روس میں ربیع الاول کی بہاریں


اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، اللہ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ۔اپ محسن انسانیت ہیں اور قیامت تک انے والے تمام انسانوں پر اپ کے عظیم احسانات ہیں۔ مائیکل ایچ ہرٹ نے اپنی کتاب دی 100 میں دنیا کے دنیا کی ان 100 عظیم ہستیوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے انسانی تاریخ پر ا انمٹ نقوش مرتب کیے ہیں ۔انسانی تاریخ پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
دنیا میں 57 اسلامی ممالک ہیں انڈونیشیا ابادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور کل مسلم ابادی کا 12 فیصد وہاں ہے۔ دنیا کی مسلم ابادی کا 31 فیصد جنوبی ایشیا میں رہائش پزیر ہے ،21 فیصد شمالی افریقہ میں، 15 فیصد سہارن افریقہ میں رہائش پذیر ہے۔ اس کے علاوہ چین ،یورپ، ہندوستان، روس اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کی ایک خاطرخواہ ابادی موجود ہے ۔دنیا بھر میں مسلمانوں کی کل تعداد ایک ارب ہے جو دنیا کی کل ابادی کا 24 فیصد ہے اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے
روس میں بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے, اسلام روس کا دوسرا بڑا مذہب ہے. ایک اندازے کے مطابق روس میں مسلمان ابادی 10 فیصد ہے, امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق روس میں مسلمانوں کی ابادی 2017 میں ایک کروڑ 40 لاکھ تھی جبکہ روس کے مفتی اعظم شیخ رسول گینت دین کا اندازہ ہے کہ روس میں مسلمانوں کی تعداد دو کروڑ 50 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ سویت یونین کے انعام کے بعد رشین فیڈریشن میں مسلمانوں کو مذہبی ازادی دی گئی اور روس کے صدر مسلمانوں اور اسلام کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہوں نے اسلام کو روسی معاشرے کا ایک لازمی حصہ قرار دیا ہے
روس کے ریڈ کیا حصے میں 24 فیصد مسلمان ،بمسم کرتوسان میں 58 فیصد ،چیچنیا میں 95 فیصد داغستان میں 98 فیصد، انگوشٹیہ میں 96 فیصد ،کیبور چینی میں 54 فیصد کراچے چیئر کیسا میں 64 فیصد ،شمالی روشینا میں 32 فیصد مسلمان اباد ہیں
سوویت یونین کے خاتمے کے بعد روس میں مسلمانوں کی عبادت کے لیے اٹھ ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں دنیا بھر کی طرح روس میں بھی مسلمان ربیع الاول کی بہاروں سے مستفید ہوتے ہیں اور دنیا کی عظیم ترین ہستی محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی عقیدت و محبت اور قلبی تعلق کا اظہار کرتے ہیں۔ تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں۔ روس کے بڑے شہروں بشمول ماسکو کی مساجد میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں بشمول داغستان اور تاتارستان سے مسلمان آتے ہیں قراءت کی محافل منعقد کی جاتی ہیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف اور محبت کے اظہار کے لیے نشید پڑھی جاتی ہے۔ اس موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف عالیہ ، اخلاقو کردار اور سیرت مبارکہ پر لیکچر دیے جاتے ہیں ،
خاندانی اقدار، باہم میل ملاپ، محبت اعتدال اور کردار سازی پر زور دیا جاتا ہے ،مفتی کردار عا لائے یا تو دینو کا خصوصی خطاب ہوتا ہے نوجوان بالخصوص شادی اور گھریلو زندگی کو پرسکون بنانے کے طریقے معلوم کرتے ہیں۔ گھریلو ہم اہنگی کے لیے مفتی سے معلومات حاصل کرتے ہیں ۔ماسکو کی کیتھڈرل مسجد میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان جمع ہوتے ہیں جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت بیان کی جاتی ہے
شیخ کافع محمد کے بیان میں مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر شریک ہوتے ہیں ۔شیخ کافع اس امر پر زور دیتے ہیں کہ مسلمانوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنا چاہیے اور امریکہ اور صیہونیت کے گٹھ جوڑ سے باخبر رہنا چاہیے اور ان کے شر سے بچنے کی تدبیر کرنی چاہیے۔ انہوں نے مسلمان حکومتوں پر زوردیا کہ وہ صیہونیت کے تکبر سے خوفزدہ نہ ہوں اور اپنی سرزمین مسلم ممالک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں
کروکس ہال میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت ان سے محبت اور عقیدت کے اظہار اور دنیا میں ان کی آمد کے مقاصد کو بیان کرنے کے لیے ایک شاندار اجتماع منعقد ہوا ۔یہ اجتماع ان نادان لوگوں کے لیے جواب تھا جو خاکے بنا کر اور دیگر طریقوں سے کائنات کی سب سے معزز اور عظیم ہستی کی توہین کرتے ہیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عدل و انصاف اور رحم دلی کا حکم دیا ہے اور حکم ہے کہ برائیوں کو نیکیوں سے دور کرو ربیع الاول کا مہینہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امد سے منسوب ہے اس لیے اس مہینے میں قران کریم کی کثرت سے تلاوت درود شریف کا اہتمام اور مذہبی ہم آہنگی کی راہ ہموار کی جانی چاہیے
دنیا کے ایک ارب مسلمانوں کی طرح روس کے مسلمان بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی بھرپور محبت اور عقیدت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں اور مسلمان روس کی تعمیر ترقی اور استحکام میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں 
Dr Mehboob Syed
About the Author: Dr Mehboob Syed Read More Articles by Dr Mehboob Syed: 307 Articles with 159973 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.