حافظ نور رضا اور گردے کی کہانی

انسان کے جسم کا ہرہر جُزجسم قدرت کا عظیم شاہکار ہے ۔میں چونکہ شعبہ طب سے وابستہ ہوں نیز biologyكا استاد بھی ہوں ۔چنانچہ ایسے میں مجھے انسانی زندگی اور انسان جسم کو studyكرنے کا بخوبی موقع ملا۔لیکن یہ معلومات میرے لیے علمی اثاثہ توتھی لیکن شاید بیماریوں کے بارے روح میں اتر کر سمجھنے کا وہ خاص جذبہ نہ تھا ۔لیکن جب میرے ابو جان کو بڑی آنت کا کینسر ہواتو میں نے اس مرض پر کوشش کی کہ کام کروں لوگوں کو شعور دوں کیوں کہ اس بیماری کی وجہ سے میرے عظیم بابا مجھ سے جُداہوگئے ۔پھر زندگی میں کئی موڑ آئے جہاں میں نے میڈیا فیلڈ اور ٹیچنگ چھوڑ کر بحثیت ڈاکٹر ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اپنے ان ارادوں پر فقط رسم ہی حد تک قائم رہ سکاجو کہ کسی طور پر بھی درست نہ تھامیں ایک نرم مزاج اور حساس طبیعت انسان ہوں مجھے محسوس ہوتاہے کہ میں دکھیاروں ،بیماروں کے لیے ایک مشفق معالج و مسیحابن سکتاہوں ۔


انسان کے جسم کا ہرہر جُزجسم قدرت کا عظیم شاہکار ہے ۔میں چونکہ شعبہ طب سے وابستہ ہوں نیز biologyكا استاد بھی ہوں ۔چنانچہ ایسے میں مجھے انسانی زندگی اور انسان جسم کو studyكرنے کا بخوبی موقع ملا۔لیکن یہ معلومات میرے لیے علمی اثاثہ توتھی لیکن شاید بیماریوں کے بارے روح میں اتر کر سمجھنے کا وہ خاص جذبہ نہ تھا ۔لیکن جب میرے ابو جان کو بڑی آنت کا کینسر ہواتو میں نے اس مرض پر کوشش کی کہ کام کروں لوگوں کو شعور دوں کیوں کہ اس بیماری کی وجہ سے میرے عظیم بابا مجھ سے جُداہوگئے ۔پھر زندگی میں کئی موڑ آئے جہاں میں نے میڈیا فیلڈ اور ٹیچنگ چھوڑ کر بحثیت ڈاکٹر ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اپنے ان ارادوں پر فقط رسم ہی حد تک قائم رہ سکاجو کہ کسی طور پر بھی درست نہ تھامیں ایک نرم مزاج اور حساس طبیعت انسان ہوں مجھے محسوس ہوتاہے کہ میں دکھیاروں ،بیماروں کے لیے ایک مشفق معالج و مسیحابن سکتاہوں ۔

اللہ کریم مجھےاخلاص کے ساتھ اپنے بندوں کی خدمت کا شرف عطافرمائے ۔

23اگست 2023بروز جمعہ کی بات ہے کہ جب میرے بیٹے کو مثانے میں تکلیف ہوئی ۔میں اسپتال لے کر گیالیکن جنرل ٹریٹمنٹ کے بعد افاقہ نہ ہواچائلڈ اسپشلسٹ کو چیک اپ کروایا لیکن وہی رسمی جواب ڈرپ انجیکشن لگانے کالیکن معالج ٹھیک سے اس کی تشخیص نہ کرسکا۔ہم ماں باپ رات بھر اسپتال کے دھکے کھاتے رہے ۔یہ معاشرے کا وہ شخص ہے جو خود بھی معالج ہے سوسائٹی میں کچھ نہ کچھ قد بھی رکھتاہے ایک عامی فرد کے ساتھ نہ جانے کیا گزرتی ہوگی ۔

بلکہ ایک پوائنٹ وہ بھی آیاکہ میری جیب جواب دے چکی تھی اور کچھ ٹیسٹ باقی تھی ریسپشن والے نے صاف منع کیا۔ایک بات کی اس وقت روح تڑپ گئی تھی ۔

میں شاید یہ مضمون نہ لکھتالیکن اس روح کو ہلادینے والے والے نظام سے آگاہ کرنا ضروری ہے خیر جیسے تیسے علاج کی ابتداہوئی ۔پھر میں نے علامت سے اندازہ لگایا کہ میرے بیٹے کے کڈنی میں پرابلم urineٹھیک سے پاس نہیں ہورہا۔بیٹا حافظ نور رضا بے بس تڑپتے تڑپتے رات کاٹی ۔پھر ایس آئی یوٹی لے کر گیا۔

قارئین :
آپ کے اندر اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ آپ کسی کی کوشش اور محنت پر اُسے داد دیں ۔میں ڈاکٹر ادیب رضی کو سلیوٹ کرتاہوں جنھوں نے اس تھرڈ ورلڈ کنٹری کے نادار و بے بس انسانوں کے لیے اتنا بڑا کام کیا۔اس اسپتال میں پورا نظام ہی بہت بہترین ہے ۔میرے بیٹے نوررضا کو گردے میں اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ۔بہت ہی مشفق سرجن ڈاکٹر صاحبہ نے پوری یکسوئی توجہ سے میرے بیٹے کی ریپورٹس سے کیس ٹیکنگ کی اور مجھے اپریشن کی پوزیشن بتانے کے بعد میرے بیٹے کو ادویات کے استعمال کا کہالیکن اس پورے پراسس میں میں نے ہر قدم پر اسٹاف کو بہت مہربان پایا۔لیکن اسپتال میں گردے کے مرض میں بچے بوڑھے جوان ،مرد و زن کو دیکھ کر کلیجہ منہ کو آنے لگا۔

سرزمین پاکستان پر جینے والے یہ اللہ کہ بندے پانی ملتانہیں جہاں ملتاہے وہاں اتنا آلودہ کہ گردے تو پتھری کا مرکز بن گئے ۔تڑپتے بلکتے انسان میرے اللہ تو کریم ہے ہم تیرے عاجز بندے ہیں ۔کرم فرمادے ۔

گردے قدرت کا عظیم عطیہ اور ہماری باڈی میں فلٹر پلانٹ ہیں ۔گردے ہمارے جسم میں موجود زہریلے مادوں اور فضلات کو فلٹر کرکے انہیں خارج کرتے ہیں۔ یہ عمل زندگی کے لیے ضروری ہے اور اللہ کی طرف سے ہمیں یہ طاقت دی گئی ہے کہ ہم اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ نے گردوں کے ذریعے جسم میں پانی اور نمکیات کا توازن برقرار رکھا ہے، جو ہمارے جسم کے تمام افعال کے لیے ضروری ہے۔ یہ توازن ہمارے جسم کو صحت مند اور متوازن رکھتا ہے۔• گردے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں، جو دل اور خون کی نالیوں کی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ بھی اللہ کی طرف سے دی گئی ایک بڑی نعمت ہے جو ہماری زندگی کو متوازن رکھتی ہے۔

قارئین:
اس مضمون میں میری کوشش ہوگی کہ میں آپ کو بچوں میں گردوں کی بیماری کے حوالے سے آگہی پیش کرسکوں ۔بچوں میں گردے کی بیماری آہستہ آہستہ سرائیت کرتی ہے جس پر والدین کو بے حد محتاط رہ کر دیکھناہوگا۔میں چونکہ اپنے بیٹے حافظ نور رضا کے معاملے میں غفلت برت چکاہوں میں نہیں چاہتاکہ کوئی اور نور رضا اس تکلیف سے گُزرے ۔آئیے بچوں میں گردے کی بیماری کے حوالے سے جانتے ہیں ۔
پیدائشی گردے کی بیماریاں:
ہائپوپلاسٹک گردے: Hypoplastic Kidney:
ایک یا دونوں گردے معمول سے چھوٹے ہوتے ہیں۔
رینل ڈیسپلاسیا: Renal Dysplasia:
گردے کی ساخت غیر معمولی ہوتی ہے۔

Glomerulonephritis:
گلومیرولی کی سوزش، گردوں کی فلٹرنگ یونٹس۔
نیفروٹک سنڈروم: Nephrotic Syndrome:
پیشاب میں پروٹین کی ضرورت سے زیادہ کمی کی وجہ سے ایک حالت۔
Hemolytic Uremic Syndrome (HUS):
ایک ایسی حالت جو گردے کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

پیشاب کی نالی کے انفیکشن (UTIs): Urinary Tract Infections
پیشاب کی نالی کے انفیکشن گردے کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔
گردے کی پتھری: Kidney Stones:
سخت ذخائر جو گردے میں بنتے ہیں۔
Wilms Tumor :
گردے کے کینسر کی ایک قسم۔
بچوں میں گردے کی بیماری کی علامات: Symptoms
()آنکھوں، چہرے یا ٹخنوں کے گرد سوجن ()بار بار پیشاب کرنا یا پیشاب کرنے میں دشواری ()پیشاب میں خون ()پیٹ یا کمر میں درد()تھکاوٹ ()غریب بھوک ()ہائی بلڈ پریشر ()وزن میں کمی
تشخیص اور علاج: Diagnosis and Treatment

بچوں میں گردے کی بیماری کی تشخیص میں اکثر خون کے ٹیسٹ، پیشاب کے ٹیسٹ اور امیجنگ اسٹڈیز شامل ہوتے ہیں۔ اس میں دوائیں، غذائی تبدیلیاں، یا سنگین صورتوں میں، ڈائیلاسز یا گردے کی پیوند کاری بطور علاج شامل ہو سکتی ہے۔

بچوں میں گردے کی بیماری ایک سنگین مسئلہ ہوسکتا ہے، لیکن اس کے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہم ہے۔ یہاں کچھ اہم احتیاطیں بیان کی جا رہی ہیں جو بچوں کو گردے کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

پانی کی مناسب مقدار۔۔۔صحت مند خوراک۔۔۔۔۔۔۔باقاعدہ ورزش۔۔۔ادویات کا استعمال۔۔بچوں کو انفیکشن سے بچائیں۔۔باقاعدہ طبی معائنہ۔۔خاندان بیماریوں پر نظرر کھیں۔متوازن وزن کا خیال رکھیں۔ذہنی دباؤ کا کم کرنا۔۔فوری علاج۔ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے بچوں کو گردے کی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

قارئین:
اپنا اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں ۔گاہے گاہے ڈاکٹر سے مشاورت کرتے رہاکریں ۔نوررضاکے معاملے میں یقیناَ َ مجھے غفلت کا سامنا رہاجس کی وجہ سے مجھے اتنی پریشانی سے گزرناپڑا۔اللہ کریم آپکو اور آپ سب کے نوررضاکو سلامت رکھے ۔میری کوشش ہوتی ہے جوبھی مفید معلومات ہوآپ پیاروں کو اس سے آگاہ کرتارہوں ،میری کوشش آپ کے لیے مفید ہوتومیری اور میری فیملی کے لیے عافیت کی دعاکردیجئے گا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 384 Articles with 604384 views i am scholar.serve the humainbeing... View More