نسیم ہدایت کے جھونکے(اردو)

غیرمسلموں سے خیرخواہی اور ہمدردی کا رہبر حضرت مولانا کلیم صدیقی دامت برکاتہم العالیہ عالم اسلام اور خاص طور پر ہندوستان کی ان عظیم شخصیات میں ہیں۔جنکے دل میں ہر لمحہ،ہر ساعت،امت کے ہر طبقے،ہر مذہب اور ہر مسلک چاہے وہ مسلم ہو یا غیرمسلم،ہندو،یہودی یا عیسائی چاہے وہ جس مذہب ہی سے کیوں نہ ہو ان کا اپنا ہے،انکا انسانی بھائی ہے۔انکا دل ہر امتی کے لیے دن رات تڑپتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انہیں ہندوؤں میں کام کرنے کا عجب سلیقہ اور ڈھنگ عطا فرمایا ہے،اب تک انکے ہاتھوں پر بلامبالغہ لاکھوں ہندو مشرف بااسلام ہو چکے ہیں۔اس میں جہاں انکی انسانی خیرخواہی ہے روز روشن کی طرح جھلکتی ہےوہاں انکے اندر ہمدردی،درد اور کڑھن کا ایک گہرازخم بھی عیاں ہوتا ہے جو کبھی مندمل ہونےکامندمل ہونے کا نام نہیں لیتا،میں نے جب بھی ان سے ملاقات کی ہےان کی ٹھنڈی سانسوں متلاشی نگاہوں نے اردگرد بیٹھےنومسلموں نے یہی پیغام دیا ہے کہ اب ان کی دنیا ایک اچھوتی اور انوکھی دنیا ہے جوسانس لے تو انسانیت کا درد وسوز اجاگر ہوتاہے اور زبان حال یہی صدا دیتی ہے کہ اے کاش کوئی غیرمسلم جہنم کی آگ میں جانے والا نہ بنے۔غیرمسلموں سےنفرت انہیں گولی مارنے کاجذبہ،ان کے اندر کیسے ہوسکتاہے؟انہوں نے تولاکھوں دلوں سے یہ جذبہ نکالا ہے۔

میں نےاپنی زندگی میں تین شخصیات ایسی دیکھی ہیں جن کے اندرغیرمسلموں کی خیرخواہی اور ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے۔ان میں پہلے میرے مرشد حضرت خواجہ سید محمد عبداللہ ہجویری رحمتہ اللہ علیہ ہیں۔دوسرے حضرت مولانا طارق جمیل دامت برکاتہم العالیہ اور تیسرے حضرت مولانا کلیم صدیقی زہدمجدہم ہیں۔یہ وہ ہستیاں ہیں جن سے غیرمسلموں کی خیرخواہی کاکچھ حصّہ میں نے اپنے اندر لینے کی کوشش کی ہے۔دعا کریں ایسا جذبہ مجھے بھی نصیب ہو جائے۔

حضرت مولانا محمد کلیم محمد صدیقی دامت برکاتہم ہندوستان کے ان عظیم علماء اور داعی اسلام میں سے ہیں جنکو حضرت مولاناسید ابوالحسن علی ندوی رحمتہ اللہ علیہ،حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ،حضرت مولانا احمد صاحب پرتاپ گڑھی،شیخ صالح حمودی شازلی’’ صاحب البحر‘‘سے تمام سلاسل کی اجازت و خلافت کا اعزاز ہے۔اور یہی اجازت مولانا کلیم صدیقی صاحب دامت برکاتہم سے بندہ کو بھی حاصل ہے۔

قارئین سے التماس ہے اس کتاب کو پڑھ کراپنے دن رات کی دعاؤں میں جہاں مسلمانوں اور اپنی ذات کے لیے دعا کرتے ہیں وہاں غیرمسلموں کے لئے ہدایت اور خیرخواہی کی دعا کا بھی ضرور اہتمام کریں۔
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی

https://www.ubqari.org//uploaded_data/books/1334556002_naseem-hidayat-ke-jhonkay.jpg
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1180652 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More