سیاست میں فوج کے کردار کی تفہیم

پاکستان کے موجودہ آرمی چیف آف اسٹاف اور فور اسٹار جنرل قمر جاوید باجوہ تین سال کی توسیع کے بعد 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہیں 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فوج کا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان نے انہیں توسیع بھی دی۔ آرمی چیف کے ریٹائر ہونے کے بعد کون عہدہ سنبھالے گا؟ اس پر کئی مہینوں سے سیاسی جماعتوں اور میڈیا میں قیاس آرا ئیاں اور افواہوں کا راج رہا۔ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ ملک کی سیاست میں ایک اہم سیاسی قوت رہی ہے، اس کا اعتراف جنرل باجوہ نے اپنے آخری الوداعی خطاب میں بھی کیا اور آئینی طور پر فوجی مداخلت کو غلط قدم قرار دیا تاہم انہوں نے اصلاحات کی جانب بڑھنے والے قدموں میں سیاسی جماعتوں کو بھی برداشت اور میانہ روی اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ 1947 میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم اور پاکستان کے با ضابطہ قیام کے بعد سے، پاکستانی فوج نے ملک کے سیاسی عمل کی تشکیل اور تعین میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ جو بھی حکومت کی قیادت کرتا ہے اس نے پاکستانی فوج کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے میں پہل کی۔ پاکستانی فوج میں اعلی ترین قیادت کے عہدے کی حیثیت سے، پاکستانی آرمی چیف آف اسٹاف کا پاکستانی سیاست میں ایک تصوراتی اثر و رسوخ ہے۔ لہذا پاک فوج کے اگلا چیف آف آرمی اسٹاف کون ہوگا، یہ ماضی کے اختیار کئے جانے والے رویوں کی وجہ سے ملک بھر اور عالمی سطح پر توجہ کا ایک بہت ہی قابل قدر مسئلہ بنا رہا۔
سیاست پر فوج کے اثر و رسوخ کا مطالعہ کرنے کی روایت ایک طویل عرصے سے موجود ہے۔ سماجی و سیاسی نظریات کی تاریخ میں، تقریباً کسی بھی محقق نے سیاست میں فوج کے کردار کے مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا اس سوال کا جواب سن تزو، ارسطو، افلاطون، سیسرو، این میکیاولی، سی کلازوٹز، ایف نطشے، کے مارکس، ایف اینگلز، وی لینن، آئی ایلین، ایس ہنٹنگٹن، ایم ڈوورگر اور بہت سے دیگر ادوار کے مفکرین نے دیا۔ ایک ہی وقت میں، سیاسی زندگی میں فوج کے کردار کے بارے میں رائے کی حد بہت وسیع تھی اور تنوع نظریات کے درمیان تضاد ات کی ایک اعلی سطح میں مختلف تھی، لیکن زیادہ تر محققین نے اتفاق کیا کہ سیاسی دائرے کو ہمیشہ فوج پر غلبہ ہونا چاہے۔ یہاں ہم سیاست میں فوج کے کردار کی تفہیم کی دو سطحوں میں فرق کر سکتے ہیں حقیقی صورتحال کے تجزیے کی سطح اور موجودہ سیاسی عمل کے لئے فوج کی اہمیت اور سطح مثالی ہے، جو ایک کامل ریاست کے سیاسی نظام میں فوج کے کردار اور مقام کے بارے میں خیالات کا ایک مجموعہ ہے۔ معاشرے کے سیاسی دائرے کے کام کرنے کے نظریہ اور عمل میں نمایاں تبدیلیوں اور فوجی تنظیم کے ساتھ اس کے تعامل کے باوجود، یہ اب بھیتوجہ طلب ہے۔

سیاست میں فوج کے کردار کا مطالعہ کرنے کے لئے طریقہ کار کی بنیاد کو ایک طاقتور محرک سیاسی نظام کے نظریہ کے ظہور کی طرف سے دیا گیا تھا، جو بادی النظر جمہوریت کے نظریہ کی بہتری کے لئے بنایا گیا تھا۔اب یہ ممکن ہے کہ سیاست میں فوج کے کردار، اس کے اثر و رسوخ کے دائرہ کار اور ممکنہ سمتوں، ممکنہ خطرات اور ان کو محدود کرنے کے اقدامات کو زیادہ واضح اور نمایاں طور پر بیان کیا جا سکے۔ جمہوریت کے نظریہ میں فوج اور سیاست کے مابین تعامل کے معاملات کو سول بالا دستی کے تصور کے فریم ورک کے اندر سمجھا جاتا ہے، یعنی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرگرمیوں پر عوامی کنٹرول۔ تاہم، آج تک، سیاسی عمل کے حقائق سیاست پر فوج کے اثر و رسوخ کے معاملے پر مختلف نقطہ نظر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

حکومت نے اپنی قومی سلامتی کی پالیسی میں بڑی ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ پاکستان کا اصل سلامتی کا فلسفہ قومی دفاع، علاقائی سا لمیت اور داخلی سلامتی کو اپنی سلامتی کی پالیسی کی بنیاد کے طور پر لینا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں نئی پاکستان سیکورٹی پالیسی بہت زیادہ وسیع ہے جس میں پاکستان کی معیشت کے صحت مند انہ آپریشن اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ پر خصوصی زور دیا گیا ہے، خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ روایتی سیکورٹی کے معاملات کو غیر روایتی سیکورٹی مسائل کی وجہ سے تیزی سے چیلنج کیا جا رہا ہے۔ ''پالیسی'' میں بہت سے معاملات پر بھی زور دیا گیا جس میں تیزی سے آبادی میں اضافے اور عوامی خدمات کی کمی کے مابین فرق کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے خلاف دفاع، وبائی امراض کے خلاف دفاع، اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اعلی ترجیح شامل ہے۔ ریاست نے بالآخر کسی حد تک عوام پر مبنی سیکورٹی پالیسی کا آغاز کرنا شروع کیا۔ کلید یہ ہے کہ کیا پاکستانی فوج اور حکومت کو اس پالیسی کے بارے میں مستقل تفہیم ہے، کیا عمل درآمد کے مخصوص طریقے مستقل ہیں، اور کیا عمل درآمد کی سطح کو مربوط اور موثر بنایا جا سکتا ہے۔

پاک فوج نے تمام تر دباؤ کے باوجود مملکت کے سیاسی نظام کو لپیٹنے کے کئی مواقع کو استعمال نہیں کیا اور بیشتر سیاسی جماعتوں نے اس کردار کو دباؤ کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا۔ پی ٹی آئی نے اپنے مختلف بیانات میں مسلح افواج کے خلاف سخت ترین بیانات دئیے اور مبینہ طور پر اپنے فروعی مقاصد کے حصول کے لئے خارجہ پالیسی، اور مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی کو اتنا متنازع بنا دیا ہے کہ اس کے منفی اثرات کئی برسوں تک عالمی سطح پر پاکستان کے اثر رسوخ کو متاثر کریں گے۔ قبل از وقت انتخابات کے مطالبے میں ریاستی اداروں کو غیر جمہوری کردار ادا کرنے کی ضد ماضی میں اداروں کی جانب سے سیاسی مداخلت کے رجحان کی وجہ سے ہی بنی، دیکھنا یہ ہوگا کہ بطور نئے آرمی چیف ملک کے سیاسی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے نئی ڈاکٹرائن کیا بناتے ہیں یا پھر باجوہ ڈاکٹرائن کو ہی جاری رکھا جائے گا۔

 

Qadir Khan
About the Author: Qadir Khan Read More Articles by Qadir Khan: 937 Articles with 743929 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.