پاکستان میں صفاءی کا عالمی معیار اور ماحولیاتی انقلاب
(Ghulam Murtaza Bajwa, Lahore)
| پاکستان میں صفاءی کا عالمی معیار اور ماحولیاتی انقلاب |
|
|
غلام مرتضیٰ باجوہ |
|
صفاءی نصف ایمان ہے، اور یہ محض ایک مذہبی اصول نہیں بلکہ سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داری بھی ہے۔ گھر، محلہ، شہر اور صوبے کی صفاءی میں ہر شہری کا کردار لازم ہے، لیکن اس میں حکومت اور مقامی اداروں کی مؤثر قیادت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موجودہ حکومت نے صفاءی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں ایسی اصلاحات متعارف کرواءی ہیں جو نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی تعریف کے قابل ہیں۔ آج ستھرا پنجاب نہ صرف پاکستان میں سب سے بڑا صفاءی منصوبہ ہے بلکہ دنیا بھر کے لءے ایک ماڈل بھی ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو براہِ راست روزگار کے مواقع میسر آءے ہیں اور ایک نءی مقامی انڈسٹری وجود میں آچکی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت یہ پروگرام ماحولیات، شہری سہولیات، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو ملا کر ایک کامیاب مثال بن چکا ہے۔ستھرا پنجاب کا یہ سفر یہ ثابت کرتا ہے کہ اگر وژن، عزم اور درست حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جاءے تو کسی بھی بڑے چیلنج کو موقع میں بدلا جا سکتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب آج صفاءی، ماحولیات اور شہری سہولیات میں ایک ماڈل صوبہ کے طور پر دنیا کے سامنے ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ایک منفرد ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے، جو پنجاب کے تمام شہروں اور 25 ہزار دیہات میں روزانہ 50 ہزار ٹن کچرے کو جمع کر کے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پراسیس کرتا ہے۔ اس پروگرام کی کامیابی میں سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر دین اور سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کاشف نواز کی انتھک محنت اور دیانتداری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ پروگرام محض صفاءی نہیں بلکہ شہری تربیت، شعور، اور طرزِ زندگی میں بہتری لانے کا بھی ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم کے انچارج آصف محمود نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے اس پروگرام کے تحت جاری صفاءی سرگرمیوں کا جاءزہ لیا اور تمام شہری، تاجران اور تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات سے صفاءی کے بارے میں تفصیلاً سوالات کیے۔معروف عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ نے ستھرا پنجاب پروگرام کو ‘غیر معمولی، حوصلہ افزا، کامیاب ترین’ اور دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ سسٹم قرار دیا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق، صرف آٹھ ماہ کے اندر 130 ملین لوگوں کے لیے صفاءی کا مربوط نظام قاءم کیا گیا، جس میں جدید آءی او ٹی سینسر، جی پی ایس، اور آر ایف آءی ڈی کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کر کے اے آءی کی مدد سے صفاءی یقینی بناءی جاتی ہے۔برازیل میں COP30 کانفرنس میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام کو صفاءی اور کلاءمیٹ ایکشن کا بہترین ماڈل پیش کیا گیا۔ اس پروگرام کی کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ کر رہی ہے، اور جکارتہ سے لے کر نیروبی تک کے ممالک اس ماڈل سے سبق لے رہے ہیں۔ لاہور کے محمود بوٹی ڈمپنگ ساءٹ کا تاریخی مسءلہ، جس میں بڑے کچرے کے ڈھیر اور میتھین گیس کے اخراج کے مساءل شامل تھے، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔ اس ساءٹ پر سولر پارک قاءم کیا گیا، 31 ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی گءی، اور شہری جنگل، واکنگ ٹریک اور ہریالی کے مناظر پیدا کیے گءے۔ میتھین گیس کو تواناءی میں تبدیل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ ماڈل اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، حکمت عملی اور دور اندیشی کے ساتھ کسی بھی ماحولیاتی بگاڑ کو بہتری کے مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ویسٹ ٹو ویلیو اور ویسٹ ٹو انرجی منصوبے پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ روزانہ 50 ہزار ٹن ویسٹ کو بروءے کار لانے کے منصوبے سے مقامی روزگار، ماحولیات کی بہتری اور پراءیویٹ سیکٹر کے لیے بزنس کے نءے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ ڈمپنگ ساءٹس پر کوڑے کی سیگریگیشن کے ذریعے باءی پراڈکٹ تیار کی جاءے، تاکہ ویسٹ ٹو ویلیو فیز کے اہداف کامیابی سے حاصل ہوں۔ یہ پروگرام ثابت کرتا ہے کہ موثر سیاسی عزم کے بغیر انتظامی نظام میں نمایاں نتاءج حاصل کرنا مشکل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت نے نہ صرف پنجاب کے شہروں میں صفاءی کے جدید نظام قاءم کیے بلکہ دیہات تک بھی صفاءی کی سہولیات پہنچاءی ہیں۔ ایک سال کے اندر 700 جدید ترین ویسٹ منیجمنٹ گاڑیاں اور ایک لاکھ 50 ہزار افراد کی ورک فورس کے ساتھ پورے صوبے میں یہ نظام کامیابی سے چل رہا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی سے نہ صرف شہری صحت اور ماحولیات بہتر ہوءی ہے بلکہ عالمی ماحولیاتی مباحثوں میں پاکستان کی ساکھ بھی مضبوط ہوءی ہے۔ محمود بوٹی ڈمپنگ ساءٹ کی تبدیلی، سولر پارک، شجرکاری، اور AI بیسڈ صفاءی کے نظام نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لاءی اور مستقبل کے لیے ماحول دوست ماڈل فراہم کیا۔ ستھرا پنجاب پروگرام پاکستان میں صفاءی، ماحولیاتی تحفظ اور شہری سہولیات کے حوالے سے ایک تاریخی انقلاب ہے۔ عالمی سطح پر اس پروگرام کی پذیراءی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کامیابی کا راز محنت، دیانتداری، جدید ٹیکنالوجی اور دوراندیش قیادت میں مضمر ہے۔ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ بابر دین، سی ای او سیالکوٹ کاشف نواز، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور دیگر اہلکاروں کی انتھک محنت کے باعث یہ پروگرام نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا سبب بن چکا ہے۔ستھرا پنجاب نہ صرف ایک پروگرام بلکہ ایک وژن ہے، جو مستقبل میں پاکستان کو صفاءی، ماحولیات اور شہری سہولیات کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق ایک ماڈل ریاست کے طور پر متعارف کراءے گا۔ |
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.