ماش کی فصل کی بیماریاں ،ضررساں کیڑے، جڑی بوٹیاں اور ان کا انسداد (پنجاب پوٹھوہارخطہ)

(Agha Fahad Yaseen, Chakwal)

ماش کی فصل کی بیماریاں ،ضررساں کیڑے، جڑی بوٹیاں اور ان کا انسداد
(پنجاب پوٹھوہارخطہ)

٭آغا فہد یسین، ٭ ڈاکٹرغلام محمد ٭ڈاکٹر سائرہ سید، ٭ڈاکٹر ندیم احمد، ٭٭اُمِ رباب، ٭٭اریج فاروق
٭بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال
٭٭ ہورائزن ڈگری اینڈ کامرس کالج چکوال

تعارف:
ماش کی فصل ایک اہم دال دار فصل ہے جو پوٹھوہار کے نیم مرطوب اور بارانی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس
کی کاشت کا مقصد نہ صرف غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہے بلکہ زمین کی زرخیزی کو بھی بہتر بنانا ہے کیونکہ یہ فصل نائٹروجن فکس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پوٹھوہارخطہ میں ماش کی فصل کا تعارف
پوٹھوہارخطہ (ضلع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال وغیرہ) بارانی زراعت کے لیے مشہور ہے۔ یہاں ماش کی فصل موسم خریف میں کاشت کی جاتی ہے، خاص طور پر جولائی کے شروع سے اگست کے وسط تک۔ ماش کی فصل کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ عام طور پر ہلکی دوامی زمینوں میں اچھی پیداوار دیتی ہے۔
خصوصیات
بیماریوں کے خلاف بہتر مزاحمت رکھتی ہے
زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہے
کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے
کم خرچ میں اچھی پیداوار دیتی ہے
اس میں پروٹین کی خا طر خواہ مقدار پا ئ جاتی ہے

ماش کی عام بیماریاں (Diseases Mash)
بیماری کا نام
یلیو موزیک وائرس
(Yellow Mosaic Virus)
علامات
پتے پیلے دھبوں کے ساتھ موزیک نما شکل اختیار کر لیتے ہیں، پودے کی نشوونما رک جاتی ہے
انسداد
متاثرہ پودے نکال دیں، سفید مکھی کا کنٹرول، موزیک سے مزاحمت رکھنے والی اقسام کاشت کریں

بیماری کا نام
پتے جھلسانے کی بیماری
(Leaf Spot)
علامات
پتوں پر بھورے یا سرمئی دھبے،شدید حملہ میں پتے جھڑ جاتے ہیں
انسداد
فصل میں ہوادار فاصلہ، Mancozeb کا اسپرے کریں

بیماری کا نام
جھُلساؤ
(Anthracnose)
علامات
تنے اور پتوں پر کالا یا گہرا بھورا رنگ، پھلیاں متاثر ہو سکتی ہیں
انسداد
بیج کا فنجی سائیڈ سے علاج کریں فصل میں ہوا کا گزر رکھیں،

بیماری کا نام
جڑ گلاؤ
(Root Rot)
علامات
پودے مرجھا جاتے ہیں، جڑیں گل جاتی ہیں
انسداد
بیج کا علاج کریں، مناسب آبپاشی رکھیں، زمین کی نکاسی بہتر بنائیں

ماش کے ضررساں کیڑے (Insect Pests)
کیڑے کا نام
سفید مکھی
(Whitefly)
شناخت/علامات
پتوں کی نچلی سطح پر چھوٹا سفید کیڑا، وائرس پھیلانے میں اہم کردار
انسداد
امیڈاکلوپرڈ، آکسیڈیمائٹین کا اسپرے کریں
زرد چپکنے والے ٹریپ لگائیں،

کیڑے کا نام
چست تیلہ
(Aphid)
شناخت/علامات
نرم بدن والے چھوٹے کیڑے، پتوں پر کالے رنگ کی لیس چھوڑتے ہیں
انسداد
امیڈاکلوپرڈ یا ایکٹارا کا استعما ل

کیڑے کا نام
تھریپس
(Thrips)
شناخت/علامات
پتے سکڑ جاتے ہیں، چاندی جیسی تہیں بن جاتی ہیں
انسداد
اسپینوساد یا فیپرو نیل کا اسپرے کریں
کیڑے کا نام
پتوں کا لٹر
(Leaf roller)
شناخت/علامات
پتے لپیٹ کر اندر چھپ جاتا ہے، اندر سے پتوں کو کھاتا ہے
انسداد
متاثرہ پتوں کو تلف کریں اور روشنی کے جال استعمال کریں۔

کیڑے کا نام
پھلی چھیدنے والا کیڑا
(Pod Borer)
شناخت/علامات
پھلیوں میں سوراخ کر کے دانے کھا جاتا ہے، پھلیاں نقصان زدہ ہو جاتی ہیں
انسداد
لیمنڈاسائلو تھرین یا بی ٹی اسپرے کریں
متاثرہ پھلیاں نکال دیں

جڑی بوٹیاں اور ان کا انسداد
جڑی بوٹی کا نام
کھبل گھاس
(Cynodon dactylon)
اثرات
زمین پر پھیل کر غذائی اجزاء اور پانی پر قبضہ کر لیتی ہے
انسداد
گوڈی کریں یا مخصوص ہربی سائیڈزکا استعمال کریں

جڑی بوٹی کا نام
لہلی
(Convolvulus arvensis)
اثرات
غذائی اجزاء اورپانی کے لیے سخت مقابلہ کرتی ہے
انسداد
پینڈیمیتھالن کا emergence-Pre کا اسپرے کریں

جڑی بوٹی کا نام
باتھو
(Chenopodium album)
اثرات
پودوں کی بڑھوتری میں رکاوٹ ڈالتی ہے
انسداد
زمین کی اچھی تیاری کریں اور
کریںIntercultivation

جڑی بوٹی کا نام
جنگلی چولائی
(Amaranthus viridis)
اثرات
غذائی اجزاء اور پانی کے لیے مقابلہ کرتی ہے، پیداوار کم ہو جاتی ہے
انسداد
شروعات میں گوڈی، فلوتامائیڈ یا میٹریبوزین کا استعمال کریں


(Non-Chemical Control) غیر کیمیائی طریقہ
بیج کا علاج: بیماری سے پاک بیج استعمال کریں۔
فصل کی گردش: ہر سال ایک ہی جگہ پر ماش نہ اگائیں بلکہ فصل کی تبدیلی کریں۔
صحیح فاصلہ: پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہو۔
جڑی بوٹیوں کا خاتمہ: کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کو ختم کریں جو بیماری کا سبب بن سکتی ہیں۔
مؤثرآبپاشی: پانی کی زیادہ یا کم مقدار سے بچیں تاکہ جڑ گلاؤ نہ ہو۔
قدرتی دشمنوں کا تحفظ: مفید کیڑے (مثلاً لیڈی برڈ) کو بچائیں جو نقصان دہ کیڑوں کو کھاتے ہیں

(General Preventive Measures) عمومی تدارک اقدامات
وقت پر بوائی اور کٹائی کریں۔
زمین کو اچھی طرح تیار کریں اور ہموار رکھیں۔
صحت منداور تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔
کھیت میں پانی کے نکاس کا اچھا بندوبست کریں۔
بیماری کا ابتدائی مرحلے میں پتا چلتے ہی فوری اسپرے یا دیگر اقدامات کریں۔
صفائی کا خاص خیال رکھیں، جڑی بوٹیاں تلف کریں
فصل کی بروقت گوڈی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔
ماہر زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہر استعمال کریں
(Chemical Control) کیمیائی طریقہ
پتوں کے دھبے کے لیے مینکوزیب یا کاربینڈازیم کا 500 گرام فی 100 لیٹر پانی میں اسپرے کریں۔
سفید مکھی اور تھریپس کے لیے ایمامیکٹیٹین بنزویٹ یا ایمڈاکلوپرڈ کا استعمال کریں، 100 ملی لیٹر فی ایکڑ اسپرے کریں۔
بیماریوں کے دوبارہ حملے سے بچاؤ کے لیے 10 سے 15 دن کے کے وقفے سے سپرے کریں
 
Agha Fahad Yaseen
About the Author: Agha Fahad Yaseen Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.