چند عوامی سوالات

(Hafiz Abdur Rahim Khan , Bannu)

تلخ عوامی سوالات

سوال نمبر1. کیا آپ کے ووٹ کی کوئی اہمیت ہے؟
نہیں۔۔بالکل نہیں۔۔ بلکہ ہر بار عوامی ووٹوں اور رائے کے برخلاف انتخابی نتائج تیار کیے گئے۔

نمبر2. کیا آپ کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے؟
نہیں۔۔ کوئی بھی چینل یا اخبار اپنی مرضی کا خبر آن ائیر نہیں کر سکتا۔ انٹرنیٹ آن کرنے کیلئے بھی بار بار VPN لگانا پڑتا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر ملک کے سب سے بڑی پارٹی کے چیئرمین کے نام لینے پر بھی پابندی ہے۔

نمبر3. کیا غریب طبقے کو وہ سب کچھ حاصل ہیں جو سرمایہ دار یا امیر طبقے کو حاصل ہے؟
نہیں۔۔۔ بلکہ ان کیلئے بجلی فری ، گیس فری ، پیٹرول فری اور غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔

نمبر4. کیا جو لوگ 9 مئی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ان میں سے کسی ایک پر جرم ثابت ہو گیا؟
نہیں ۔۔۔ بلکہ ایک سال سے بغیر جرم کے جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں۔

نمبر5. کیا موجودہ حکومت واقعی عوامی مینڈیٹ کے تحت بنی ہے؟
نہیں ۔۔۔ بلکہ سب کے سب مینڈیٹ چور اور جعلی وزاراء حکومت کر رہے ہیں۔

نمبر6. کیا مطلق العنان اور جابر کے احکامات کے بغیر کوئی بھی قانون پاس ہو سکتا ہے؟
نہیں ۔۔۔

نمبر7. کیا ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ کا ان جابروں اور آمروں کو کوئی معلومات نہیں؟
سمگلر اچھی طرح معلوم ہے۔

نمبر8. کیا ملک میں ڈالر چور ، چینی چور ، تیل چور ، معدنی وسائل کے چور ، کچے کے ڈاکوؤں پکے کے ڈاکوؤں کو قانون کی گرفت میں لانے والا کوئی نہیں؟
نہیں ۔۔۔ ان کیلئے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔

 

Hafiz Abdur Rahim Khan
About the Author: Hafiz Abdur Rahim Khan Read More Articles by Hafiz Abdur Rahim Khan : 33 Articles with 24301 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.