گوجری شاعر

قدیم گوجری شعراء اور ادیب
تحقیق وترتیب:محمد رفیق شاھدؔ
٭سید نور الدین عرف ست گروؔ٭
وفات :١٠٩٤؁ئ
سید نورالدین عرف ست گرو گیارہویں صدی کے ایک بزرگ شاعر تھے،جن کا سندھی اور گوجری کلام مشہور ہے۔ اُن کے کلام میں وزن اور بحر ہندوی ہیں۔اُن کا کلام ست پنتھی رسائل کی صورت میں موجود ہے جس میں تصوف اور وحدت الوجود کا تصور موجود ہے۔اُن کی گوجری شاعری میں اللہ اور رسولؐکی محبت، لوک پیار اور معرفت کی باتیں ہیں۔وہ غالباًگوجری کے پہلے شاعر تھے جن کا تاریخی حوالہ ملتا ہے۔اُن کا نمونہِ کلام:
ست گرو کہے رے پِیو پِیو کرے
بِن پِیو پِیو نہ پاوے کوئے
مُکھ جپن تاں جو پِیو ملے
تو شر ساٹا نہ ہوئے رے
٭
ست گرو کہے رے،جُوٹھا مرنا تو سب جگ مرے
انے ساچا نہ مرے کوئے،اگر گنان جے مرے
Gojari Adab
About the Author: Gojari AdabCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.