پاکستان میںسال 2012ع میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے

سال2012عمیںامریکی ڈرون طیاروں نے پاکستان کے صوبے خیبر پختون خوا اور افغان سرحد سے منسلک قبائلی علاقہ جات میں کم و بیش45حملے کیے جس کے نتیجے میں340شہری بشمول مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔اس طرح سابق امریکی صدربش کے دورِ حکومت 2004عسے موجودہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت (میںنومبر2012ع)تک مجموعی طور پرمذکورہ علاقوں پر 350حملے کیے جاچکے ہیں۔جن میںتقریبا2سے 3ہزار تک مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کیے گئےجب کہ800کے قریب معصوم شہری ہلاک ہوئے۔اِن ہلاکتوں میںدس سال سے کم عمرتقریباً180بچے بھی شامل تھے۔بیورو انویسٹی گیشن آف جرنلزم کی ایک رپورٹ کے مطابق1200سے1500افراد ایسے تھے جو حملوں کے دوران زخمی ہوئے اور بعد ازاںزندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے۔رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق بش انتظامیہ کے دورِ حکومت میں50ڈرون حملے ہوئے جب کہ باراک اوباماکے دور میں اَب تک298ڈرون طیاروں کے حملے ہو چکے ہیں۔ قارئین کی معلومات کے لیے یہاں امریکی ڈرون طیاروں سے کیے گئے حملوں کی تفصیل دی جارہی ہے۔

10جنوری 2012ع:
سال کا پہلا امریکی ڈرون حملہ میران شاہ کے قریب اسلم اعوان کو مارنے کے لیے کِیا گیا۔اسلم اعوان کو القاعدہ کا سینئر آپریشن منتظم اورنائب رہنماکہا جاتا تھا جو القاعدہ کے جنگجو کاروائیوں کا منتظم تھا۔پاکستان اینٹلی جنس ایجنسیز کے مطابق اِس حملے میںاسلم اعوان کی ہلاکت کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں لیکن حملے میں3عرب سمیت4عسکریت پسند مارے گئے۔
11جنوری2012ع:
جنوبی وزیرستان میںڈوگا کے علاقے میںافغان بارڈکی طرف گامزن دوگاڑیوں پرامریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل فائر کِیے جس کے نتیجے میں8افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ حکمت اللہ مسعود اور کچھ ذرائع سے اسلم اعوان کے ہلاک ہونے کی خبربھی ملی۔
23جنوری2012ع:
جنوبی وزیرستان میںمیران شاہ پر امریکی ڈرون حملہ ہوا جس میں ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے4جنگجو مارے گئے۔

8فروری2012ع:
24گھنٹوں کے دوران دو امریکی ڈرون طیاروں نے کاروائی کرتے ہوئے میران شاہ میں واقع گھر اور اُس سے ملحق کمپاؤنڈ پر 4میزائل داغے،جس سے القاعدہ کا اہم رہنمابدر منصور اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت ہلاک ہوگیا۔دیگر ہلاکتوں میں وسطی ایشیاسے تعلق رکھنے والے10عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔بعد ازاں القاعدہ نے بدر منصور کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی۔
16فروری2012ع:
دو امریکی ڈرون طیاروں نے وقفے وقفے سے میران شاہ سے25کلومیٹر کے فاصلے پر گاڑیوں کے ایک قافلے اور قصبے میں موجود گھروںپر میزائل داغے۔جس سے گاڑیوں میں موجود20ازبک عسکریت پسندسمیت گھروں کے مکینوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔حملے میں متعدد زخمی بھی ہوئے۔
25فروری2012ع:
جنوبی وزیرستان میں میران شاہ سے20میل مشرق میں ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

9مارچ2012ع:
شمالی وزیرستان کے علاقے منڈاؤ میں ڈرون حملے میں جرمن جہادیوں سمیت14عسکریت پسندہلاک ہوئے۔
13مارچ2012ع:
امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان میں افغان بارڈر کے قریب گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کِیا۔اطلاعات کے مطابق گاڑیوں میںطالبان کے مقامی کمانڈروں مولوی نذیر،شمس اللہ اور امیر حمزہ سفر کررہے تھے۔حملے میں15عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
29مارچ2012ع:
جنوبی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے میں واقع مَنی چینجر مارکیٹ کے قریب ایک مکان پر ڈرون فائر کِیا گیا ۔جس سے4افراد ہلاک اور2زخمی ہوئے۔

26اپریل:
پاکستان کے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایک بیان میںکہا کہ اسلام آباد امریکہ کو واضح طور پر کہ چکا ہے کہ ڈرون حملے روک دیے جائیں لیکن امریکہ پاکستان کی بات نہیں سن رہا۔
29اپریل2012ع:
میران شاہ کے علاقے میں واقع لڑکیوں کے ایک سکول پر میزائل داغے گئے،ذرائع کے مطابق سکول میںعسکریت پسند پناہ لیے ہوئے تھے۔حملے میں4عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ایک رہائشی حاجی نعمت اللہ کے مطابق ازبکستان تحریک کے قائد کی معیّت میں درجنوں عسکریت پسندسکول میں رہایش پزیرتھے۔

4مئی2012ع:
جنوبی وزیرستان میںوادیِ شوّال کے ایک گاؤں میں چار سے آٹھ امریکی ڈرون طیاروں نے میزائل داغے۔جس سے10عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
23مئی2012ع:
جنوبی وزیرستان میںطالبان اور القاعدہ کامضبوط قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون طیارے سے داغے گئے ۔میزائلوں سے کم از کم 4شہری ہلاک ہوئے۔
24مئی2012ع:
پاکستان کے جنوب مشرقی قبائلی علاقے میں ڈرون میزائل داغنے کی وجہ سے کم از کم10شہری ہلاک ہوگئے۔
26مئی2012ع:
جنوبی وزیرستان میںوادیِ شوّال کے ایک گاؤں میں آٹھ امریکی ڈرون میزائل داغے گئے۔جس سے4عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
28مئی2012ع:
جنوبی وزیرستان میںتین ڈرون میزائل داغے گئے۔جس سے کم از کم6افراد ہلاک ہوئے۔
29مئی2012ع:
جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میر علی اور دتَّا خیل میں وقفے وقفے سے امریکی ڈرون حملوں سے12افراد ہلاک اور5شدید زخمی ہوئے۔

2جون2012ع:
جنوبی وزیرستان میں ہی ایک گاڑی پر امریکی ڈرون میزائل فائر کِیا گیا جس سے کم از کم4افراد ہلاک ہوگئے۔
3جون2012ع:
ایک روز قبل ہلاک ہونے والوں کے گاؤں پر امریکی ڈرون طیارے سے4میزائل داغے گئے جس سے جنازے میں آئے درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
4جون2012ع:
جنوبی وزیرستان میں میر علی کے مقام پر ڈرون حملے میں القاعدہ کے ایک اہم رہنماابو یحییٰ سمیت14افراد ہلاک اور2زخمی ہوئے۔
13اور14جون2012ع:
پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون طیارے سے کیے گئے ایک حملے میں تین جنگجووں کے ہلاک ہونے کی خبرملی۔ پاکستان کے سرکاری اہلکار کے مطابق دو میزائل میران شاہ کی منڈی پر داغے گئے۔ افغانستان کی سرحد کے ساتھ اس دشوار گذار علاقے میں”طالبان“ اور”القاعدہ“سے منسلک گروہوں کی موجودگی کی اطلاعاتتھیں۔ حملے کے بعدحکومتِ پاکستان نے امریکہ کی یک طرفہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔
26جون2012ع:
جنوبی وزیرستان میںوادیِ شوّال میں امریکی ڈرون میزائل داغے گئے۔جس سے5افراد ہلاک اور3زخمی ہوئے۔

یکم جولائی2012ع:
جنوبی وزیرستان میںوادیِ شوّال می ںکیے گئے ایک اور امریکی ڈرون حملے میں ترکستان اسلامی پارٹی کے جنگجوؤں سمیت14افراد ہلاک ہوئے ۔ہلاکتوں میں6عام شہری بھی تھے۔
6جولائی2012ع:
میران شاہ میں6ڈرون میزائل فائر کِیے گئے،جس میں19افراد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہو نے والوں میںاکثریت عام شہریوں کی تھی۔
23جولائی2012ع:
جنوبی وزیرستان میںوادیِ شوّال میں کیے گئے ایک اور امریکی ڈرون حملے سے12عسکریت پسندہلاک ہوئے ۔
29جولائی2012ع:
جنوبی وزیرستان میں میرعلی کے مقام پر ایک گاڑی اور کمپاؤنڈ میں کِیے گئے 6ڈرون میزائلوں سے8ازبک عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

2اگست2012ع:
جنوبی وزیرستان کے علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں بھی 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے. واضح رہے کہ ماہ مئی سے پاکستان میں 20 کے قریب امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے حملے کیے جا چکے ہیں۔
3 اگست2012ع:
شمالی وزیرستان کے علاقے قطب خیل میں گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں4 افراد جاں بحق ہو گئے۔شمالی وزیرستان کا علاقہ قطب خیل میران شاہ سے5کلو میٹر دور واقع ہے جہاں امریکی جاسوس طیارے نے مشتبہ عسکریت پسندوں کی گاڑی پر 2 میزائل داغے جس سے 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
18اگست2012ع:
جنوبی وزیرستان میںوادیِ شوّال میںامریکی ڈرون طیارے سے دو میزائل اُس وقت فائر کِیے گئے جب لوگ عید الفطر کی خوشیاں منا رہے تھے۔میزائل حملے سے6افرادہلاک ہوئے ۔
19اگست2012ع:
وانا میں دو گاڑیوں پر5امریکی ڈرون میزائل داغے گئے جس سے7عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
21اگست2012ع:
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امریکی سی آئی اے کا جاسوس ڈرون طیارہ زمین پر گرکر تباہ ہو گیا۔مقامی باشندوں اورحکام کے مطابق اس وقت اس حادثے کے سلسلے میں تفتیش کی جاری ہے۔
21اگست2012ع:
افغان انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ہی داغے گئے ایک ڈرون میزائل سے حقانی نیٹ ورک کا اہم رہنما بدرالدین حقانی ہلاک ہوگیا۔
24اگست2012ع:
امریکی ڈرون طیاروں نے جنوبی وزیرستان میںدو گاڑیوں اور قصبے پروقفے وقفے سے 6میزائل داغے۔جس سے تحریک ِطالبان پاکستان کے دواور مشرقی ترکستان پارٹی کا ایک اہم رہنما سمیت18افراد ہلاک ہوئے۔

یکم ستمبر2012ع:
جنوبی وزیرستان میںداغے گئے4امریکی ڈرون میزائلوں سے6افراد ہلاک ہوئے۔
22ستمبر2012ع:
دتَّا خیل کے علاقے میں عازمِ سفر ایک گاڑی پرکیے گئے ڈرون میزائل حملے میں3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
24ستمبر2012ع:
جنوبی وزیرستان میں میر علی کے مقام پرامریکی ڈرون طیاروں نے بربریّت پھیلاتے ہوئے6افراد کو ہلاک کردیا۔

یکم اکتوبر2012ع:
جنوبی وزیرستان میں میر علی کے ایک گاؤں میں گاڑی پر4میزائل داغنے سے3افراد ہلاک ہوئے۔
10اکتوبر2012ع:
میر علی میں ہی میزائل فائر کرنے سے5عسکریت پسند مارے گئے۔

21دسمبر2012ع:
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امریکی سی آئی اے کا جاسوس ڈرون طیارہ زمین پر گرکر تباہ ہو گیا۔حکام کے مطابق اس وقت اس حادثے کے سلسلے میں تفتیش کی جا ری ہے۔
Rehman Mehmood Khan
About the Author: Rehman Mehmood Khan Read More Articles by Rehman Mehmood Khan: 38 Articles with 43838 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.