نیا جمہوری دور پرانے مسائل کڑا امتحان

میاں نواز شریف صاحب کی اور اہل پنچاب کی تو قسمت جاگ گئی اور پانچ جون کو میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم کی مسند پر براجمان ہوجائیں گے ایک کے بعد دوسری جمہوریت کا آغاز-

کہا جاتا ہے کہ جمہوریت میں عظمت ہے اور جمہوریت ہی میں ملک پروان چڑھتا ہے کیا اب نیا جمہوری دور پرانے مسائل پر قابو پاسکتا ہے بجلی کے شدید بحران پر قابو پانا ڈرون حملے رکوانا ملکی معشیت کو سنبھالنا اگر ن لیگ حکومت نے ملک بھر میں یکساں طور پر بجلی بحران پر قابو پالیا تو حکومت کی واواہ ہوجائے گی اور اگر نہیں تو پھر حکومت کو پہلے سےبھی زیادہ کڑے وقت کا سامنا ہوگا ملک کو بجلی بحران سے نجات ملے یا نہ ملے لیکن یہ حقیقت ہے کہ پنچاب لوڈشیڈنگ سے ضرور بری ہوجائے گا ن لیگ ابھی سے ہی پنجاب کے لیے نت نئے پیکیچ متعارف کرارہی ہے پنجاب کی اتنی اہمیت اور دیگر تین صوبوں کی کوئی اہمیت نہیں پنجاب کے تو کیا کہنے جی پنجاب کی عوام تو ہر دور حکومت میں عیش کرتی آئی ہے اور اگر چاروں صوبوں کی عوام کو یکساں اور متوازن سطع پر حقوق ملے تو اس سے کسی بھی صوبے کی عوام کی نہ تو دل آزاری ہوگی اور نہ عوام احساس محرومی کا شکار ہوگی کمائی کرے سندھ عیش کرے پنجاب سندھ بلوچستان اور خبیر پختونخوا رہے احساس محرومی کا شکار آخر کب تک-

ن لیگ کی حکومت کو اب کڑے وقت کا سامنا بھی کرنا پڑے گا سابق صدر جرنل پرویز مشرف کی قسمت کا فیصلہ میاں صاحب کو کرنا ہے اگر مقدمہ بغاوت چلتا ہے مشرف پر تو میاں صاحب کی حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر مشرف تمام کیس میں بری ہوکر بیرون ملک چلے جائے تو میاں صاحب کو سخت تنقید کا سامنا ہوگا-

صدر آصف علی زرداری نے واضح طور پر کہہ دیا ہے اگر پرویز مشرف کے کیس معافی کی اپیل آئی تو ہم اس پر عمل کے پابند ہوں گے باقی معاملہ میاں صاحب پر ہے میاں صاحب کو بھی صدر آصف زرداری کی طرح بڑے پن کا مظاہرہ کرنا ہوگا مشرف کیس پر اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو بھی پورا کرنا ہوگا.

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 262198 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.