کامیاب زندگی سے اچھائی کی طرف جانے والا راستہ نہ بھولیں

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں ہر سال

* بھینسے 15 افراد کو ہلاک.کر دیتے ہیں ۔

* شیر 300 افراد کوہلاک. کر دیتے ہیں۔

* مکڑیاں 2500 افراد ہلاک. دیتی ہیں ۔

* زہریلےبچھو 5 ہزار افراد کی موت کا باعث بن جاتے ہیں.

* لیکن، حیرت انگیز طور پر،

* حقیرمچھر ہر سال تقریبا.5 لاکھ سے زائد لوگوں کی ہلاکت کا باعث بنتے ہیں۔

. جی ہاں، یہ مچھرجو جسامت مں سب سے چھوٹے ہیں سب سے خطرناک ہیں!

بالکل اسی طرح"چھوٹے گناہ" جنہیں ہم اکثر نظرانداز کرتے رہتے ہیں ہماری روحانی زندگی کے لئے سب سے زیادہ مہلک ہیں.

* دن کے چند لمحات اپنے خالق کی نظر کردیں اور نماز کے لئے کوئی عذر تلاش کرنےسے بچیں.

کیونکہ قضا کے گناہ بھی دوسرے کردہ گناہوں کی طرح مہلک ہیں. چھوٹے جھوٹ جو گپ شپ میں کثرت سے سرزد ہوتے ہیں اور بھی مہلک ہیں.

* اپنی روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی مصلحتوں کو سمجھیں جو ہمیں روحانی طور پر کمزور کرکے شکست سے دوچار دیتی ہیں کامیاب لوگ اپنے ہونٹوں پر دو چیزیں سجا کر رکھتے ہیں، "مسکراہٹ اور خاموشی". ۔ اک ذرہ سی مسکراہٹ بڑے بڑے مسائل حل کر سکتی ہے، جبکہ خاموشی اختیار کرکے بہت سےمسائل سے بچا جا سکتا ہے.

* چینی اور نمک کے امیزے میں سے چیونٹیاں نمک چھوڑ کر صرف چینی لے جانے کی کوشش کرتی ہیں. زندگی میں اچھے دوست منتخب کریں اور اپنی زندگی کو بہتر اورخوصورت بنائیں. اگر آپ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں تواپنے خالق کی بجائے اپنے طور طریقوں کو تبدیل کرکے دیکھیں. یاد رکھیں، درخت ہر سال اپنے پتے بدلتے ہیں، لیکن اپنی جڑیں. کبھی نہیں بدلتے*

* دشمن سے تعریف کی توقع نا رکھیں وہ اگر آپ کو پانی پر چلتے ہوئے بھی دیکھ لیں تو یہی کہیں گے کہ آپ اس وجہ سے پانی پرچل رہے ہیں کیونکہ اپ کو تیرنا نہیں آتا. اور اگر آپ پانی پر رقص کریں گے تو آپ کے دشمن آپ پر دھول اڑانے کا الزام دھر دیں گے. *

* کاروباری ترقی کے لیئے بہترتوجہ ، اور اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کو اپنی عادت بنالیں زندگی میں کبھی کسی سور سے کشتی نا لڑیں . آپ دونوں گندے ہو جائیں گے، لیکن یہ الگ بات کہ سور کو اس گندگی سے لذت ملے گی اور آپ کو پریشانی.

*عقل مندی کا تقاضا!

اگر آپ زندگی میں کسی بھی جگہ کا راستہ بھول جائیں تو کوئی مضاٸقہ نہیں لیکن جنت کی طرف جانے والا راستہ کبھی نا بھولیں۔“

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 187 Articles with 80747 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.