اللہ تعالیٰ اس دستر خوان کو پسند فرماتا ہے جس کے اردگرد
کھانے والے زیادہ ہوں۔٭ گرم کھانے میں برکت کم ہوتی ہے اس کے برعکس ٹھنڈے
کھانے میں برکت زیادہ ہوتی ہے۔٭ تمہاری غذا میں بہترین غذا روٹی اور پھلوں
میں بہترین پھل انگورہے۔
وہ احادیث مبارکہ جو طب اور جسمانی امراض کی شفاءاور کھانے پینے سے متعلق
ہیں افادہ عام کیلئے قارئین کی نذر کی جاتی ہیں تاکہ ان پر عمل کرکے اپنی
صحت کا خیال رکھا جاسکے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔
٭جن لوگوں کے جسم پر پیدائشی آبلے کا کوئی نشان ہو تو ان کی عمر طویل ہوگی۔
٭ ہر بیماری کی جڑ سر کا درد ہے۔
٭ اللہ تعالیٰ نے سوائے موت کے کسی بھی مرض کو بغیر علاج کے پیدا نہیں کیا۔
٭ جب تک بھوک نہ لگے کھانا مت کھائو اور اسی طرح جب کچھ بھوک باقی ہو تو
کھانے سے ہاتھ کھینچ لو۔
٭ انسان کا معدہ تمام بیماریوں کا مرکز ہے۔
٭ ہر علاج کا بنیادی اصول درد اور بیماری کی جگہ کو گرم رکھنا ہے۔
٭ اللہ تعالیٰ اس دستر خوان کو پسند فرماتا ہے جس کے اردگرد کھانے والے
زیادہ ہوں۔
٭ گرم کھانے میں برکت کم ہوتی ہے اس کے برعکس ٹھنڈے کھانے میں برکت زیادہ
ہوتی ہے۔
٭ کھانا کھاتے وقت جوتے اتار دیا کرو کیونکہ یہ بہترین طریقہ ہے اس سے
پیروں کو سکون ملتا ہے۔
٭ جو لوگ اپنے نوکروں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں جنت ایسے لوگوں کی مشتاق ہے۔
٭ بازار یا مجمع عام میں کھانا ایک قسم کی ذلت ہے۔
٭برکت کھانے کے درمیان رکھی گئی ہے اس لیے کھانے کے دوران کھانے سے ہاتھ مت
کھینچو۔
٭ کھانے کے بعد اپنے دانتوں کا خلال کرو کیونکہ خلال کرنا ایک قسم کی
پاکیزگی ہے اور پاکیزگی ایمان کا جزو ہے اور ایمان مومن کے ساتھ جنت میں
ہوگا۔
٭ ایک ہی دستر خوان پر مختلف غذائیں کھانے سے اجتناب کرو کیونکہ اس طرح غذا
بابرکت نہیں ہوتی۔
٭ جو شخص بھوکا ہوتے ہوئے اپنی عزت نفس کی خاطر اپنی بھوک کو دوسروں سے
چھپائے تو اللہ پاک اس کے لیے ایک سال کا حلال رزق مقرر فرمادیتے ہیں۔
٭ جو کوئی اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے مہمانوں کی
عزت کرے۔
٭ جو کم کھاتا ہے روز قیامت اس کا حساب بھی ہلکا ہوگا۔
٭ پینے والی چیزوں کو کھڑے ہوکر پینے سے اجتناب کرے۔
٭ صبح کو جلدی بیدار ہوجائو تاکہ آسمانوں کی برکت پالو۔
٭ تمہاری غذا میں بہترین غذا روٹی اور پھلوں میں بہترین پھل انگورہے۔
٭ روٹی کو چھری سے مت کاٹو جس طرح اللہ نے اسے محترم قرار دیا ہے تم بھی
اسی طرح اس کا احترام کرو۔
٭ جو لوگ کھانے سے پہلے تھوڑا سا نمک چکھ لیتے ہیں وہ لوگ تیس قسم کی
بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭ اپنے کھانے کا آغاز نمک سے کرو۔
٭پیاس کی حالت میں پانی کو گھونٹ گھونٹ کرکے پیو ایک دم سے ہرگز نہ پیو۔
٭ جن لوگوں کو زیادہ کھانے اور پینے کی عادت ہوتی ہے وہ سنگدل ہوتے ہیں جس
حد تک ہوسکے بھیڑ کا گوشت استعمال کرو۔
٭ جو شخص صرف پھل کھائے تو وہ کوئی نقصان نہیں اٹھائے گا۔
٭ درج ذیل چیزوں سے نسیان کی بیماری ہوتی ہے۔
پنیر کھانا، چوہے کا جوٹھا کھانا‘ کھٹا سیب کھانا‘ دو عورتوں کے درمیان سے
گزرنا‘ جس کو پھانسی دی گئی ہو اس کے جسم کو دیکھنا‘ قبروں کی تختیاں
پڑھنا۔
٭ شہد بہترین غذا ہے یہ دل کو تروتازگی عطا کرتی ہے اور حافظے کو قوی کرتی
ہے۔
حمل کے بعد عورت کو پہلی غذا کھجور دیں اللہ نے کھجور اور انار کو آدم علیہ
السلام کی مٹی سے پیدا کیا ہے۔
کھجور کو ناشتے میں کھالو تاکہ تمہارے اندرونی جراثیم کا خاتمہ ہوجائے۔
انجیر کولنج کے مرض کی دوا ہے نئے پھلوں میں بہت فوائد ہوتے ہیں۔ نئے پھل
کھانے سے جسم تندرست ہوجاتا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم حلوہ اور شہد سے محبت رکھتے تھے۔ |