر انٹرنیشنل شیف ڈے کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ٭
 

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 88 Articles with 74703 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.