پہلے گرا دیا پھر معافی مانگ لی لیکن، شو کے دوران شائستہ لودھی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ دیکھنے والے چونک گئے؟ ویڈیو وائرل

image
 
گزشتہ کئی سالوں سے اگرچہ اس حوالے سے بار بار آواز اٹھائی جاتی رہی ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں تفریح کے نام پر جو طوفان بدتمیزی برپا رکھا جاتا ہے وہ کسی بھی طرح ہماری معاشرت نہیں ہے-
 
نامحرم خواتین کو بائک پر اپنے پیچھے بٹھا کر چکر لگوانا یا پھر ان سے اخلاق سے گرے ہوئے انداز میں مذاق کرنا- سب ایسے عمل ہیں جو کہ ہم اپنے گھروں میں کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے مگر اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر اسکرین پر دیکھنے پر مجبور ہیں -
 
شائستہ لودھی کا گرنا اور عدنان صدیقی کی معذرت
اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈيو کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جو کہ گزشتہ رات نجی چینل پر دکھائے جانے والے شو جیتو پاکستان کا ایک منظر ہے جس میں عدنان صدیقی اور شائستہ لودھی کی ٹیموں کے درمیان ایک گیم کھیلی جا رہی تھی-
 
اس گیم میں ایک جگہ سے بال اٹھا کر ایک مقررہ وقت میں ایک ڈبے کے اندر ڈالنی تھیں جس میں ٹیم کیپٹن اپنی ٹیم کی مدد کر سکتے تھے۔ مقررہ وقت میں جو ٹیم سب سے زيادہ بال ڈبے میں ڈال دیتا اس کو پوائنٹ اور انعامات ملنے تھے-
 
 
شائستہ لودھی کی ٹیم کی جب باری آئی تو وہ اور ان کی ٹیم کی خواتین کھلاڑی بھاگ بھاگ کر ایک جگہ سے بال اٹھا کر دوسری جگہ لے جا رہی تھیں- ان خواتین کی مدد شائستہ لودھی بھی بھاگ بھاگ کر کر رہی تھی-
 
اس موقع پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف ٹیم کے کپتان عدنان صدیقی نے جب شائستہ لودھی کو جیتتے دیکھا تو وہ آگے بڑھے اور انہوں نے شائستہ لودھی کو دھکا دے کر نیچے گرا دیا-
 
یاد رہے کہ یہ شو لائیو ٹیلی کاسٹ ہو رہا تھا اور لاکھوں افراد نے شائستہ لودھی کے گرنے کا یہ منظر براہ راست دیکھا- جس کے بعد اگرچہ عدنان صدیقی نے ان سے کافی معذرت بھی کی مگر گرنے کی وجہ سے شائستہ لودھی کے گھٹنے پر بھی چوٹ آئی-
 
لیکن اس کے باوجود چونکہ شو لائیو تھا تو شائستہ فوراً ہی اٹھ کر کھڑی ہو گئیں اور دوبارہ سے اپنی ٹیم کی مدد شروع کر دی- جب کہ دوسری جانب عدنان صدیقی انتہائی چھینپے ہوئے اسٹائل میں شائستہ سے معذرت کرتے نظر آئيں-
 
یہ تفریح ہے یا طوفان بدتمیزی
تاہم اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس طرح کے پروگرام کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا- کچھ افراد نے عدنان صدیقی کے شائستہ لودھی کو دھکا دے کر گرانے کو بھی ایک غیر اخلاقی عمل قرار دیا اور اس کو اسپورٹ مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا-
 
image
 
ہمارے معاشرے میں خواتین کا خصوصی عزت دی جاتی ہے۔ مگر اس طرح کے شو اور پروگرام ایک چھوٹے سے انعام کی خاطر اس طرح سے بھاگ بھاگ کر چھلانگیں لگاتے ہوئے نامحرم مردوں کے سامنے خواتین کی عزت کو کم کرنے کے مترادف ہے-
 
 یہ شو خصوصی طور پر رمضان کے حوالے سے کیے جا رہے ہیں تو اس مہینے کی برکتیں سمیٹنے کا یہ طریقہ تو کسی بھی طور درست نہیں ہے-
 
سوال یہ ہے کہ اس وقت میں پیمرا والے اور ٹیلی وژن کے پروگراموں کے لیے ضابطہ اخلاق بنانے والے افراد کہاں جا کر سو گئے ہیں- کیا یہ ہماری مشرقی اقدار کے منافی نہیں ہے- کیا اس طرح کے پروگرام رمضان کے احترام کا مذاق نہیں اڑا رہے-
 
اگر آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے تو ایسے پروگرامز کے خلاف اپنی آواز بلند کریں تاکہ اس طرح کی بے حیائی کا راستہ روکا جا سکے-
YOU MAY ALSO LIKE: