گم صم
اسکول سے وآپسی پر چھ سالہ کھلنڈری سانولی علیشہ آج گم صم تھی_ بیٹھے بیٹھے
اچانک وہ انتہائی سنجیدگی سے اپنی ماں سے مخاطب ہوئ:ماما! میری شکل کیسی
ہے؟
کمرے کے پاس سے گزرتا ہوا اس کا گہرا سانولا باپ حیران تھا کہ اس کی اتنی
چھوٹی سی بیٹی اچانک اتنی بڑی کیسے ہو گئ_ وہ اس قدر حیران تھا کہ سوال کا
جواب تک نہ سن سکا_
گنتی
شعر وادب کے دلدادہ کلیم صاحب اپنے سات سالہ بیٹے اریب سے:
بیٹا! تمھیں گنتی آتی ہے؟
اریب: جی بابا، آتی ہے_
کلیم صاحب: اردو میں آتی ہے، اردو میں؟ ( زور دے کر) اریب: جی بابا، آتی
ہے_ (مزید اعتماد کے ساتھ)
کلیم صاحب: سناؤ...
اریب: الف ب پ ۔۔۔۔
کالج کے بچے
چار سالہ سمیحہ: بابا ! آپ کالج میں پڑھاتے ہیں نا؟
بابا: ہاں بیٹا!
سمیحہ: وہاں کس کو پڑھاتے ہیں؟
بابا: کالج کے بچوں کو، بیٹا!
سمیحہ: بابا! آپ دشمن کے بچوں کو نہیں پڑھاتے؟
ناشتہ
پانچ سالہ افنان صبح اٹھا تو اس نے بستر پر بیٹھے بیٹھے کچن میں موجود اپنی
ماں کو آواز دی:
ماما! ناشتہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔موبائل دیں
ماں: اچھا بیٹا! |