یاسین ملک ، مقبوضہ کشمیر ، پاکستان کا کردار

یاسین ملک ، مقبوضہ کشمیر ، پاکستان کا کردار

یاسین ملک کو رواں برس مئی کے مہینے میں ہندوستان کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی یاسین ملک ایک علیحدگی پسند کشمیری رہنما ہیں جو کئی دہائیوں سے بھارت سے آزادی کی تحریک میں شامل ہیں۔ وہ آل جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی ارکان میں سے ایک ہیں، جو بعد میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (JKLF) بن گئی۔

یاسین ملک کو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھارتی حکام نے متعدد بار گرفتار کیا تھا۔ تاہم، بھارت پر بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے انھیں ہر بار رہا کیا گیا۔ 1975 میں، وہ منظر سے غائب ہوگئے اور JKLF کی قیادت سنبھالی۔ وہ 1994 تک روپوش رہے جب انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور بھارتی عدالت نے سزائے موت سنائی۔ بعد ازاں سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا لیکن وہ آج بھی جیل میں ہیں۔ اللّٰہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک کشمیر کو آزادی عطا فرمائے اور یاسین ملک کو بھی آزادی عطا فرمائے پاکستان حکام کو چاہیے کہ یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت میں لیجایا جاۓ جب ہندوستان کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں لیجا سکتا ہے تو پاکستان یاسین ملک کا کیس کیوں نہیں لیجا سکتا صرف 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منا کر نہیں بلکہ پاکستان کو سفارتی اور ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کی حمایت کر کے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ بطور مسلمان کشمیری ہمارے بھائی ہے اور اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے اگر ایک حصے کو تکلیف ہوگی تو سارا جسم محسوس کرے گا
اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے
اسی امید اور فیض احمد فیض صاحب کے شعر کے ساتھ اپنی تحریر کا اختتام کروں گا

دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لبمی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
 
Adnan Ali
About the Author: Adnan Ali Read More Articles by Adnan Ali: 2 Articles with 1650 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.