ہر مرض سے شفا کے لیے

” وَبِا لحَقِّ اَنزَلنٰا ہُ وَ بِالحَقِّ نَزَ لَط سات مر تبہ کسی مر یض پر اس آیت کا پڑھ کر دم کرناحکم الہٰی سے شفا دیتا ہے ۔ ( سورئہ بنی اسرائیل آیت نمبر 105 )
فائدہ: سورئہ بنی اسرائیل کا تین مر تبہ روزانہ پڑھنا دو جہا ں کی ترقی مراتب، سارے جہاں کی مشکلیں حل کرنے کے لیے نہایت مجر ب اور مفید ہے۔

آسیب کے خاتمے کے لیے
اگر عورت یا مر د پر آسیب کا اثر ہو اور واقعی کسی شخص پر جن یا بھوت پریت آتا ہو توتین مر تبہ(سورة کہف کی آیت نمبر47,48 49,) کا مریض پر پڑھ کر دم کر نا اور تین بار کسی کا غذ پر لکھ کر مریض کو دکھا نا نہا یت مفید اور مجرب ہے آیتیں یہ ہیں ۔
” وَ یَو مَ نُسَیِّرُ الجِبَا لَ وَ تَرَی الاَرضَ بَا رِزَ ةً وَّحَشَرنٰھُم فَلَم نُغَادِرمِنھُم اَحَدًاo وَ عُرِضُو ا عَلٰی رَبِّکَ صَفًّاط لَقَد جِئتُمُو نَا کَمَاخَلَقنٰکُم اَوَّلَ مَرَّةٍ م بَل زَعَمتُم اَلَّن نَّجعَلَ لَکُم مَّو عِدًاo وَوُضِعَ الکِتَا بُ فَتَرَی المُجرِمِینَ مُشفِقِینَ مِمَّا فِیہِ وَ یَقُولُونَ یٰوَیلَتَنَا مَا لِ ہٰذَاالکِتَابِ لَا یُغَادِ رُ صَغِیرَةً وَّلَاکَبِیرَةً اِلَّا ٓاَحصٰھَاج وَوَجَدُوامَا عَمِلُوحَاضِرًاط وَلَا یَظلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا o

سورہ کہف کا جمعہ کے دن پڑھنا زمین سے آسمان تک نور پیدا کر تا ہے اور آٹھ دن تک وہ نور برا بر قائم رہتا ہے۔ پھر اس کے پڑھنے والے کو یہ سارا نور قبر میں اور قبر کے بعد قیامت میںدیا جا ئے گا ۔ اس سورت کا روزانہ پڑھنا ایمان کی قوت کو زیا دہ کرتا ہے اور نور ایمان میں ترقی بخشتا ہے ۔ جس مکا ن میں سورہ کہف پڑھی جائے گی کوئی شیطان یا چور اس مکان کا قصد نہ کر ے گا ۔ سورئہ کہف کی تین آیتیں اول سے یاد کرنا پھر ان کو ہر روز تین مرتبہ پڑھنا دجال کے فتنہ سے محفوظ رکھے گا۔ اگر کسی شخص کو را ت کے وقت جاگنا منظور ہو او رکوئی جگا نے والا نہ ہو اور خود بھی اٹھنے کی امید نہ ہو وہ شخص عشا ءکی نماز کے بعد سورہ کہف پڑھ کر سو جائے انشا ءاللہ جس وقت ارا دہ کرے گا اسی وقت آنکھ کھلے گی ۔ مجر ب عمل ہے ۔

مرگی اور بے ہوشی سے نجات
کھٰیٰعٓصٓ داہنے ہا تھ کی انگلیو ں پر اور حٰم عٓسٓقٓ بائیں ہاتھ کی انگلیو ں پر پڑھ کر دم کرنا پھر دونو ں ہا تھ کی انگلیا ں کسی شخص کی طر ف کھو ل دینا اس طر ح کہ ہر ایک حرف کے ساتھ ایک انگلی بند کر لی جائے ۔ دو حرفوں کے ساتھ دسو ں انگلیا ں بند کرنے کے بعد جس کسی کی طر ف کھو ل دینا مقصو د ہو دفعتہ کھولی جائیں اس میں انشا ءاللہ فائدہ تسخیر کا پیدا ہو گا ۔ کہٰیٰعٓصٓ کا مریض کے ماتھے پر لکھنا بفضلہ تعالیٰ دردِ سر ، مرگی اور بے ہو شی سے صحت بخشتا ہے ۔

حافظہ کے لیے اکسیر
( سورة مر یم کی آیت نمبر 12,13,14,15 ) لکھ کر بچے کے گلے میںتعویز بنا کر ڈالنا اورہر مہینہ میں تین روز چینی کی طشتری پر لکھ کر پلا نا، بچے کو والدین کی نا فرمانی سے اور خود بچے کے لیے بھی تمام آفتو ں سے بچانے اور ذہن اور حافظہ زیا دہ کرنے کے لیے بڑا اکسیر کا حکم رکھتا ہے آیتیں یہ ہیں ۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo یٰیَحیٰی خُذِ الکِتَا بَ بِقُوَّةٍط وَ اٰ تَینَا ہُ الحُکمَ صَبِیًّا oلا وَّ حَنَا نًا مِّن لَّدُنَّا وَ زَکٰو ةًط وَّکَانَ تَقِیًّاoلا وَّ بَرًّ م ابِوَالِدَیہِ وَ لَم یَکُن جَبَّا رًا عَصِیًّاo وَ سَلٰم عَلَیہِ یَو مَ وُلِدَ وَ یَو مَ یَمُو تُ وَ یَو مَ یُبعَثُ حَیًّا o

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1223423 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More