اسلام ‘ جمہوریت اور سوشلزم

ان تینوں نظام ہائے زندگی میں ایک بنیادی فرق ہے اور وہ فرق ہے خالق و مخلوق کا یعنی اسلام ‘ خالق حقیقی الله جل شانہ کا عطا کردہ الہامی نظام جبکہ جمہوریت اور سوشلزم دونوں ہی مخلوق یعنی انسان کے خود وضع کردہ نظام ہیں ۔

اسلام ‘ جمہوریت اور شوشلزم تینوں ہی اپنی اپنی جگہ مکمل ضابطئہ حیات ہیں مگر سیاسی اعتبار سے ان میں بنیادی فرق‘ “ اقتدار اعلٰی “ کا ہے ۔ اسلام میں اقتدار اعلٰی‘ الله جل شانہ ‘ جبکہ جمہوریت میں ‘عوام‘ اور سوشلزم میں ‘ریاست ‘کے پاس ہوتا ہے ۔ اسی طرح معاشی اعتبار سے انمیں فرق سود اور تجارت کا ہے ‘ اسلامی ریاست میں معیشت کی بنیاد تجارت جبکہ جمہوری اور سوشلسٹ ریا ۔ستوں کی بنیاد سود پر ہوتی ہے ۔

ان تینوں نظام ہائے زندگی میں اختراء ‘ سیاست اور معیشت کے اعتبار سے بنیادی فرق کو سمجھ لینے کے بعد یہ بات بھی سمجھ لینا ضروری ہے کہ اسلام کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اسلام “ ون مین ون ووٹ “ کے اصول کو تسلیم نہیں کرتا کیوں کہ اسکی بنیاد شورائیت پر ہے یعنی باہمی مشاورت سےمعاشرہ کے اجتماعی معاملات کے بارے میں فیصلے کرنا ۔ بہ الفاظ دیگر اسلام ہر شہری کو مشروط حق اظہار رائے تو دیتا ہے مگر اسلامی ری...است کو اس بات کا پابند نہیں کرتا کہ ہر شہری کو ریاست کے امور چلانے یا پالیسی سازی میں حق رائے دہی دیدے بلکہ ریاست کے امور کو چلانے کے لئے مشورہ کا حق صرف ‘ صاحب الرائے ‘ افراد کو ہی دیا جا سکتا ہے جن میں تین بنادی خصوصیات کا ہونا ضروری سمجھا گیا ہے‘ اول تقوی دوم علم سوم عمر وتجربہ اور متقی وہ شغص ہوتا ہے جو صاحب ایمان ہونے یعنی غیب اور آخرت کی جوابدہی پر ایمان کے ساتھ ساتھ قرآن کے دو بنیادی احکامات یعنی اقامت اور انفاق دونوں پر کما حقہ عمل کرنے والا ہو یعنی فرائض کا ادا کرنے اورکبائر سے اجتناب کرنے والا -
hamidrazakhan2011
About the Author: hamidrazakhan2011 Read More Articles by hamidrazakhan2011: 4 Articles with 4519 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.