اب اشارے کی زباں سمجھیں گے بے زباں

اسمارٹ ٹیلی ویژن ریموٹ کنٹرول کے بغیراب چلے گا ہاتھ کے اشاروں پر

ریموٹ کنٹرول، کی بورڈ، جوائے اسٹکس کے بعد اب جسمانی حرکات سے کمپیوٹر اور ٹی وی کو کنٹرول کرنے کا زمانہ آگیا ہے جبکہ ٹیلی ویژن سے گفتگو کرنا غصے، تنہائی یا دماغی بیماری کے زمرے میں آتا ہے۔ تاہم اب ٹیلی ویژن بنانے والی مختلف کمپنیوں نے ٹیلی ویژن سے گفتگو کرنے جیسے رویے کو منطقی بنانے کی کوشش کی ہے۔یعنی وہ اب ایسا ٹیلی ویژن بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ناظرین سے بات تو نہیں کرے گا لیکن ان کی بات سنے گا ہی نہیں بلکہ ریموٹ کنٹرول کے بغیر ہی ان کی طرف سے دئے گئے احکامات پر عمل بھی کرے گا۔

ایل جی الیکٹرانکس نے کہا ہے کہ وہ ایسا ریموٹ کنٹرول ٹیلی ویژن فروخت کریں گے جس میں ایک مائیکروفون نصب ہو گا اور اس کے ذریعے ناظرین اپنے ٹی وی کو دور سے بیٹھے ریموٹ کنٹرول طریقے سے کنٹرول کر سکیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹی وی دیکھنے والا شخص بول کر ٹوئٹر اور دیگر ویب سائٹوں تک دسترس حاصل کر لے گا۔ اس دوران آپ کو نہ تو ٹی وی کا چینل تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی اور نہ اس کی آواز کو کم یا زیادہ کرنے کی۔ سیم سنگ کمپنی ہر دو سکینڈ میں اپنا ایک ٹیلی ویژن فروخت کرتی ہے۔

اسی طرح سام سنگ الیکٹرانکس نے بھی کہا ہے کہ وہ ایسے ٹیلی ویژن فروخت کرے گا، جووائس کمانڈ پر عمل کرے گا۔ اسی طرح یہ کمپنی بھی ایسا پہلا ٹیلی ویژن مارکیٹ میں لا رہی ہے، جس میں کیمرہ نصب ہو گا۔ یہ کیمرہ اپنے استعمال کرنے والے کونہ صرف دیکھے گا بلکہ اس کے ہاتھ کے اشاروں پر عمل کرتے ہوئے ، دئے گئے احکامات پر عمل پیرا ہو گا۔ سیم سنگ ٹیلی ویژن کی بیس ملین اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹیلی ویژن صارفین میں خاصا مقبول ہے۔

سیم سنگ کے نئے سمارٹ ٹیلی ویژن سیٹوں میں نصب کیمرہ صارف کو دیکھتے ہی پہچان لے گا اور اس کے پسندیدہ چینل اور اس کی ڈاؤن لوڈڈ ایپلیکیشن کھول دے گا اور صارف ہوا میں ہاتھ لہراتے ہوئے انٹر نیٹ استعمال کر سکے گا۔ اس نئی جدت سے ٹی وی کے روایتی ریموٹ کنٹرول کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور سمارٹ ٹیلی ویژن کا کنزیومر اپنی آواز اور ہاتھ کے اشاروں سے ہی تمام کام کر لے گا۔

جنوبی کوریا کی دو حریف کمپنیوں سیم سنگ اور ایل جی نے اپنے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے ٹیلی ویژن سیٹوں کے ذریعے صارفین میں جوش بھر دیا ہے۔ ان مصنوعات کے بارے میں یہ نئی معلومات ’انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ کے موقع پر جاری کی گئی ہیں۔ الیکٹرانکس کی دنیا میں ہونے والی ایجادات کے حوالے سے معتبر حلقوں میں انتہائی مقبول یہ الیکٹرانکس شو لاس ویگاس میں منعقد ہوا۔ سال دو ہزار بارہ کے اس شو میں ا سمارٹ یا ویب سے منسلک ٹیلی ویژن سیٹ بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

حالانکہ اسمارٹ ٹیلی ویژن 2008سے مارکیٹ میں موجو ہیں لیکن اس کی ایک خامی یہ بیان کی جاتی ہے کہ ایسے ٹیلی ویژن کے ریموٹ کنٹرول اتنے اچھے نہیں کہ ان سے ویب براؤسنگ کی جائے یا ٹائپ کیا جائے۔ کنزیومر الیکٹرانکس ایسوسی ایشن کے شعبہ تحقیق کے سربراہ شام ڈبراویکshawn dubravac کے بقول جو کوئی بھی پچاس انچ کے بڑی اسکرین والے ٹیلی وڑن پر اپنی ای میل چیک کرے گا، وہ اس مخصوص تجربے کو کچھ اچھا محسوس نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ لوگ اب پرانے ٹیلی ویژن سیٹوں سے بور ہوتے جا رہے ہیں۔تاہمshawn dubravac پرامید ہیں کہ رواں سال میں اس کا چلن عام ہو جائے گا۔اس طرح اسمارٹ ٹیلی ویژن سیٹس کی انڈسٹری میں ایک نئے انقلاب کا ذریعہ بنا ہے۔ سیم سنگ کمپنی ہر دو سکینڈ میں اپنا ایک ٹیلی ویژن فروخت کرتی ہے۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں ہوئے مختلف جائزوں کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا ہے کہ بڑے اسکرین والے سمارٹ ٹی وی سیٹوں کی فروخت کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم ٹیکنالوجی کی دنیا پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی صارفین کو ایک مرتبہ پھر اپنی طرف کھینچ سکتی ہے۔

سیم سنگ کمپنی نے جو نئے ٹیلی ویژن فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے‘ اس کا سوفٹ ویئر ہر سال انٹر نیٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ ہو سکے گا جبکہ کے اس کے بیرونی پرزے بھی ایسے بنائے گئے ہیں کہ وہ تبدیل ہو سکیں گے۔ اب صارفین کو یہ خدشہ نہیں رہے گا کہ سال یا دو سال بعد ان کا ٹیلی ویژن پرانا ہوجائے گا بلکہ اب وہ اس ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کرنے کو آسانی سے تیار ہو جائیں گے۔

ویڈیو گیمز کے وہ شائقین جو چاہتے ہیں کہ ان کو ریموٹ کنٹرول ، جوائے اسٹکس اور کیبورڈسے چھٹکارہ مل جائے اور وہ اپنا ٹیلی ویژن بھی بغیر ریموٹ کنٹرول کے آپریٹ کرسکیں گے۔اب وہ کچھ دن انتظار کرلیں کیونکہ مائیکروسافٹ کی نئی ٹیکنالوجی ایکس بوکس کائنیکٹ کی بدولت ناظرین اپنا ٹی وی سیٹ اور ویڈیو گیمز اپنی آواز سے کنٹرول کرسکیں گے۔عوام کو بہترین تفریح فراہم کرنے کیلئے مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ایکس بوکس ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کریگااس طرح ناظرین اپنی آواز کے ذریعے اپنی پسند کا ٹی وی چینل تبدیل کرلے گا صرف ٹی وی ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ کو بھی ایکس باکس کے ذریعے ہی کنٹرول کرلے گا۔ناظرین کو ٹی وی چینل کیلئے ایکس بوکس میں صرف ’ ایکس باکس لائیو ٹی وی ‘ کہنا ہوگااور اس کا ٹی وی سیٹ آن ہوجائیگا، مائیکروسافٹ نے گزشتہ روز لاس اینجلس میں صوتی اثرات کے ذریعے چلنے والے ایکس باکس کا مظاہرہ کیا۔

مائیکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ ایکس بوکس کے ایک مخصوص سینسر کے ذریعے ویڈیو گیمز آپریٹ کرنے والا فرد اس ویڈیو گیم کا حصہ بن جائیگااب وہ کی بورڈ ، جوائے اسٹیکس یا ریموٹ کنٹرول کے بغیر کارسوار، اسکائٹنگ، اسپورٹ پرسن اور کنگ کانگ بن جائیگا۔مائیکرو سوفٹ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال کے دوران ایکس باکس کائنیکٹ پرانے ورڑن کے دس ملین سیٹ فروخت کرچکا ہے ، سوفٹ وئیر کی دنیا میں اب اس کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے۔
S A Sagar
About the Author: S A Sagar Read More Articles by S A Sagar: 147 Articles with 128584 views Reading and Writing;
Relie on facts and researches deep in to what I am writing about.
Columnist, Free Launce Journalist
http://sagarurdutahzeeb.bl
.. View More