مِشل اوباما کی تصویر ووگ کے سرورق پر

صدر باراک اوباما کی اہلیہ مِشل کی تصویر فیشن میگزین ووگ کے مارچ کی ایڈیشن کے سر ورق پر چھپے گی۔

یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ کسی امریکی خاتون اول کی تصویر ووگ میگزین کے سرورق پر چھپی ہے۔ اس سے پہلے سن انیس سو اٹھانوے میں ہلیری کلنٹن کی تصویر ووگ کے کور پر شائع ہوئی ہے۔

مسز اوباما نے فوٹوگراف میں جو لباس زیب تن کیا ہے وہ اس مقصد کے لیے انہوں نے خود چُنا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ ان کے لباس پر لوگوں کی نظر ہے۔ ’میں یہ ظاہر نہیں کروں گی کہ مجھے اس کی پروہ نہیں ہے۔ لیکن مجھے اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ میں جو لباس پہنوں اس میں مجھے سہولت ہو۔‘

ووگ کے گور کے لیے مسز اوباما کی تصویر فوٹوگرافر آنی لیبو وٹس نے کھینچی ہے۔ سرورق کی تصویر میں وہ نیلگوں قرمزی سِلک کا لباس پہنے ہوئے ہیں جسے جیسن وو نے ڈیزائن کیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ مسز اوباما نے کسی خاص موقع کے لیے جیسن وو کے تخلیق کردہ لباس کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے بیس جنوری کو صدر اوباما کی حلف برداری کے بعد ہونے والے بال کے لیے بھی جیسن وو کا ڈیزائن کیا ہوا لانگ سفید گاؤن پہنا تھا۔

فیشن میں مسز اوباما کی پسند کو خاص طور پر پسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا ہے اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس دن مسز اوباما نے اپنے خاندان کے لیے جے کریو کے ڈریسز کا انتخاب کیا تھا اور اسی دن اس کمپنی کے حصص میں دس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ووگ میں چھپنے والے انٹرویو میں مشِل اوباما نے سوشل میزبان کے طور پر اپنے کردار پر بھی بات کی ہے۔

’ہم چاہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں خاطر تواضع کے دوران امریکہ کی طرح کا احساس ہو اور ہمیں امریکی کلچر کی متعدد جہتوں کی یاد آئے۔ ہسپانوی کمیونٹی، ایشیائی امریکی کمیونٹی، افریقی امریکی کمیونٹی۔۔۔ ہِپ ہوپ، عام بول چال، ہم نوجوان نسل کو لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی یہاں بات ہو۔‘

بیس ٹرومین کے علاوہ ووگ نے سن انیس سو انتیس سے لے کر اب تک ہر امریکی صدر کی اہلیہ کی تصویر بنائی ہے۔ سن انیس سو انتیس میں صدر ہربرٹ ہُور کی اہلیہ لُو ہنری ہُور کی تصویر ووگ میگزین میں چھپی تھی۔
  
Zubair Aamir
About the Author: Zubair Aamir Read More Articles by Zubair Aamir: 2 Articles with 2225 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.