میں نے بورڈ کا پیپر بھی چھوڑ دیا کیونکہ... سنیتا مارشل نے اپنا بورڈ کا پیپر کس کے لیے چھوڑا؟ دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا

image
 
پاکستان میں بورڈ کے امتحانات کا موسم ذہنی تناؤ اور دباؤ کے موسم کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس وقت بھی ملک بھر کے طلباء گزشتہ 2 مہینوں سے خوفزدہ ہیں۔ لیکن زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے یہ امتحانات لازمی ہیں اور ہم سب اس صورتحال سے گزرے ہیں چاہے وہ پاکستانی بورڈ کے امتحانات ہوں یا کیمبرج کے۔ زیادہ تر لوگ اسکول کے ان تمام سالوں سے گزرنے کا بنیادی مقصد سمجھتے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا شمار اس وقت ملک کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فیشن کے میدان میں اپنا نام بنایا اور کامیابی کے ساتھ اداکاری کی طرف قدم بڑھایا جہاں اس نے ہر کردار کو کمال کے ساتھ نبھایا اور وہ اب بھی کئی بڑے اور اہم کرداروں کے لیے پہلی پسند سمجھی جاتی ہیں۔
 
image
 
حال ہی میں سنیتا مارشل نے ندا یاسر کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی اور گفتگو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک موقع پر بورڈ کے امتحان چھوڑ بھی چکی ہے جبکہ عام طور پر ان پیپرز کو چھوڑنے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا-

سنیتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے نے دراصل ایک موقع پر اپنے انگلش بورڈ کا امتحان چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ سنگاپور جانے والی تھیں اور یہ ان کا پہلا بیرون ملک سفر تھا۔ سنیتا کو سن سلک نے ایک اشتہار کی پیشکش کی تھی اور اس کی شوٹنگ سنگاپور میں ہونی تھی۔

سنیتا کے مطابق مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب انہیں شوٹنگ کی تاریخوں کے درمیان اپنا امتحان چھوڑنا پڑا۔ تاہم یہ قیصلہ انہوں نے پورے خاندان کے ساتھ سوچ بچار کرنے کے بعد کیا- اس امتحان کو چھوڑنے کے بعد اگلے سال سپلیمنٹری امتحان دیا اور یوں ماڈلنگ کا موقع بھی حاصل کر لیا۔‘
 
image
 
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ فرسٹ ائیر کا پیپر تھا تو اس وقت میرے پاس یہ موقع موجود تھا کہ میں اس پیپر کو اگلے سال سیکنڈ ائیر کے پیپر کے ساتھ دے سکتی ہوں تو اس لیے میں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا لیا-

سنیتا کا مزید یہ کہنا تھا کہ مجھے اس وقت زیادہ خوشی سنگار پور جانے کی نہیں بلکہ ایک بڑا کمرشل ملنے کی تھی اور اسے میں کسی صورت میں گنوانا نہیں چاہتی تھی- ‘
YOU MAY ALSO LIKE: