بادشاہ اور درویش

ایک نیک آدمی نے خواب میں دیکھا کہ ایک بادشاہ جنت میں مزے کر رہا ہے اور دوسرا ایک درویش دوزخ میں پڑا رو رہا ہے۔ وہ سوچ میں پڑ گیا کہ لوگ تو یہ سمجھ رہے تھے کہ بادشاہ دوزخ میں جائے گا اور درویش جنت میں۔ لیکن یہ تو معاملہ اس کے برعکس نکلا۔ معلوم نہیں اس کا کیا سبب ہے۔ غیب سے آواز آئی یہ بادشاہ درویشوں سے عقیدت رکھتا تھا اس لیے جنت میں ہے اور اس درویش کو بادشاہوں کے قریب جانے کا بڑا شوق تھا اس لیے جہنم میں پڑا ہے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 533275 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.