عورت اسلام اور جدید سائنس

 دیباچہ

لفظ عورت سامنے آتے ہی قلم رک جاتا ہے۔سانس اٹک جاتی ہے،ورق سمٹ جاتے ہیں،الفاظ رک جاتے ہیں اور نظریں ادب سے جھک جاتی ہیں۔اس لئے کہ اسلام نےعورت کوسات پردوں میں چھپایا،عزت و عصمت دی۔مقام وکمال عطافرمایا،وقار وسربلندی کا تاج سر پررکھا۔چراغ محفل نہیں،چراغ خانہ بنایا۔

لیکن اسکے برعکس مغرب نے عورت کوچراغ محفل بناکراسکی عزت وعصمت،وقار وشرافت،پردہ بلکہ چادراور چاردیواری کومجروح کیااور وہ چراغ محفل بن گئی۔

عورت،روپ کی نگرکی دیوی کئی روپ،اندازاورطرح طرح کی کیفیات کامجموعہ ہے۔زیرنظرکتاب عورت اسلام اور جدید سائنس دراصل اس عورت کے کئی اندازوں 9 اور انوکھے روپوں کا نرالامجموعہ ہے۔آپ پڑھ کرحیران ہونگے کہ یہی عورت جب کمال شرافت کی طرف لوٹی تو فرشتوں سے مقام بالاہوااور یہی عورت جب مقام شرافت سے گری تو شیطان سےبدتر ہوئی۔یوں ایک دور میں یہ رحمان کی بندی رہی اور ایک دور یہ بھی ہےیہ شیطان کی بندی بن گئی۔

عالم اس بات کا گواہ ہے کہ عورت جب بھی گری ہے اسلام اوراسلامی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے۔

آئیں ہم ذرا اس کتاب کامجموعی جائزہ لیں۔کتاب میں ایک قدرت اللہ شہاب کی تجرباتی تحریر کاپہلو نظرآتاہے دوسری طرف صحافت کاایک بلندستون شورش جاشمیری کی اس یاس وحسرت بھری تصویریں اورتحریریں اس بازار میں نظرآتی ہے۔ادھردیکھتا ہوں توقدیم صحافت کا بےتاج بادشاہ دیوان سنگھ مفتون پکارپکار کرمجھےناقابل فراموش کے نام سےعورت کاوجود اورپہلو عصمت اور عزت کے نام سےعیاں کرتا ہےیوں موجودہ زمانے میں ایم اےملک کے ذریعے عورت کی نفسیاتی کیفیات واضح ہو جاتی ہیں۔یہ ایک نہیں ہے بےشمارمفکرین اور دانشوروں کے مشاہدات وتجربات کا یہ مجموعہ یہی کتاب ہے۔کتاب پڑھ کر آپکویقینااحساس ہوگا کہ یہ کتاب بھی عاجزکی سابقہ کتب کی تحقیق اورریسرچ کا معیارباقی رکھے گی۔اگرکتاب کے کسی بھی لفظ،سطریا باب سےآپ کی رائے مختلف ہو تویقینا ایسا ممکن ہے لیکن عاجز نےہرکتاب کاماخذ اورحوالہ درج کرنے میں قطعی بخل نہیں کیا۔
خواستگار اخلاص وعمل اورطلب گاردعائے نیم شمی
حکیم محمدطارق محمودعبقری مجذوبی چغتائی
78|3قرطبہ چوک،مزنگ چونگی۔یونائیٹڈ بیکری سڑیٹ جیل روڈ لاہور
042.7552384

قیمت: 300 روپے علاوہ ڈاک خرچ
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1180607 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More