اتر پردیش ہندوستان میں آباد اردو اسپیکنگ پٹھان جن کے
اجداد افغانستان سے ہندوستان آئے تھے - ان پٹھانوں نے اپنی شجاعت اور
بہادری سے حکومت میں اعلی عہدے حاصل کیے اور کچھ نے نوابی ریاستیں بھی قائم
کیں - ایسا ہی ایک گھرانہ تھا رعب دار حمید اللہ خان صاحب کا -
کون جانتا تھا حمید اللہ خان جن کا تعلق اتر پردیش انڈیا سے ہے ان کی
پوتیاں اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منگوائیں گی -
حمید اللہ خان کا تعلق اردو اسپیکنگ پٹھان (افغان) خانوادے سے تھا- آپ کا
بیٹا ریاست اللہ خان1914 میں پیدا ہوا - ریاست اللہ خان نے پولیس سروس
اختیار کی تقسیم ہندوستان کے بعد پاکستان میں پولیس کے اعلی عہدوں پر
ملازمت کی - ریاست اللہ خان دراز قد ، سرخ سفید اور شاندار انسان تھے آپ کی
اہلیہ "امیر جہاں "انتہائی سلجھی ہوئی شائستہ اطوار کی مالک خاتون تھیں -
وضع دار اور رکھ رکھاو والی خاتون جیسی کہ اردو اسپیکنگ گھرانوں کی خواتین
ہوا کرتی ہیں - آپ کے 9 بچے تھے جن میں دو بیٹے راحت اللہ خان ، خالد اللہ
خان اور سات بیٹیاں تھیں جن میں عائشہ ریاست ، طاہرہ ریاست ، سائرہ ریاست ،فردوس
ریاست عذرا ریاست اور خالدہ ریاست اور دیگر کے نام شامل ہیں - ایس پی ریاست
اللہ 1981 میں وفات پاگئے -
عائشہ ریاست 1941 میں متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئی - تقسیم ہندوستان کے
بعد آپ کا گھرانہ پاکستان کراچی آکر آباد ہوگیا -
عائشہ ریاست نے کراچی یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی -
عائشہ ریاست نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فن کا آغاز کیا پھر ptv پر ڈرامہ
سیریل میں اعلی اداکاری کے جوہر دکھائے - آپ کا شستہ اردو بولنے کا انداز
اور عمدہ انداز نشست و برخاست ناظرین کے دل موہ لیتا تھا - آپ شکل و صورت
اور قد کاٹھ میں اپنے والد سے مشابہ تھیں - سرو قامت ، خوش شکل اور دلکش
سراپا -
آپ کے مشہور پی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں افشاں ، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی
بہت مشہور ہوئے پرائیوٹ چینلز سے بھی آپ نے کئی ڈرامہ سیریل کیے - ان کی
تعداد پچاس سے زیادہ ہے اور اقساط کی تعداد تقریباً سو سے زیادہ ہے - ٹیلی
فلمز اور فلمز اس کے علاوہ ہیں ۔ آپ باصلاحیت اور منجھی ہوئی فنکارہ تھیں -
آپ کی شادی ڈی ایس پی وجاہت لطیف کے ساتھ ہوئی - آپ کے دو بیٹے احمد لطیف
اور محمد افضل لطیف ہیں - آپ کے بڑے بیٹے محمد افضل لطیف ایکس چیئرمین سی
ڈی اے اسلام آباد اور اس کے بعد سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ رہ چکے ہیں اور ریٹائر
منٹ کے بعد ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی پوسٹ پر کام کررہے ہیں اور ایک
بیٹی عالیہ لطیف ہے جو کہ نوے کی دہائی کی سپر ماڈل bibi کہلاتی ہے -
آپ نے 1981 میں ڈرامہ سیریل افشاں کیا - اور آخری ڈرامہ سیریل 2019 میں
"بھروسہ پیار تیرا "میں کام کیا - اس کے بعد آپ کی صحت خراب رہنے لگی ۔
گھٹنوں کا درد بڑ ھ گیا -13 جون 2025 کو آپ کراچی گلشن اقبال بلاک 7 میں
وفات پاگئی - عائشہ خان کو والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا -
عائشہ خان کی سب سے چھوٹی بہن جو کہ گھر میں منی کے نام سے جانی جاتی تھی -
خالدہ ریاست تھی - 1953 میں کراچی میں پیدا ہوئی- خالدہ نے بہترین تعلیمی
اداروں سے علم حاصل کیا - خالدہ نے 1975 میں ایک محبت سو افسانے سے فنی
کیرئیر کا آغاز کیے ۔ کئی ڈرامہ سیریل میں کام کیا جن میں بندش ، نمدار ،
دھوپ دیوار ، سلور جوبلی ، تعبیر ، پڑوسی اور کئی ٹیلی فلمز شامل ہیں -
انکے دو بیٹے رضا فیصل اور علی فیصل ہیں -
اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے اسی اور نوے کی دہائی میں پی ٹی وی پر راج
کیا - کینسر کے مرض کا شکار ہوکر 1996 میں وفات پائی اور سخی حسن قبرستان
میں والد اور والدہ کے قریب مدفون ہو گئیں -
دونوں بہنیں بہترین فنکارہ تھیں دونوں نے بہت شہرت حاصل کی -
آپ دونوں کا اعلی تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق تھا - جہاں روایات اور اقدار
کی پاسداری کی جاتی ہے - آپ کے عزیز و اقارب کا شمار معاشرے کے سلجھے ہوئے
باشعور افراد میں کیا جاتا ہے -
اللہ تعالی دونوں بہنوں کے درجات بلند فرمائے آمین -
|