ٹماٹر کے فوائد

یہ ایک مشہور سبزی ہے جو دنیا کے ہر ملک میں پائی جاتی ہے۔ ٹماٹر کی دو قسمیں ہوتی ہیں‘ میدانی اور پہاڑی۔ میدانی علاقوں کا ٹماٹر گول اور پہاڑی علاقوں کا ٹماٹر لمبوترا ہوتا ہے۔ ٹماٹر کو کٹھے بینگن بھی کہا جاتا ہے۔اس کو پکا کر اور بغیر پکائے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ یہ جتنا سرخ زیادہ ہوگا اتنا ہی پختہ ہوگا اور جس قدر کم ہوگا اس قدر پختگی بھی کم ہوگی۔ اسے دنیا بھر میں کچے سلاد کے کے طور پر کھایا جاتا ہے۔

اس کے اجزاءمیں وٹامن اے سی‘ ایچ‘ فولاد اور نمکیات کافی مقدار میں شامل ہے۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔ یہ وہ سبزی ہے جسے عام طور پر تنہا پکا کر نہیں کھایا جاتا۔ اس کی میٹھی چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے جسے ٹماٹوسوس کہتے ہیں جو گھر میں کھانے کے علاوہ ہوٹلوں اور ضیافتوں میں استعمال ہوتی ہے۔

ٹماٹر کے فوائد
ٹماٹر کے حسب ذیل فوائد ہیں:
٭ یہ بھوک لگتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
٭ قبض کشا ہے۔
٭ اگر بچوں کے ہاتھ پائوں ٹیڑھے ہوجائیں تو ٹماٹر کا رس متواتر پلاتے رہنے سے جلد آرام آجاتا ہے۔
٭ خون کی کمی‘ یرقان‘ ورم گردہ‘ ذیابیطس اور موٹاپے میں صبح نہار منہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یعنی ٹماٹر پھل کی شکل میں استعمال کیا جائے۔
٭ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
٭ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
٭ قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔
٭ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
٭ گرمیوں میں اس کا استعمال گرمی اور حرارت کو ختم کردیتا ہے اس لیے اس کا گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
٭ گرم سبزیوں کی تاثیر بدلنے کیلئے اس میں ٹماٹر کا اضافہ کیا جاتا ہے جس سے ان کی گرمی زائل ہوجاتی ہے۔
٭ مریض اور کمزور افراد کوٹماٹر کا استعمال بے حد مفید ہے۔
٭ دانتوں کو مضبوط بنانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹماٹر کا استعمال بہت ضروری ہے۔
٭ ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاءپائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹر دھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔
ٹماٹر کا رس بچوں کی پرورش اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔

ان ماؤں کیلئے ٹماٹر کھانا بے حد نفع بخش ہوتا ہے جن کے بچے شیرخوار ہوتے ہیں۔ اس سے ماں کا خون صاف ہوجاتا ہے اور نتیجتاً اس کا اچھا اثر بچے کی صحت پر پڑتا ہے۔ لہٰذا انہیں ہر صبح ٹماٹر ضرور کھانا چاہیے۔
٭ حاملہ خواتین کیلئے صبح صبح ایک ٹماٹر کا جوس بہت مفید ہے۔ اس سے ان کا معدہ درست کام کرتا رہتا ہے اور قے اور متلی وغیرہ کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔
٭ ہمیشہ صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مولی‘ چقندر‘ سلاد اور ٹماٹر کا استعمال ضرور کیا جائے۔
٭ کچا ٹماٹر کھانے کی صورت میں کچھ دیر پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے تاکہ ٹماٹر میں موجود تیزابی مادے معدے میں بغیر پانی پیئے اپنا کام بخوبی سرانجام دے سکیں۔
مذکورہ بالا فوائد کے علاوہ ٹماٹر کے چند نقصانات بھی ہیں۔
٭ ٹماٹر بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔
٭ تپ دق کے مریضوں کیلئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔
٭ سینے اور گلے کے امراض والے مریض کیلئے ٹماٹر فائدہ مند نہیں۔
٭ گردہ کی پتھری والے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔
٭ پیٹ میں ٹماٹر سے نفخ پیدا ہوتی ہے۔

عبقری میگزین سے اقتباس

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1220610 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More