تحریر علامہ محب النبی
قادری اکبری کوہاٹ
یہ جملہ وظائف پیر آف اوگالی شریف نے مختلف مواقع پر اپنے ملنے والوں کو
بتائے جو مجرب ثابت ہوئے اب عوام کی بھی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں
نفس کو مغلوب کرنے کیلئے۔
مریدوں اور اہل ریاضت اور مجھ سے ملنے والوں کو چاہیے کہ اسم " یَا جَبَارُ
" کو10 ہزار مرتبہ روزانہ 40 دن تک پڑھیں' انشاء اللہ ان کے نفس میں پا
کیزگی پیدا ہو جائے گی۔
ھر کام میں برکت کے لیے۔
جو شخص " یَا مُتکَبِرُ " روزانہ 664 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لینا ہے
اللہ تعالٰی اُس کے ہر کا م میں بر کت ڈال دیتے ہیں۔
دشمن سے نجات کا مجرب وظیفہ۔
اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف بعد نماز عشاء ۳۱۳ مرتبہ پڑھیں ۔
دشمن کا تصور کر کے پڑھیں، یَا نَجِیۡعُ ۔
ستر ہزار نیکیا ں اور ستر ہزار دن
مزرع حسانات میں درج ہے کہ اگر کوئی شخص اس درود شریف کو پڑھے تو ستر ہزار
فرشتے ایک ہزار دن تک اس شخص کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہتے ہیں ۔"
پہلی امتوں کی عمریں ہزار ہزار سال ہواکرتی تھیں اس لیۓ وہ عبادت بھی زیادہ
کیا کرتے تھے ۔اللہ تعالٰی نے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی عمریں
تو کم کر دیں لیکن عبادت کا ثواب ہزار گنا کر دیا ۔ جزب القلوب میں لکھا ہے
کہ جو شخص محبت اور پاکیزگی کے ساتھ ہمیشہ پڑھے گا وہ دیدار نبی پاک صلی
اللہ علیہ وآل وسلم سے مشرف ہو گا ۔" اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا
مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرۡضٰی
لَہ ۔
د رود چودہ ہزاری ۔
اگر کوئی شخص چاہے کہ کم از کم وقت میں ذیادہ سے ذیادہ ثواب حاصل کر لے تو
اس درود شریف کو پڑھے جس کے ایک مرتبہ پڑھنے سے اللہ تعالٰی پڑھنے والے کو
چودہ ہزار درودوں کا ثواب عطا فرماتے ہیں ۔ حضرت سید احمد انصاوی رحمۃُاللہ
علیہ فرماتے ہیں کہ " یہ درود شریف مکمل درود اورطریقت والوں کا درود ہے "
اہل طریقت کے وظائف میں سے ہے کہ وہ ہر نمازکے بعد اس کو برابر پڑھتے ہیں ۔
اس کا ثواب بے انتہا ہے ۔ حضرت شیخ عبدالباقی رحمۃُ اللہ علیہ سے روایت ہے
کہ اس درود شریف کا ثواب بحساب ہے ۔ آپ نے فرمایا :"اس درود شریف کو صرف
ایک بار پڑھنے سے چودہ ہزاردرودوں کا ثواب حاصل ہوتا ہے ۔
دُرود شریف یہ ہے ۔
اللّٰہُم صَلِّ وَ سَلِّمۡ وَبَارِکۡ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی
اٰلِہ عَدَدَ کَمَالِ اللہِ وَ کَمَا یَلِیۡقَ بِکَمَالِہ ۔
درود عالی قدر پیرآف اوگالی شریف نے ایک مرتبہ کوہاٹ تشریف آوری پر فرمایا
کہ حضرت امام یوسف نبہانی رحمۃ اللہ علیہ حضرت احمد دحلان رحمۃاللہ علیہ
حضرت امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت عثمان الدمیاطی
رحمۃاللہ علیہ جیسے بزرگان دین اس درود شریف کی شان میں رطب اللسان ہیں اور
اس درود پاک کی تعریف میں کتابیں لکھ دی ہیں ۔ یہ درود شریف ہر مصیبت ہر
مشکل ہر بیماری ہر پریشانی اور دینی امور میں فتح و نصرت کی چابی ہے ۔ ہر
نماز کے بعد اس کے ورد سے ہر کام میں کامیابی ہوتی ہے ۔انشاء اللہُ تعالٰی
۔
درود شریف اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمۡ وَبَارِکۡ عَلٰی سَیِّدِنَا
مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الۡاُمِّیِّ الۡحَبِیۡبِ عَالِی الۡقَدۡرِ عَظِیۡمِ
الۡجَاہِ وَعَلٰی اَلِہ وَ صَحۡبِہ وَسَلِّمۡ
درود دعا و دوا پیرآف اوگالی شریف ڈیرہ اسماعیل خان ایک درود شریف کی سجی
محفل میں آئے ہوئے تھے اسی دوران فرمایا کہ حضرت علامہ ابن المشتہر رحمۃ
اللہ علیہ سے روایت ہے کہ جو شخص چاہتا ہو اللہ تعالیٰ کی ایسی تعریف کروں
کہ جیسی اب تک کسی نے نہ کی ہو اور ایسی حمد وثناء بیان کروں کہ آج تک کوئی
نہ کر سکا ہو اور اس کے ساتھ افضل درود بھی پڑھنا مقصود ہو تو یہ پڑھے :
اَللّٰہُمَّ لَکَ الۡحَمۡدُ کَمَا اَنۡتَ اھۡلُہ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
کَمَا اَنۡتَ اَھۡلُہ وَافۡعَلۡ بِنَا مَآ اَنۡتَ اَھۡلُہ فَاِنَّکَ اَنۡتَ
اَھۡلُ التَّقۡوٰی وَ اَھۡلُ الۡمَغۡفِرَۃِ ۔ |