خواص آیۃ الکرسی

حدیث شریف میں ہے کہ یہ آیت قرآن مجید کی آیتوں میں بہت ہی عظمت والی آیت ہے۔ (دارمی در منثور)
اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا اس کو حسب ذیل برکتیں ہوں گی۔ !
1۔ وہ مرنے کے بعد جنت میں جائے گا۔
2۔ وہ شیطان اور جن کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہے گا۔
3۔ اگر محتاج ہوگا تو چند دنوں میں اس کی مُحتاجی اور غریبی دُور ہو جائے گی۔
4۔ جو شخص صُبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت آیۃ الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں خالدون تک پڑھا کرے گا وہ چوری ۔ غرق آبی اور جلنے سے محفوظ رہے گا۔
5۔ اگر مکان میں کسی اُونچی جگہ پر لکھ کر اس کا کتنہ آویزاں کر دیا جائے تو انشاءاللہ تعالٰی اُس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہوگا۔ بلکہ روزی میں برکت اور اضافہ ہوگا۔ اور اس مکان میں کبھی چور نہ آ سکے گا۔ (فیوض قرآنی)
تمہیں کوئی نہ دیکھ سکے
اگر تم کسی خطرناک جگہ دُشمنوں کے نرغے میں پھنس جاؤ۔ یا دُشمن تمہیں گرفتار کرنا چاہیں تو اپنے ساتھیوں سے کہو کہ وہ ایک دوسرے سے پیٹھ لگا کر بیٹھیں۔ پھر تم ان کے گرد آیۃُ الکرسی پڑھتے ہوئے ایک دائرہ کھینچو۔ پھر تم بھی دائرہ کے اندر لوگوں سے پیٹھ لگا کر بیٹھو اور سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھو پھر قرآن کی ان آیتوں کو بھی پڑھو۔
وَلاَ یَؤُ دُہ حِفظُھُماَ وَھُوَ العَلِّیُ العَظِیمُ 0 وَحِفظاً مِّن کُلِّ شَیطٰنٍ مّاَرِدٍ 0 وَحِفظاً ذَالِکَ تَقدِیرُ العَزِیزِ العَلِیمُ 0 وَحَفِظنٰھَا مِن کُلِّ شَیطٰنٍ رَّجِیمٍ 0 اِنَّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّکرَ وَاِنَّا لَہ لَحٰفِظُونَ 0 لَہ مُعَقِّبٰتٌ مِّن م بَینِ یَدَیہِ وَمِن خَلفِہ یَحفَظُونَہ مِن اَمرِاللہِ ط اللہُ حَفِیظٌ عَلِیمٌ 0 وَمَآ اَنتَ عَلَیھِم بِوَکِیلٍ 0 اِن کُلُّ نَفسٍ لَّمَّا عَلَیھَا حَافِظٌ 0 بَل ھُوَ قُراٰنٌ مَّجِیدٌ فِی لَوحٍ مَّحفُوظٍ 0 فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللہُ لآَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ ط عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَھُوَ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ 0
اس کے بعد تین مرتبہ یَا حَفِیظُ کہو ۔ پھر تین بار یہ پڑھو ۔
یَا حَفِیظُ احُفَظنَا اَللّٰھُمًّ احرِسنَا بِعَینِکَ الَّتِی لاَ تَنَامُ وَاکنِفنَا بِکَنفِکَ الَّذِی لاَ یُرَامُ پھر تین بار یااللہ پڑھو ۔ اور تین بار یَارَبَّ العٰلَمِینَ 0
اب دائرہ کے تمام لوگ اور خود تم بھی بالکل خاموش ہو جاؤ آپس میں بھی بات چیت نہ کی جائے۔ انشاءاللہ تعالٰی تم لوگوں کو کوئی بھی نہ دیکھ سکے گا اور کوئی بھی ضرر نہ پہنچا سکے گا۔ بہت مجرّب عمل ہے۔ (فیوض قرآنی)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1383216 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.