تحریر علامہ محب النبی
قادری اکبری کوہاٹ
یہ جملہ وظائف پیر آف اوگالی شریف نے مختلف مواقع پر اپنے ملنے والوں کو
بتائے جو مجرب ثابت ہوئے اب عوام کی بھی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں
محتاجی سے چھٹکارے کیلئے۔
یَا عَزیزُ " کا ذ کر محتاجی سے چھٹکا را دلا تا ہے۔ صبح کی نماز کے بعد
اسے روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے والا کبھی کسی کا محتاج نہ ہو گا۔
امراضِ دل اور آنکھوں کے امراض کیلئے درود شریف۔
دل کی ہر قسم کی بیماریوں کیلئے مندرجہ ذیل درود شریف آزمودہ ہے
۔ بعض حضرات کو دل کے تیز دھڑکنے، دل ڈوبنے، دل تڑپنے، دل بڑھنے اور دل
بیٹھنے جیسے کئی قسم کے امراض لا حق ہوتے ہیں، ان کو چاہیئے کہ یہ درود پاک
315 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔ اللہ تعالٰی امراض قلب سے شفاء دے گا۔ انشاء اللہ۔
سیدنا "محمد" صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہر نماز کے بعد تین بار پڑھے،
امراضِ چشم سے نجات ہو، ہمیشہ ورد میں رکھے تو بینائی محفوظ رہے گی۔ آنکھوں
میں سرمہ لگاتے وقت اس درود شریف کو پڑھنے سے آنکھیں روشن رہتی ہیں اور
تمام بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیںَ مّولف " مجلّی الاسرار" نے حضرت احمد بن
عربی رحمتہ اللہ علیہ کی ایک روایت توں بیان کی ہے کہ سرمہ لگاتے وقت اس
درود پاک کے ورد سے آنکھوں کی تمام بیماریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے
لکھا ہے کہ اس درود مکرم کے ساتھ اس دعا کا اضافہ کر لیا جائے تو زیادہ
بہیتر ہے۔( اَلّٰھمَ بِربِّ الکَعبَتہِ(تی)بَا ینَمَا نُورِ بَصرِی وَ
بَصِیرَتِی وَ سِرِّی وَ سَرِیرِی) صبح کی نماز میں سنت اور فرضوں کے
درمیان 41 با پڑھے۔
سرمہ دانی میں ایک لونگ مع ٹوپی کے ڈال دیں ایک ما ہ کے بعد علیحدہ کر یں،
دوسرا لونگ ڈال دیں اور اسی طرح ہرلونگ ہر ما ہ بعد تبدیل کرتے رہیں اور
وہی سرمہ لگایا کریں۔ نظرکمزور نہیں ہو گی۔ آنکھوں کی تکلیف نہیں رہے گی۔
چشمہ اتر جا ئے گا۔ ہر لونگ کو سرمہ دانی میں ڈالتے وقت 21 مرتبہ درود پاک
پڑھ کر دم کر دیا کریں۔ پھر بظارہ دیکھیں درود شریف یہ ہے۔ ( اَلّٰھمَ سَلِّ
عَلٰی سَیّدِ نَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَ دَوَائِھِا وَ عَا فِیَتہِ
الَابدَانِ وَ شِفَائھاَ وَ نُورِ الِابصَارِ وَ ضِیَا ئھَا وَ عَلٰی اٰلِہِ
وَ صَحبِہِ(ھی) وَ بَارِکُ وَ سَلِّم تَسلِیمًا)۔
حضرت قبلہ پیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری آف اوگالی شریف فرماتے ہیں فرماتے
ہیں کہ میں نے درود شریف کے یہ صیغے (اَللہ ُ رَبُّ مُحَمَّدٍ صَلَّی
عَلَیہِ وَسَلَّمًا) بعض تصا تیف اور دلائی الخیرات سے اخذ کئے ہیں اورسفر
اجمیرسے پہلے ان کا ورد کیا کرتا تھا۔ اجمیر شریف حاضری کے دوران حضرت خضر
علیہ السلام سے ملا قات ہوئی ۔ انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور بااوازِ
بلند فرمایا۔(نحنُ عِبَادُ مُحَمَّدٍ صَلّٰی عَلَیہِ وَ سَلَّمًا بھی پڑھتا
ہوں۔ یہ بہت ہی بابرکت درود شریف ہے۔ اس کا ورد گویا اسم اعظم کا ورد ہے۔
روزانہ سو مرتنہ پڑھنے سے ہر مشکل آسان ہو گی۔ کا میابی قدم چومےگی ناکا می
کبھی دور سے بھی نہیں گزرے گی، انشاء اللہ ۔
کینسر، فا لج، بواسیر اور تنگی رزق وغیرہ
مایوس اور لا علاج مریض کیلئے وہ خود یا کو ئی اور شحص پڑھے ۔ ایک ہزار
مرتبہ انشاء اللہ اسی روز آرام ہو گا۔ مستقل شفاء کیلئے پڑھتے رہیں جب تک
مکمل آرام نہ ہو جائے ۔ پیچیدہ امراض کیلئے پڑھتے رہیں جب تک مکمل آرام نہ
ہو جا ئے۔ پیچیدہ امراض کیلئے یہ درود شریف بہیت مفید ثابت ہوا ہے مثال کے
طور پر کینسر ، ہر قسم کا پھوڑا، جالج، غدود، پتھری، دائمی دردِسر اور
بواسیر کے علاوہ تمام جسمانی وروخانی بیماریلوں کیلئے اس کا کثرت سے ورد
کرنا مجرب ہے۔ ناجائز مقدمات سے نجات کیلئے اس درود شریف کو صبح نماز کےبعد
ایک سو مرتبہ پڑھیں اور اسی طرح نمازِ عشاء کے بعد بھی، انشاء اللہ مشکل سے
مشکل مقدمہ آپ کے حق میں ہو گا۔
اَلَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد سَیّدِ الَّا جِدِیِنَ وَسَیّدِ
الرَّاکِعِینَ سَیّدِ الکَا مِلِینَ وَ عَلٰی اٰلِہِ وَ اَصحَا بِہِ
اَجمَعِین۔
اس درود شریف کو کثرت سے پڑھیں، یا کسی سے طاق اعداد میں پانی پر دم کراکر
پی لیں انشاء اللہ تما م برے کاموں سے نجات مل جائے گی۔ قرض کی ادائیگی اور
تنگی رزق سے نجات پانے کیلئے صبح کی نماز کے بعد جتنا ہو دکے پڑھیں۔ کم
ازکم سو مرتبہ ضرور پڑھیں شرط یہ ہے کہ پہلے دن جتنا پڑھیں آئندہ بھی اتنی
ہی تعداد میں پڑھتے رہیں۔ چند دنوں میں اس درود شریف کی برکت سے آپ مالامال
ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ ۔ درود پاک یہ ہے۔
اَلَّھُمَّ سَلِّ عَلٰی سَیّدِ نَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی سَیِّدِ نَا
مُحَمَّدٍ اِنِّی مَغلُوبٌُُ فَا نتَصِر یَا اَرحَمَ الّراحِمین۔
ادائیگی قرض اور قرض وصولی کیلئے
اگر کسی کا قرض دینا ہو یا کسی سے قرض وصول کرنا ہو لیکن ادائیگی اور وصولی
کی کوئی صورت بنتی نظر نہ آتی ہو تو چالیس دن تک اس درود شریف کو روزانہ
3125 مرتبہ پڑھے۔ انشاء اللہ فوراً مسئلہ حل ہو جائے گا۔ درود شریف یہ ہے۔
مَوٌلَا یَا صَلِّ وَ سَلِم عَلَیھِم تَسلِیمًا وَّ ھَب لَنَا بِا لصَّلوۃِ
عَلَیھَم اَجرًا عَظِیماً
کشفِ قبور سے استفادہ کیلئے
کشفِ قبور اور صاحبِ مزار سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے یہ درودِ مکرم بہت
موثر ہے۔ مسجد میں یا صاحب مزار پر اس طرح بیٹھے کہ اس کے قلب کے متوازی ہو
یہ تصور استفادہ کا 121 یا 313 با آنکھیں بند کر کے پڑھے، چند ہی روز میں
اثرات نمایاں ہوں گے۔ انشاء اللہ ۔ درود شریف یہ ہے۔
اَلّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیّدِناَ مُحَمَّدِ النََّبِیِّ الاُ مِیِّ وَ
عَلٰی اٰلِ سَیّدِ ناَ مُحَمّدِ الَّذِ ی ھُوَ اَبھٰی شُمُوسَ الھُدٰی نُو
رًا وَ اَبھَرُ وَ اَسِیرُ الاَ نبِیَاءِ فَخرًا وَّ اَشھَرُ وَ نُو
رُہ(ھو) اَزھَرُ اَنوَارَ الاَ نبِیَا ءِ وَ اَشرَ قُھَا وَ اَو ضَخُھَا وَ
اَش کَی الخَلِیقَۃِ اَخلَا قًا وَ اَطھَرُ ھَا وَ اَکرَمُھا خَلقًا وَّ
اَعدَلُھا
گناہگاروں کیلے تحفہ
جو مسلمان تمام عمر خدا کو بھولا رہا اور اس کے شب وروز فسق و فجور
،بےنمازی،جوا،شراب،بد اعمالی،کاروبارمیں بد نیتی اور کثرت گناہ میں بسر ہوۓ
ہوں اور اب اسے آخر وقت کا خیال آ جائے ،قبر،موت،حشر اور عذاب کا خوف دامن
گیر ہو تو یہ درود پاک کثرت سے پڑھنا شروع کرے خصوصاً ہر نماز کے بعد
۔انشاء اللہ اس کے تمام گناہ اور سیاہ اعمال صاف کر دیۓ جائیں گے ۔علاوہ
ازیں اگر کوئی ظالم تنگ کرتا ہو تو سات جمعہ بعد از نمازجمعہ گیارہ مرتبہ
پڑھنے سے وہ شخص دشمنی اور ایذارسانی سے بعض آ جاۓ گا۔
صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیۡبِہ اَکۡرَمِ الۡاَوَّلِیۡنَ وَالۡاٰخِرِیۡنَ
وَعَلٰی اٰلِہ وَاَصۡحَابِہ وَبَارِکۡ وَسَلِّمۡ ۔ |