|
|
مسجد اللہ کا گھر ہے جس کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔
مسجد ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر مسلمان پانچ وقت کی باجماعت نماز کی ادائیگی،
قرآن کی تعلیم و تفسیر کے لیے جاتے ہیں اور ہر مسلمان کی یہی کوشش ہوتی ہے
کہ مسجد میں پاک صاف حالت میں جائيں اور ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے اس کا
احترام مجروح ہو- |
|
رمضان میں مساجد کی
رونقیں |
جیسا کہ رمضان کا مہینہ ہے اور یہ مہینہ مساجد کی رونقوں
میں اضافہ کر دیتا ہے۔ روزے دار باقاعدگی سے پانچوں وقت کی باجماعت نماز کا
اہتمام کرتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ دن بھر قرآن کی تلاوت اور نوافل کی
ادائیگی کے لیے بھی لوگ مسجد میں مصروف رہتے ہیں- اور اس کے بعد نماز
تراویح کا اہتمام بھی اس مہینے کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا ایک طریقہ
ہوتی ہیں- |
|
مساجد اور بچے |
ایک کہاوت ہے کہ ہمیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب کہ ہمیں نماز کے دوران پچھلی
صفوں میں بچوں کی آوازیں سنائی نہ دیں- کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
ہماری اگلی نسل دین سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ اور اگر ہم نے اسلام کو اگلی
نسل تک منتقل نہ کیا تو اس دین کی حفاظت کیسے کر پائيں گے- |
|
|
|
یہی وجہ ہے کہ ترکی کے اندر اس حوالے سے ایسے عملی
اقدامات کیے گئے ہیں جو کہ نئی نسل اور بچوں کو مساجد کے قریب لانے اور دین
سے جوڑنے کا سبب بن رہے ہیں- |
|
مساجد میں بچوں کے لیے
پلے ایریا |
دین سے قریب کرنے کے لیے بچوں کو مسجد میں لانا ضروری
ہے- مگر کم عمر بچوں کو مسجد کی طرف راغب کرنے کے لیے انقرہ میں موجود مسجد
احمت حامدی عکیسی مسجد میں ایک پلے ایریا بنایا گیا ہے- |
|
جو والدین نماز تراویح کے لیے آتے ہیں وہ اس پلے ایریا
میں اپنے بچوں کو چھوڑ دیتے ہیں- جہاں پر مختلف کھلونے اور بچوں کی تفریح
کا سامان موجود ہے- اس طرح سے ایک جانب والدین بچوں کی فکر سے آزاد ہو کر
نماز تراویح ادا کرتے ہیں تو دوسری جانب بچے بھی اس پلے ایریا کی وجہ سے
ذوق و شوق سے مسجد جاتے ہیں- |
|
تراویح کے بعد امام کے
ساتھ کھیلنا |
بچوں کو صرف مسجد سے جوڑنے کی کوشش ہی نہیں کی جاتی بلکہ
ترکی میں تراویح کی نماز کے بعد مسجد کے امام آدھا گھنٹہ بچوں کے ساتھ
گزارتے ہیںاور ان کے ساتھ کھیلتے ہیں- اس عمل سے بچوں کے اندر امام مسجد
اور علما کے ساتھ قربت اور محبت پیدا ہوتی ہے جو ان کو دین سے جوڑنے کا سبب
بنتی ہے- |
|
|
|
نوجوان بچوں
کے لیے بھی اہتمام |
چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے ہوتے بچوں کو
بھی دین سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے- ایسے بچوں کے لیے ترکی میں تراویح
کی نماز کے بعد مسجد کے اندر ہی بچوں کو فٹ بال کھیلنے کی اجازت دی جاتی
ہے- |
|
|
|
اس طرح بچوں کے مسجد میں وقت گزارنے سے نہ
تو مسجد کی صفائی میں کوئی کمی واقع ہوتی ہے اور نہ ہی اس کا احترام متاثر
ہوتا ہے- بلکہ اس طرح سے نوجوان نسل مسجد سے دور ہونے کے بجائے اس سے قریب
ہوتی ہے- |
|
یہ تمام عمل اگر ہمارے ملک میں بھی اپنائے
جائیں تو اس سے بچوں کے دلوں میں مساجد اور علما سے محبت اور قربت میں
اضافہ ہو سکتا ہے- اس طرح سے بچوں میں دین سے محبت پیدا ہوتی ہے- |
|