محبت

ہم دونوں کی محبت

ہم دونوں ایک دوسرے سے مل بھی سکتے ہیں لیکن وہ ملنا ایک عظیم شاہکار ہوگا

میں جانتا ہوں کہ وہ مجھ سے محبت کرتی ہے اور ہاں وہ بھی جانتی ہے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں ۔ میرے خیال میں یہ محبت ابھی کی نہیں ہے ہماری پیدائش سے بھی قبل کی ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے روحوں کے درمیاں ایک محبت کردی تھی کو کہ آج تک قائم ہے۔

یہ بات بھی نہیں کہ میں اس سے بات کروں اور وہ مان جائے گی اور یہ محبت ہے بلکل نہیں ہم دونوں کو ایک دوسرے سے ملنے کےلیئے کافی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

میں چاہ کر بھی اسے حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ کچھ مسائل ہی ایسے ہیں درمیان کی انائیں ، لڑائیاں بلا شبہ وہ لڑائیاں ہم دونوں کہ درمیان نہیں ہیں ، شاید ان کی ان لڑائیوں کی وجہ سے ہم دونوں ایک دوسرے کو کھو دیں گے اور ایک پیاری سی معصوم سی تتلی اپنی خواہشوں کو دفنا کر کسی گھر میں جاکر غلامی کی زندگی گزارے گی ۔ کیونکہ آکر عورت کو اس کا پسندیدہ لڑکا نہیں ملتا تو اس کے والدین اس کی زبردستی شادی طے کردیں گے اس سے پوچھے گے نہیں پھر وہ لڑکی بھی اپنے خواہشوں کو دفنا کر چلی جاتی ہے کیونکہ وہ اپنے والدین کی بات کو ٹھکرا نہیں سکتی۔ اور ساری عمر شوہر کے ساتھ غلام بن کر رہتی ہے۔

اسلام نے بھی کسی سے نکاح کروانے سے متعلق یہی ہے کہ دونوں کی رضامندی ہونی چاہیئے وہ مرد ہی گدھا ہے جس میں عورت رضامند نہ ہو لیکن مرد اس سے شادی کرسکے وہ منٹو کہتا ہے نہ کہ عورت کا جسم جتنا #### میں استعمال نہیں ہوتا جتنی کہ بغیر رضامندی کے شادی میں ، ہمیں اپنی بیٹیوں سے دو سوال پوچھنے چاہیئے کہ بیٹی کسی کو پسند کرتی ہو یا جس سے ہم رشتہ کروا رہے ہیں رضامند ہو پھر آپ ایسے سمجھو آپ نے باپ ہونے کے سارے حقوق ادا کردینے وللہ اللہ بہتر کرے اور ہر کسی کو خوش رکھے
 

Abbas zaheer Dashti
About the Author: Abbas zaheer Dashti Read More Articles by Abbas zaheer Dashti: 13 Articles with 9124 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.