نواز شریف تیسری بار وزیراعظم

عام انتخابات پایہ تکمیل کو پہنچے نون لیگ نے مرکز میں بھاری اکثریت سے نمایاں کامیابی حاصل کی عمران خان کی سونامی میں نون لیگ تو آئی نہیں لیکن پی پی پی اور پی مسلم لیگ ق کی بساط لیپٹ گئی پاکستان تحریک انصاف نون لیگ سے اتحاد کریں گی نہیں ایم کیوں ایم نون لیگ سے ملے گی نہیں پی پی پی اور نون لیگ کے اتحاد کا کچھ کہے نہیں سکتے اگر پی ٹی آئی اپوزیشن میں بیٹھ جائے اور اسکے ساتھ پی پی پی ایم کیوں ایم بھی اپوزیشن سیٹوں پر براجمان ہوجائے تو نون لیگ کی حکومت کو ایک مضبوط اپوزیشن کا سامنا کرنا پڑے گا آزاد رکن مسلم لیگ ف ہی نون لیگ کے فطری اتحادی ہونگے باقی ماندہ عدد پورے کرنے کے لیے نواز لیگ کو کئی ایک سمجھوتے کرنے پڑیں گے اسکے علاوہ چاروں صوبوں کو ایک نقطے پر متحد رکھنے پر ناکام بھی ہوسکتے ہیں جس طرح شہباز شریف وزیراعلی کی حثیت سے صدر زرداری کو صدر تسلیم نہیں کرتے تھے اسی طرح اگر سندھ میں پی پی کا وزیراعلٰی میاں نواز شریف کو وزیراعظم نہ مانے اور خبیر پختون خواں کا وزیراعلٰی میاں نواز کا خیر مقدم نہ کریں تو پھر صوبے متحد نہیں چل سکتے اسکے علاوہ میاں صاحب کی حکومت کو اہم در پیش مسائل بجلی کے بدترین بحران بے روز گاری غربت دہشت گردی ملک میں جاری سخت بدا منی جیسے مسائل سے نمٹنا ہوگا اب چونکہ یہ تمام مسائل نون لیگ کی حکومت کو ورثے میں ملے ہیں اور قوم سے کیے گئے وعدوں کو بھی اب پورا کرنا ہے.

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 246302 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.