غزہ کا جہاد فرض کفایہ ہے حماس فتح یاب ہے

بسم اﷲ الرحمان الرحیم

فلسطینی غزہ میں یہودیوں سے لڑ کر جہاد کا فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔ قرآن کی آیات کا مفہوم ہے کہ جس مسلم بستی پر ظالموں نے ظلم ڈھایا۔ اُس بستی کے لوگ اﷲ سے فریاد کرتے ہیں کہ اﷲ ہمارے لیے کوئی مدد گار بھیج دے۔ اﷲ تعالیٰ نے حماس کو فلسطینیوں کے لیے مدد گار بنا دیا۔ یہود غزہ کی شہری آبادی پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہے ہے۔ پڑوسی عرب ملکوں کا کاکام ہے کہ وہ غزہ کے مظلوموں ں کی مدد کرتے۔ ویسے بھی پڑوسی ملکوں کے کچھ علاقوں پر اسرائیل نے پہلے سے قبضہ کیا ہوا۔ اس وقت ان کے لیے سنہری موقعہ تھا کہ وہ غزہ میں حماس کی مدد کرتے اس سے ان کے علاقے واپس ملنے کے کوئی سبیل بھی بن جاتی ۔ مگر وہ اسرائیل ڈر ے ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کی مدد کیا کرتے الٹا سرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔یمنی انصاراﷲ نے فلسطینیوں کے مدد کے لیے اسرائیل پر میزائیل داغے تو، اُردن اور سعودی عرب نے اپنے فضاؤں میں ان میزائلوں کو گہرایا۔ان کو آگے اسرائیل تک نہیں پہنچنے دیا۔ یمنی انصاراﷲ نے فلسطینی مسلمان بھائیوں کی مدد کی۔ اپنے سمندری حدود میں درجنوں اسرائیل،امریکی اور برطانوی بحری جہاوزں کو تباہ کیا اور اسرائیل کی طرف جانے نہیں دیا۔ اس پر اسرائیل۔ امریکا اور برطانیہ یمن پر مسلسل بباری کر رہا ہے۔ مگر یمنی انصار اﷲ ڈٹے ہوئے ہیں۔عرب اور عجم مسلمان حکمران بلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ صرف ایران کی پراکسی یمنی انصاراﷲ اور لبنانی حزاب اﷲ فلسطینیوں کی مدد کے لے میدان میں اُترے ہوئے ہیں۔

ا سرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔فلسطینی عرب اور مسلمان ملکوں سے مدد کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کی ستاون (57) حکومتوں کے حکمرانوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔ وہ اتنے بزدل بنے ہوئے ہیں کہ امریکا کے خوف سے نڈھال ہو رہے ہیں۔ کسی بھی مسلمان ملک نے غزہ کے مظلوموں کی فوجی مدد نہیں کی۔ انسانی طور پر بھی غزہ کی مالی مدد نہیں کر رہی ہیں۔ مسلمان ملکوں کی رفاہی امدادی تنظیمیں اپنے اپنے طور پر غزہ کے مظلوموں کی مدد کر رہی ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی اس جنگ میں پوری دنیا کی عیسائی حکومتیں یہودیوں کی فوجی مدد کر رہی ہیں۔ یہودیوں کو جدید اسلحہ فراہم کر رہی ہیں۔ بھارت تیس ہزار(30) کرایہ کے فوجیوں کی افرادی قوت سے اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ اسرائیل میں قادیانی بھی اسرائیل فوج میں شامل ہیں، جو فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔ یورپ کے متعصب یہودی بھی اسرائیل کی فوج میں شامل ہیں۔ یورپ اور امریکہ سے کرایہ کے فوجی اسرائیل میں لڑے رہے ہیں۔ اس تحریر تک اسرائیل نے فلسطینیوں کی خود کشی کرتے ہوئے لاکھوں فلسطینیوں کو شہید و زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر جنوبی افریقہ نے ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کیا۔ عدالت کے سارے معزز ججوں نے اسرائیل کو قصورار ٹھرایا۔ اس پر پابندی کے لیے اقوام متحدہ کو کہا۔ اسرائیل کے دہشت گرد وزیر اعظم نیتن یاہوکو گرفتار کرنے کا آڈر جاری کیا۔ اس پروسس میں کوئی بھی اسلامی ملک شامل نہیں ہوا۔ یہ اس صدی کے ایک عجیب واقعہ ہے کہ غیر مسلم ملک جنوبی افریقہ فلسطین کی مدد کررہا ہے اور ستاون (57) اسلامی ملک بکری بنے چھپے ہوئے ہیں۔

مغربی ملکوں اور امریکہ کے عوام لاکھوں کی تعداد میں اسرائیل کے مظالم اور نسل کشی خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ اپنی اپنی حکومتوں کو اسرائیل کی فوجی اور مالی مدد سے منع کر رہے ہیں۔ اسی طرح اسلامی ملکوں کے عوام بھی فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے اپنے ملکوں میں مظاہرے کرکے اپنے حکمرانوں کی غیرت یاد کر را رہے ہیں۔آزادتجزیہ کار لکھتے ہیں کہ یہودی حماس کے مجاہدین سے تو لڑ نہیں سکتے۔ کیونکہ فلسطینی مارنے مرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ مرنے کو شہادت سمجھتے ہیں۔ یہودیوں کو اپنی زندگی سے بہت پیار ہے۔ وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دنیا کی رنگینیوں سے فاہدے اُٹھانا چاہتے ہیں۔یہی بات چند دن پہلے اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے درمیان امریکی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا میں کہی تھی۔ اس سے قرآن کی یہ بات کہ یہود اگر اﷲ کے پیارے ہیں تو ان سے کہو اﷲ سے ملاقات کے لیے موت کو ترجی دیں۔ مگر ان میں ہر کوئی ہزار ہزار سال زندہ رے کی تمنا لیے ہوئے بیٹھا ہے۔

اسرائیل یہودی غزہ کی نہتی شہری آبادی پر اقوام متحدہ کے طے شدہ جنگ کے اصولوں کے خلاف ۷؍اکتوبر 2023ء سے مسلسل دس ماہ(10)سے بماری کر رہا ہے۔ یہ فساد بھی اﷲ کے دھتکارے ہوئے یہودیوں کے حصے میں آیا ہے۔ اسرائیل حکومت نے دہشت گردی میں اپنا نام ’’بک آف گینرز‘‘ میں لکھوا لیا ہے۔ اسرائیل عام شہریوں کوشہید اور زخمی کر کے حماس پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔ بھوک کو جنگی ہتھیار کے ور پر استعمال کر رہا ہے۔ تاکہ حماس یہودی قیدیوں کو رہا کر دے۔ یہودی غزہ کی آبادی کو شہید ، زخمی اور بھوک میں مبتلا کر کے حماس کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہا ہے۔ مگر حماس اﷲ کے بروسے پر اکیلا ہی اسرائیل سے لڑ رہا ہے۔ حماس اﷲ بتائے ہوئے جہاد کے طریقے سے یہود سے لڑ رہا ہے۔ لہٰذا اُس کی فتح یقینی ہے۔ ان شاء اﷲ۔ افغانوں نے بھی اﷲ کے نام پر جہاد کیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے،۔اسی طرح اﷲ فلسطین کو بھی ضرور کامیاب کریگا۔ دنیا منہ تکتی رہ جائے گی۔

اسرائیل غزہ کے مظلوموں کے لیے باہر سے کوئی امدار نہیں آنے دے رہا۔ پانی بند کر دیا ہے۔ فلسطینی گھاس کھا کر گزرا کر رہے ہیں۔ زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔بیماریوں نے اُنہیں پریشان کر رکھا ہے۔ زخمیوں کے علاج کا کوئی انتظام نہیں۔ سارے ہسپتالوں کو یہود نے بماری کر کے ملیا میٹ کر دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پچاس ساٹھ فلسطینی شہید وزخمی ہو رہے ہیں۔ قبرستانوں میں شہیدوں کے لیے جگہیں نہیں مل رہیں۔ ایک ہی جگہ کھود کر اجتماہی طورپر لاشوں کو دفنایا جار رہے ہیں۔یہود ی فوجی لاؤڈاسپیکروں پر اعلان کرتے ہیں کہ اس مہاجر کیمپ کو خالی کر دو اور فلاں جگہ چلے جاؤ۔اس کیمپ پر اتنے وقت کے بعدبمباری کی جائے گی۔ جس مہاجر کیمپ سے مہاجرین دوسری جگہ جاتے ہیں ۔ ان کے پہنچتے ہی وہاں اُن پربمبار ی کر دی جاتی ہے۔ دنیا کے حکمران یہود کے یہ جنگی کرتوت دیکھ کر خاموش ہیں۔ کیا وہ اﷲ کے عزاب کو دعوت نہیں دے رہے؟ لوگ تباہ شدہ عمارتیں کے نیچے دبے ہو ئے ہیں۔ اُ ن کی آوازیں باہر آرہی ہیں کہ ہمیں نکالو۔ مگر اُن پرسے ملبہ ہٹانے کے لیے فلسطینیوں کے پا س مشینری نہیں کہ ان کوملبے سے نکالا جائے۔ اقوام متحدہ کی امدادی ٹیموں پر بھی بمباری کر کے اُنہیں روکا جاتا ہے۔ ہزاروں امدادی ٹرک مصر میں رفح کراسنگ پر کھڑے ہیں۔ اسرائیلی اُنہیں غزہ میں داخل نہیں ہونے دیتا ۔ میڈیا میں وڈیوز آئی ہیں کہ اُردن کے راستے امدادی ٹرکوں کے سامنے متعصب یہودی کھڑے ہو گئے ہیں ۔ امدادی ٹرکوں کو آگے نہیں جانے دے رہے۔ساری دنیا میڈیا میں فلسطینیوں پر مظالم کو دیکھ رہی ہے کہ وہ کھانے کے برتن لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔کھانا مانگ رہے ہیں۔ کبھی کھانا مل جاتا ہے۔ کبھی کھانا ختم ہوجاتا ہے، تو وہ خالی برتن لے کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے رپورٹیں جاری کیں ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کی جھوٹی سے بستی پر نوے (90)لاکھ ٹن سے زیادہ بارود گرا چکا ہے۔ غزہ کی اسی (80)فی صد ر عمارتیں، جن میں حکومتی، امداری اداروں کی عمارتیں، اقوام متحدہ کی عمارتیں اور دیگر شامل ہیں کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک امدادی ادارے نے رپورٹ جاری کی۔غزہ میں تباہ شدہ ملبے کو اُٹھانے کے لیے بیس(20) سال لگیں گے۔ اس کے لیے سو ٹرک روزانہ کی بنیاد کر کام کرنے کی لیے چاہییں۔اس پر لاکھوں ڈالر خرچ آئیں گے۔

1948 سے دنیا سے یہودیوں کو فلسطین آنے کے لیے یورپ، امریکا اور سویٹ یونین نے مدد کی تھی۔یہودیوں فلسطین آکر اس کے اصل باشندوں کو دہشت گردی سے ان کے گھروں سے نکال دیا۔ انہیں در بدر کر دیا۔ ان کے مہاجر کیمپوں، صابرہ اور شیتلہ پر بماری کر کے مہاجروں کو موت کی نید سلا دیا۔ فلسطینی ساری دنیا میں تتر بتر ہو گئے۔کچھ فلسطینی سمٹ کر ویسٹ بنک، جس کے صدر محمود عباس ہیں اور کچھ غزہ کی پٹی جس کے وزیر اعظم شہید اسماعیل ہنیہ تھے میں رہ گئے۔ فلسطینیوں کو شیخ احمد یاسین اور عزیزالاقسام نے اسلام کی بنیاد پر جہاد کے لیے تیار کیا۔ غزہ کو بھی اسرائیل نے چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا۔ حماس نے غزہ میں سرنگوں کے جال بچھا دیے ۔ وہیں سے نکل کر اسرائیل پر طوفان اقصیٰ کے نام سے حملہ کر دیا۔ ہزاروں کو قتل اور دوسو پچاس(250) کو قیدی بنا لیا۔ دس ماہ(10) سے اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ غزہ میں گوریلا جنگ جاری ہے۔ حماس بھی روزانہ کی بنیاد پر تیس چالیس یہودی حملہ ٓاوروں کو ہلک و زخمی کر رہا ہے۔ اس کے مرکاوا ٹینگ اور فوجی گاڑیاں یاسین نامی میزائیل سے تباہ کر رہے ہیں۔ کئی ڈرون ہپاچی ہیلی کاپٹرز تباہ کیے۔تل ابیب اور غلاف غزہ پر راکٹوں کی بارش کرتا رہتا ہے۔ ہزاروں حملہ آور یہودی فوجیوں کو غزہ میں جہنم واصل کر چکا ہو اور کر رہا ہے۔بڑی فوجی طاقت ہونے امریکا و یورپ کے مدد کے باوجود اسرائیل آج تک اپنے قیدی نہیں چھڑا سکا۔حماس نے اﷲ کی مدد سے اسرائیل کے فوجی غرور، ڈوم سیکورٹی کو ناکارا کر کے زمین، سمندر اور فضائی راستے استعمال کر تے ہوئے طوفان اقصیٰ برپاہ کیا۔

قارئین ! حماس نے اپنی جانی قربانیاں دے یہود کو اندر سے کھوکھلا کر دیا۔ اسی بنیاد پر اسرائیل کے ایک سابق میجر نے میڈیا میں پیش گوئی کی ہے کہ ایک سال میں اسرائیل دنیا سے ختم ہو جائے گا۔ قرآن کے مطابق یہود کے پہلے دو دفعہ انبیائےِ زمین فلسطین میں فساد پھیلانے پر اﷲ نے سزا دی تھی۔یہود نے اب تیسری بار فلسطین میں فساد پرپا کیا ہے۔یہود نے اپنے آپ کو اﷲ کی طرف سے تیسری سزا کا مستحق بنا لیا ہے۔ اﷲ کی طرف سے جلداسے سزا ملنی ہے۔ فلسطین نے آزادا ہوناے ۔ ساری دنیا نے اسرائیل کی فوجی مدد کی ہے۔ مگر اﷲ کے حکم اور جہاد کی برکت سے حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے۔جسے وہ چھپائے ہوئے ہے۔

 

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1125 Articles with 1028251 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More