موٹاپے اور بڑی ہوئی توند والوں کے لیئے خوراک کا چارٹ

یہ چارٹ ایک تجربہ پر مبنی ہے۔ ایک مکمل تحقیق اور تفتیش کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔ کسی بھی کام کو انجام دینے کے لئیے مستقل مزاجی اور پختہ ارادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ اگر کسی نے اس پر عمل کر لیا تو بھر پور فائدہ ہو گا۔ موٹاپہ کی بنیادہ وجہ خوراک کی خرابی، سستی، غفلت اور کاہلی ہوتی ہے۔ اس میں ان سب چیزوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ عموماً حکیم لوگ بندے کی بھوک ہڑتال کروا دیتے ہیں، اس میں ایسی خوراکیں اور تراکیب شامل ہیں جس سے جسم میں نقاہت اور کمزوری نہیں آئے گی۔ مزید اگر کسی مشورہ کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ یہ چارٹ مفادِ عامہ میں فی سبیل اللہ شائع کیا گیا ہے۔
 

 نمازِ فجر کے بعد یا پہلے ابلا ہوا صاف پانی۔ 1250 ملی لیٹر یعنی سوا لیٹر  پہلے دن تھوڑا پئیں، دوسرے دن زیادہ پیئں، یوں آہستہ آہستہ سوا لیٹر تک لے جائیں
صبح 8 بجے ناشتہ میں ایک سیب، ایک کیلا یا ایک مالٹا/اورنج۔ اس کے ساتھ 250 ملی لیٹر دودھ پی سکتے ہیں۔ بغیر چینی ملائے۔ چینی، چکنائی اور چاول ہرگز استعمال نا کریں
10 بجے دن ایک کپ سبز چائے جسے گرین ٹی بھی کہتے ہیں۔ بغیر چینی۔ یہ آپ کے معدہ کو بھی فائدہ دے گی۔  
12 بجے دن گرم دودھ 250 ملی لیٹر۔ بغیر چینی  
دوپہر 2 بجے ایک روٹی۔ کسی بھی سبزی کے ساتھ۔ گھی اور چکنائی کم سے کم تر  
4 بجے سہ پہر سبز چائے ایک کپ  
شام 6 بجے گرم دودھ کا ایک گلاس  
8 بجے رات ایک روٹی کسی بھی تازہ سبزی کے ساتھ  
9 بجے رات زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ  

پرہیز اور احتیاطی تدابیر

نمبر1- ہر قسم کا گوشت ممنوع ہے۔ البتہ دس میں ایک بار 250 ملی لیٹر تک یخنی پی جا سکتی ہے۔

نمبر2- آلو، گوبھی، چکنائی، تڑکے والے چاول بشمول بریانی و زردہ چاول۔۔۔ ان سے پرہیز کریں۔

نمبر3-نیند رات میں 6 گھنٹے اور دن میں 2 گھنٹے۔ اس سے زیادہ سونے سے وزن بڑھتا رہے گا۔

نمبر4- ہر قسم کی فاسٹ فوڈ اور بازاری خوراکیں مثلاً سموسے، پکوڑے، کچوری وغیرہ وغیرہ نا کھائیں، یہ زہر
ہیں۔

نمبر5- ایسی خواتین جو لیکوریا ایامِ ماہواری کی تکالیف میں مبتلا ہوں وہ اس چارٹ پر عمل کرنے سے پہلے مشورہ کر لیں۔ ان کی ترکیب مختلف ہو گی۔

نمبر6- پاکستان سے باہر رہنے والوں کے لیئے بھی ترکیب مختلف ہو گی۔ کال کر تفصیل پوچھ سکتے ہیں۔

نمبر7- روزانی کم از کم ایک کلو میٹر واک کریں۔ خواتین گھر میں رہ کر کر سکتی ہیں۔ سیڑھیاں چڑھنا بھی واک ہی ہے۔

نمبر8- روزانہ صبح غسل ضرور کریں۔

نمبر9- ہر وقت با وضو رہیں تاکہ جسم متحرک اور چست رہے۔

نمبر10- حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اس پر عمل نا کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Iftikhar Ul Hassan Rizvi
About the Author: Iftikhar Ul Hassan Rizvi Read More Articles by Iftikhar Ul Hassan Rizvi: 62 Articles with 247280 views Writer and Spiritual Guide Iftikhar Ul Hassan Rizvi (افتخار الحسن الرضوی), He is an entrepreneurship consultant and Teacher by profession. Shaykh Ift.. View More