حلف نامہ برائے دفاع پاکستان

لاہور شہرکی تاریخی جگہ مینار پاکستان کے منٹو پارک میں تا حد نگاہ سر ہی سر نظر آ رہے تھے مینار پاکستان کے سائے تلے40سے زائد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنما جمع تھے،مینار پاکستان کے اطراف والی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطار اور انکی چھتوں پر بھی لوگ موجود تھے جو وطن عزیز سے محبت کا ثبوت دینے کے لئے جوق در جوق پہنچے تھے اس تاریخی کانفرنس کا اہتمام دینی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد دفاع پاکستان کونسل کی رکن جماعت جماعة الدعوة نے کیا تھا جسے جس پر اقوام متحدہ انڈیا کے بے بنیاد پروپگنڈے میں آ کر پابند ی لگا چکی ہے اس جماعت نے کانفرنس کا کومیاب بنانے کے لئے شہر بھر میں بھرپور مہم چلائی18دسمبر کو اس مہم کے نتیجے میں تاریخ ساز کانفرنس ہوئی یہ کانفرنس گزشتہ ماہ عمران خان کے ہونے والے جلسے سے کافی بڑی تھی اس کانفرنس میں کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالا گیا اور نہ ہی کسی پر تنقید کی گئی بلکہ قوم کو ایک پیغام دیا گیا کہ امریکہ جس نے نام نہاد جنگ میں پاکستان کو اتحادی بنایا اسی پر حملے کئے اب امریکہ سے تعلقات ختم کرنے ہوں گے اور انڈیا نے بھی کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے گمنام قبریں دریافت ہو رہی ہیں،گجرات،احمدآباد،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا اور حکومت اس کے برعکس انڈیا کو پسندیدہ قرار دے رہی ہے کانفرنس کے ذریعے حکومت کو یہ پیغام دیا گیا کہ حکومت ایسا کرنے سے باز رہے۔

مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہونیوالی دفاع پاکستان کانفرنس میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا تھا امریکہ و نیٹو کی جارحیت اور بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کیخلاف منعقدہ کانفرنس میں تمام تر مکاتب فکر کے دینی مدارس ، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز کے طلباء، تاجروں ، وکلاء، مزدوروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی اور مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہو کر اسلام و پاکستان کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عزم کیا ، پورا لاہورامریکیوں کا ایک علاج الجہاد الجہادکے نعروں سے گونج اٹھا،شہدائے سلالہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا،پاکستان کے دفاع کیلئے افواج اکیلی نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، لاکھوں شرکاءاور قائدین کا عزم، دفاع پاکستان کانفرنس ماضی میں یہاں ہونےوالے سیاسی و مذہبی جلسوں کی نسبت سب سے بڑا اجتما ع تھی گراﺅنڈ میں لوگوں کو جگہ نہ ملنے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ ارد گرد کی سڑکوں پر کھڑے ہوکر اور چل پھر کر خطابات سنتے رہے شدید رش دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جلسہ گراﺅنڈ کے اندر نہیں باہر سڑکوں پر ہو رہا ہے مینار پاکستان سے بھاٹی چوک اور دوسری طرف حیدر سائیں دربارسے آگے تک ہر طرف لوگوں کا جمع غفیر دیکھنے میں آیا دفاع پاکستان کانفرنس میں لاہور اور گردونواح سے ہزاروں بسوں ، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل بڑے قافلوں نے شرکت کی جن کی آمد پر سٹیج سے خوش آمدید کے اعلانا ت کئے جاتے رہے مقررین کے خطابات کے دوران لاکھوں افراد کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، امریکیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد اور بھارت سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور عوام الناس نے بھر پور انداز میں شرکت کی کانفرنس میں جماعت الدعوة اورجے یو آئی (س)، اہلسنت والجماعت،جمعیت علماءپاکستان،جماعت اسلامی ، تنظیم اسلامی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،تنظیم مشائخ عظام،مجلس احرار اسلام، جمعیت اہلحدیث اور دیگر مذہبی جماعتوںکے کارکنان بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے کانفرنس سے پروفیسر حافظ محمد سعید، جنرل (ر) حمید گل،شیخ رشید احمد، مولانا محمد احمد لدھیانوی، اعجاز الحق،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، حافظ عبدالرحمن مکی،لیاقت بلوچ،غلام محمد صفی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عاکف سعید،اعجاز احمد چوہدری،مولانا امیر حمزہ و دیگر نے خطاب کیا امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے خطاب میں کہا کہ امریکہ سے تمام معاہدے ختم کئے جائیں انڈین آرمی کے کشمیر سے نکلنے تک جہاد جاری رہے گا،پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے اس کے چپے چپے کا دفاع کریں گے انہوں نے کشمیری حریت رہنماﺅں کو یقین دہانی کرائی کہ تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے حافظ محمد سعید کے خطاب کے دوران انڈیا سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا ،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ و دیگر فلگ شگاف نعرے لگتے رہے حافظ محمد سعید کی جماعت پر اقوام متحدہ نے پابندی عائد کر رکھی ہے ممبئی حملوں کے بعد انہیں اپنی رہائشگاہ میں نظر بند کر دیا گیا تھالاہور ہائیکورٹ نے انکی نظر بندی ختم کی اور کہا کہ جماعة الدعوة پاکستان میں کالعدم نہیں ہے بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس فیصلے کی توثیق کی ،وطن عزیز پر جب بھی مشکل حالات آئیں حافظ محمد سعید اور انکی جماعت پیش پیش ہوتی ہے کشمیر و خیبر پختونخواہ میں زلزلہ ہو یا ملک میں سیلاب کی خوفناک لہرجماعة الدعوة نے ہر جگہ سب سے پہلے پہنچ کر متاثرین کی مدد کرنے کا ریکارڈ قائم کیا کشمیر کے زلزلے کے دوران رفاہی کاموں کو دیکھ کر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں نے جماعة الدعوة کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے حافظ محمد سعید اتحاد امت کے داعی ہیں اسلام و پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے قوم کو متحد و بیدار کرتے ہیں دفاع پاکستان کانفرنس میں حافظ محمد سعید نے اعلان کیا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی تاریخ دے،کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں حافظ محمد سعید کا نیا نیا بیعت ہوا ہوں کشمیر پر کام کرنے کی وجہ سے انڈیا نے میرا ویزہ بند کر دیا ہے جس پر تحریک حرمت رسولﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر و دفاع پاکستان کانفرنس کے اسٹیج سیکرٹی قاری محمد یعقوب شیخ نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب اب حافظ محمد سعید کی قیادت میں انڈیا بغیر ویزے کے جائیں گے اور فاتح بن کر جائیں گے -

کانفرنس کی صدارت کرنے والے مولانا سمیع الحق نے لاکھوں شرکاءکانفرنس سے حلف لیا کہ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی مینار پاکستان کانفرنس کے شرکاءاسلامی جمہورےہ پاکستان کے جغرافیے ،نظریے ،عزت ،وقاراور اسلامی تشخص کی حفاظت کےلئے ہر طرح کی قربانی دیں گے امریکہ یااس کے اتحادی ممالک بھارت ،اسرائیل اور نیٹو افواج نے پاکستان پر جارحیت یااس کی آزادی ،خودمختاری ،سالمیت اور مقدس سرحدات پر حملہ کیا تو ہم سب جہادی جذبے اور قومی غیرت وخمےت کے ساتھ اسکا منہ توڑ جواب دیں گے ‘ہم صدق دل کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ جسطرح ہمارے بزرگوں نے تحریک آزادی اور پھر تحریک پاکستان کے دوران اخلاص اور قربانی کی ایک عظیم تاریخ مرتب کی اسطرح ہم بھی مملکت خداداد پاکستان کے دفاع کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘ہم صدقے دل کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ دفاع پاکستان کونسل دفاع پاکستان کےلئے جب بھی آواز دے گی ہم سروں پر کفن باندھے جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اس آواز پر لبیک کہیں گے اور میدان میں نکل کر ملک کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیں گے اور ملک کی آزادی خودمختاری سالمیت اور اسکے اسلامی تشخص پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ‘ ہم صدق دل کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ اسے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے اور اسوقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آئین پاکستان میں موجود قرارداد مقاصد کے مطابق پاکستان میں اللہ تعالیٰ کی حاکمیت قائم نہیں ہوجاتی اور پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں بن جاتا -

دفاع پاکستان کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نمائندگی ملکی محبت کا ثبوت تھی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ بڑی حکمران پارٹیوں نے اس میں شرکت نہیں کی ایسا لگ رہا ہے جن کے اثاثے ،اولادیں، جائیدادیں وطن عزیز میں ہیں وہ مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہیں اور امریکی چھتری تلے جمعی ہونے والی جماعتوں نے اس عظیم کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کی حتیٰ کہ جمعیت علماءاسلام(ف)،مرکزی جمعیت اہلحدیث نے بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کی شرکاءکانفرنس یہ بات سوچنے پر مجبور تھے کہ سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا تو کچھ اور ہو سکتا ہے مگر ان مذہبی جماعتوں کی دفاع پاکستان کانفرنس میں عدم شرکت سمجھ سے بالا تر ہے-

دفاع پاکستان کانفرنس میں شریک ہو کر پاکستانی قوم نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر واضح کردیا کہ پاکستانی امن پسند مسلمان ہیں وہ کسی سے جنگ کی خواہش ہر گز نہیں رکھتے اور حتی الامکان جنگ کو ٹالنے کی کوشش کرتے رہیں گے اگر ان پر جنگ مسلط کی گئی تو وہ غیرتمند مسلمان کی طرح جہادی جذبے کے ساتھ اس کا جواب دیں گے اور نتائج کچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک کی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے ، امریکہ اور نیٹو افواج خطے سے نکل جائیں اور اس سلسلے میں اگر انہیں محفوظ راستہ درکار ہو تو یہ قوم اسے نکلنے میں تعاون دے سکتی ہے بصور ت دیگر خود امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیلئے مشکل حالات پیدا ہوں گے اور اس کی ذمہ داری خود امریکہ پر ہوگی عراق و افغانستان کے بعد ایٹمی پاکستان امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نظر میں کھٹک رہا ہے اور وہ اس پر جارحیت کو مسلط کر کے اسے اس کی سالمیت اور ایٹمی قوت سے محروم کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں لیکن یہ قوم تمام ملک دشمن قوتوں بالخصوص امریکہ کو باور کرانا چاہتی ہے کہ پاکستان کے بیس کروڑ غیرتمند محب وطن پاکستانیوں کا ملک ہے اگر اس پر جارحیت کا ارتکاب کیا گیا تو جارحیت کرنے والی قوت کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا ۔ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والی دفاع پاکستان کانفرنس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قوم آج بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے متحد ہے اور اگر کہیں بھی ضرورت پڑی تو نوجوانان پاکستان اپنی عظیم دھرتی کے لئے جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے .
Mumtaz Haider
About the Author: Mumtaz Haider Read More Articles by Mumtaz Haider: 88 Articles with 70585 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.