کیا واقعی آپ کو معلوم ہے کہ

ویسے تو ہمیں بہت کچھ پتہ ہے مگر کیا ہمیں یہ بھی پتہ ہے اگر نہیں تو اب پتہ چل گیا شکر ہے اللہ کا اور زرا غور کریں کہ کتنی چیزیں ہمیں اب بھی نہیں پتہ جن کے متعلق جان کر ہم حیرت زدہ رہ جاتے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہے تو بھائی یقین کرلو کہ اللہ بہت بڑا ہے ہمیں ایسی کروڑوں زندگیاں بھی مل جائیں تو بھی ہم اپنے مالک کی نعمتیں اور چیزیں نہیں سمجھ سکتے جو اس نے کائنات میں پھیلا رکھی ہیں۔

بحرحال چند دلچسپ حقائق آپ کی خدمت میں حاضر ہیں:

ہمارے جسم کی سب سے مضبوط Muscle ہماری زبان ہے۔
دنیا میں لوگ اتنا موت سے نہیں ڈرتے جتنا مکڑی سے ڈرتے ہیں۔
سارے پولر بیئر یعنی برفانی ریچھ الٹے ہاتھ سے کام کرتے ہیں یعنی کھبے ہوتے ہیں۔ یعنی :Left Handed
تتلیاں اپنی ٹانگوں سے چکھتی ہیں۔
ایک لال بیگ اپنے سر کے بغیر بھی ٩ دن تک زندہ رہ سکتا ہے مر اس لیے جاتا ہے کہ کھا نہیں سکتا ظاہر ہے جب سر ہی نہیں ہوگا تو نہ منہ ہوگا جس سے کچھ کھایا جاسکے۔
انسانی دل کے پٹھے Muscles اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ انسانی خون کو دس میٹر کے فاصلے تک پھینک سکتے ہیں۔
یہ ناممکن ہے کہ کسی انسان کی چھینکتے ہوئے آنکھیں کھلی ہوں۔ (تجربہ شرط ہے)۔
اسٹار فش کا دماغ نہیں ہوتا (وہ تو ہم میں سے کئی کا نہیں ہوتا!)
مچھروں کے دانت ہوتے ہیں (صرف ڈنک ہی نہیں ہوتا)۔
قدیم لڑائیوں کے دوران جب فوجیں لڑائی کے بعد بغیر کسی جانی نقصان کی واپس پہنچتی تھیں تو ایک تحریر بورڈ پر لکھی جاتی تھی جو سب پڑھ لیتے تھے اور لکھا ہوتا تھا O Killed ۔ وہاں سے شارٹ فارم ہو گئی O K جسکا مطلب ہوتا تھا سب صحیح ہے۔ وہیں سے یہ O K نکلا جسے ہم آج تک استعمال کرتے ہیں اور کسی سے پوچھو کہ O K کس چیز کا مخفف ہے تو کوئی شائد ہی بتا سکے۔
کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا کا کون سا جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا جی ہاں وہ ہے ہاتھی۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 532793 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.