آپ سوچ رہے ہونگے نہ یہ مسٹی کون ہے؟ کیا چیز ہے ؟ کس بھلا کا نام ہے؟
بہر حال میں آپ کو بتاتا چلوں یہ میری زندگی کا سب سے حسیں فیصلہ ہے اور
میرا وفادار ساتھی اور دوست بھی۔
لیکن ایسا بھی نہیں جیسے آپ گمان کر رہے ہیں۔ یہ میرا پالتو کتا ہے۔ لیکن
میں اسے کتا نہیں کہہ سکتا۔ یہ میرے لئے کسی کتے یا جانور سے بڑھ کر ہے۔
اس نے میری زندگی کے کٹھن سفر میں میرا ساتھ دیا ہے ۔ جہاں جہاں میرے
بھروسے مند انسانوں نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیا تھا تب یہ میرا سہارا تھا۔
شکل سے معصوم اندر سے شریر ،بچوں جیسا ضدی اور بڑوں جیسی تہذیب کا مالک چیز
ہے وہ۔ نسل میں فگ یعنی pug dog ہے۔
وقت کتنی تیزی سے گزر جاتا ہے پتہ بھی نہیں چلتا۔ دیکھتے دیکھتے آج یہ دوست
۵ سال کا ہوگیا۔
میں جب بھی اکیلا ہوتا ہوں تو میرے ساتھ کھیلتا ہے، پیار کرتا ہے۔ آج تک
ایسا دن نہیں آیا جس دن اس نے میرا دل تھوڑا ہو، بد تمیزی کی ہو۔
اور سب سے بڑھ کر تو یہ کہ توجہ کی بھوکی بھی نہیں ہے وہ جانتی ہے کہ میں
کب فری ہو کہ اس کو وقت دیتا ہوں۔
دن کا آغاز تو اسے نہانے سے ہوتا ہے میرا۔ آپ گمان بھی نہیں کر سکتے کتنی
کیوٹ ہوگی اس وقت۔
وہ بلکل میری طرح ہے اسے یہ بلکل پسند نہیں کہ کوئ اس پر حکم چلاۓ یا پھر
وہ کام کرنے پر مجبور کرے جو وہ نہیں چاہتی۔
وہ صرف دل کی سنتی اور کرتی ہے۔ اور آزاد پسند شخصیت کی مالک ہے۔ جب بھی
کوئ اسے پنجرے میں قید کرنے کی کوشش کرتا ہے زندہ ضمیر کی طرح مزاحمت کرتی
ہے۔
ساری رات میرے دروازے پر وہ جاگتی رہتی ہے کہیں سے بھی کوئ برا ہو جس پر وہ
شک کرتی ہے فوراً اس پر بھونک دیتی ہے۔
میں بھی اُس کے لئے گفٹ لاتا ہوں۔ بس اس کے چہرے پر مسکراہٹ کسی شہزادی سے
کم نہیں لگتی۔
لاکھوں لوگ اس کی اداؤں کے دیوانے ہیں کیونکہ اس کا مزاج ہے ہی اتنا پیارا۔
پتہ نہیں یہ میری خوش قسمتی ہے یا اس کی مگر جو بھی ہے بہترین ہے۔ اور اس
کے لئے میں اپنے رب کا شکر گزار ہوں۔
|