“ چل پڑے شوق آوارگی میں “

امریکہ کی شناخت مجسمہ آزادی کو امریکی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے. تاہم ہر سال لاکھوں سیاح نیویارک میں لوئر مَین ہٹن کے لبرٹی نامی جزیرے کا رُخ صرف اس مجسمہ کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے کرتے ہیں۔ اس جزیرے کو ’لبرٹی لائٹننگ دی ورلڈ‘ یعنی دنیا کو روشن کرنے والی آزادی کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ مجسمہ امریکی عوام کو فرانسیسی عوام نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔1975ء سے 1984ء کے درمیان اس کی تعمیر عمل قومیں آئی۔ گزشتہ صدی کے دوران اس کی کئی بار مرمت کی گئی۔1984ء اور1986ءکے دوران اس کی مرمت پر آٹھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر لاگت آئی۔

فرانسیسی حکومت نے امریکی عوام کو ایک ’اسٹیچو آف لبرٹی‘ دینے کا فیصلہ کیا۔ اِس مجسمے کو تخلیق کرنے کی ذمہ داری بارٹولڈی کے حصے میں آئی۔ بارٹولڈی نے دیو قامت مجسمے کی تخلیق کا آغاز1870ء میں کیا۔1886ء کو فرانس میں تیار ہونے والے اس مجسمے کے لیے فنڈز جمع کرنا خاص طور پر امریکیوں کے لیے ایک مشکل کام تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار رہا اور پھر مجسمے کی تکمیل کے بعد ستون کی تعمیر کا کام، جس پر اس مجسمے کو نصب کیا جانا تھا، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رُکا رہا۔

بالآخر نیویارک ورلڈ کے پبلشر جوزف نے فنڈ ریزنگ کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا اور ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں سے رقم اکٹھی کی، جن میں سے اکثر نے اس میں ایک ڈالر سے بھی کم فنڈ دیا۔ مجسمۂ آزادی جو فرانس میں تیار کیا گیا تھا، بحری جہازکے ذریعے امریکا لایا گیا اور اس کے مختلف حصوں کو جوڑکر نصب کر دیا گیا۔ اس مجسمہ کی زمین سے مشعل تک بلندی 151فٹ اور1انچ بنتی ہے۔ یہ مجسمہ ایک رومن دیوی سے منسوب کیا جاتا ہے، جس نے ڈھیلا ڈھالا لباس پہنا ہے اور اس کے سر پر سات کونوں والا تاج ہے، جو سات سمندروں اور سات براعظموں کو ظاہر کرتا ہے۔
مجسمے کے بائیں ہاتھ میں ایک تختی اور دائیں ہاتھ میں سونے سے بنی ایک مشعل روشن ہے جو وہ اپنے سرسے بلند کیے کھڑی ہے۔ تختی کے اوپر4 جولائی 1776ء کندہ ہوا ہے، جو امریکا کی سلطنت برطانیہ سے آزادی کے اعلان کی تاریخ ہے۔ مجسمے کا ڈھانچہ تانبے کا ہے۔ اردگرد پانی ہونے کی وجہ سے نمی کے باعث اس کا رنگ پیتل کاہو گیا ہے۔ آزادی کی علامت کے طور پر اس کے پاؤں میں ایک ٹوٹی زنجیر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس وقت اس مجسمہ آزادی کی مجموعی طور پر 305فٹ6انچ بلند ہے۔

اور اس کی مشعل کو 1986ءمیں تزئینِ نو کے بعد نئی مشعل کو 24 قیراط سونے کی پرتوں سےمزین کیا گیاتھا۔

اور اس کا تاج و چہرہ یعنی اس کےتاج کی سات کرنوں میں ہر ایک کی لمبائی 9فٹ جبکہ وزن150پاؤنڈ اور چہرے کی بلندی8فٹ سے زائد ہے۔

اور اس کی بائیں ہاتھ میں موجود تختی کی بلندی23فٹ 7انچ جبکہ چوڑائی13فٹ 7انچ ہے۔

اور اس کا زینہ و رنگ پائیدان سے مجسمہ آزادی کے سر تک زینے کے قدم154ہیں۔مجسمہ آزادی کا فطری رنگ اجاگر کرنے کیلئے اسے ہلکا سبز رکھا گیا ہے جو نیلے آسمان سے مل کر سحر انگیز منظر سامنے لاتا ہے۔

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 378 Articles with 160283 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.