وہ جو ہم میں تم میں۔۔۔۔۔؟

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ جناب عزت مآب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے ذاتی عشائیے میں تمام چیزوں کو بالائے طاق رکھ کر بصد افتخار چلے گئے تھے۔۔۔۔۔۔!جو اپنی طرز کا ایک انوکھا اور عدیم المثال کارنامہ تھا کہ ایک ملک کا چیف جسٹس ملک کے وزیر اعظم کی دعوت پر جائے۔۔۔۔۔۔!جبکہ ایسی مثال کسی بھی ملک کی جو ڈیشل تاریخ کے لیے کوئی سنہرا باب نہیں بلکہ ایک ابہام خیز مثال ضرور بن جائے گی مگر جناب افتخار چوہدری صاحب جزبہ یگانگت میں یہ بھول بیٹھے تھے۔۔۔۔۔؟اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ ان دنوں حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے سپریم کورٹ کے جج اور اپنے دوست خلیل الرحمنٰ رمدے کی ایڈہاک بنیادوں پہ ایکسٹنشن لے کر اآئے تھے جس کا اعلان یوسف رضا گیلانی صاحب نے اگلے روز ہی کر دیا تھا۔۔۔۔۔!اب اآگے میں کیا بولوں اعلیٰ عدلیہ نے خود ہی مجھے اور عوام کو حد سے زیادہ باشعور بنا دیا ہے۔۔۔۔۔!آج محترم چیف جسٹس افتخار چوہدری نے توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور نئے وزیر اعظم راجہ پرویز کے لیے ایک شمشیر بے نیام پھر سے تیار کر لی ہے۔۔۔۔جبکہ چیف جسٹس صاحب تو راجہ پرویز کے کسی عشائیے میں بھی نہیں گئے۔۔۔۔۔سو دیکھئے کیا گزرے ہے قطرے کے گہر ہونے تک۔۔۔۔۔۔!بحر حال پیپلز پارٹی کو ایک شعر ضرور یاد آتا ہو گا۔۔۔۔!
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمھیں یاد ہو کے نہ یاد ہو
وہ ا حیا ن وعد ہ وفا کا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

محترمہ عاصمہ جہانگیر صاحبہ کہتی ہیں کہ سپریم کورٹ اپنی مرضی کی نگران حکومت چاہتی ہے۔۔۔۔؟جبکہ ماضی میں وہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ انہیں آج بھی سپریم کورٹ سے بوٹوں کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔۔۔۔؟ان تمام باتوں سے تو صاف ظاہر ہے کہ سپریم کورٹ کسی خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔۔۔۔!جان کی امان کے ساتھ جب پرویز مشرف نے جناب افتخار چوہدری صاحب کو آرٹیکل ٢٠٩ کے تحت معطل کیا تھا اور اس کے نتیجے میں ہونے والی عدلیہ بحالی تحریک کو اس وقت بھی کچھ لوگ عدلیہ کو کسی کے خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کا الزام دیتے تھے۔۔۔۔۔اور آج صورتحال پھر ویسی کی ویسی ہے!کل عاصمہ جہانگیر صاحبہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کو عقل کل کہتی تھیں آج انہیں عدلیہ جانبدار لگتی ہے۔۔۔۔سچ کیا تھا اور سچ کیا ہے کل یا آج یا عدلیہ کا اصل یہی ہے۔۔۔۔۔۔!
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
adeel ashraf shuja
About the Author: adeel ashraf shuja Read More Articles by adeel ashraf shuja: 7 Articles with 6830 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.