الحمد اﷲ ! گیارہ مئی دو ہزار
تیرہ ۔۔۔پاکستان میں الیکشن اپنے طے شدہ وقت پر ہوگئے۔۔۔کون کیسے جیتا ،کون
کیسے ہارا یہ مضوع بھی آخری سانسیں لیتے نظر آرہے ہیں۔۔۔میں آپ کے سامنے
سعادت حسن منٹنو کا لکھا ہوا ایک سبق جو ہم نے اپنے انٹر(گیارہوں یا
بارہویں جماعت) اردوکی نصابی کتاب میں پڑھا تھا جس کا عنوان :نیا قانون:
تھا میں آپ کے سامنے کچھ سطور پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں، درجِ ذیل سطور
سبق نیا قانون سے ؛
اگر کوئی صاحبِ ذوق مکمل نیا قانون پڑھنا چاہے تو اس لنک پر کلک ہے۔
https://www.salamurdu.com/urdu-writings/naya-qanoon-by-saadat-hassan-manto.html
منگو(مرکزی کردار) کوچوان اپنے اڈے میں بہت عقلمند آدمی سمجھا جاتا
تھا۔۔۔اسے دنیا بھر کی چیزوں کا علم تھا۔۔۔استاد منگو نے اپنی ایک سواری سے
اسپین میں جنگ چھڑ جانے کی اطلاع سنی تھی۔۔۔اسپین میں جنگ چھڑگئی اور جب ہر
شخص کو اسکا پتہ چلا تو اسٹیشن کے اڈے میں جتنے کوچوان حلقہ بنائے حقہ پی
رہے تھے دل ہی دل میں استاد منگو کی بڑائی کا اعتراف کررہے تھے۔۔۔استاد
منگو کو انگریز سے بڑی نفرت تھی۔۔۔ایک روز استاد منگو نے کچہری سے دو
سواریاں(مارواڑی) لادیں اور انکی گفتگو سے اسے پتہ چلا کے ہندوستان میں جلد
ایک آئین کا نفاذ ہونے والا ہے تو اسکی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔۔۔سنا ہے
کہ پہلی اپریل سے ہندوستان میں نیا قانون چلے گا۔۔۔کیا ہر چیز بدل جائے گی؟۔۔۔ان
مارواڑیوں کی بات چیت استاد منگو کے دل میں ناقابلِ بیان خوشی پیدا کررہی
تھی۔۔۔پہلی اپریل تک استاد منگو نے جدید آئین کے خلاف اور اس کے حق میں بہت
کچھ سنا، مگر اس کے متعلق جو تصویر وہ اپنے ذہن میں قائم کر چکا تھا ، بدل
نہ سکا۔ وہ سمجھتا تھا کہ پہلی اپریل کو نئے قانون کے آتے ہی سب معاملہ صاف
ہوجائے گا اور اسکو یقین تھا کہ اس کی آمد پر جو چیزیں نظر آئیں گی ان سے
اس کی آنکھوں کو ضرور ٹھنڈک پہنچے گی۔۔۔پہلی اپریل کو صبح سویرے استاد منگو
اٹھا اور اصطبل میں جاکر تانگہ تیار کیا اور باہر نکل گیا، اس کی طبعیت آج
غیر معمولی طور پر مسرور تھی، وہ نئے قانون کو دیکھنے والا تھا۔۔۔ادھر ادھر
گھومتے ہوئے کافی دیر ہوگئی مگر منگو کو کچھ نیا نہیں دیکھائی دیا ۔۔۔پھر
اسے ایک سواری چھاؤنی کی ملی اس نے اندازہ لگایا کہ وہاں سے نئے قانون کا
کچھ پتہ چل جائیگا۔۔۔چھاؤ نی سے اسے ایک گورے نے اشارے سے اپنی طرف
بلایا(منگو کو گوروں سے نفرت تھی)۔۔۔صاحب بہادر کہاں جانا مانگتا ہے؟۔۔۔منگونے
طنزیہ انداز میں پوچھا۔۔۔گورے نے سگریٹ کا دھواں نگلتے ہوئے بولا جانا
مانگتا ہے یا پھر گڑبڑ کرے گا؟ وہی ہے۔۔۔یہ الفاظ استاد منگو کے ذہن میں
پیدا ہوئے اور اس کی چوڑی چھاتی کے اندر ناچنے لگے۔۔۔وہی ہے۔۔۔استاد منگو
نے پچھلے برس کی لڑائی اور پہلی اپریل کے نئے قانون پر غور کرتے ہوئے کہا
کہاں جانا مانگتا ہے؟ہیرا منڈی، کرایہ پانچ روپے ہوگا۔۔۔یہ سن کر گورا
چلایا پانچ روپے کیا تم۔۔۔ہاں ہاں پانچ روپے۔۔۔کیوں جاتے ہو یا بیکار باتیں
بناؤ گے۔۔۔گورے نے اپنی چھڑی سے منگو کو تانگہ سے نیچے اترنے کا اشارہ
کیا۔۔۔پھر کیا تھا منگو کا گھونسہ کمان میں سے تیر کی طرح سے اوپر اٹھا اور
چشم زدن کی گورے کی ٹھڈی کے نیچے جم گیا۔۔۔دھکا دے کر منگو نے گورے کو
پیچھے ہٹایا اور دھڑا دھڑ پیٹنا شروع کردیا۔۔۔گورے نے زور زور سے چلانا
شروع کیا ۔۔۔اس چیخ و پکار نے استاد منگو کی بانہوں کا کام تیز کردیا۔۔۔وہ
گورے کو جی بھر کر پیٹ رہا تھا اور ساتھ ساتھ یہ کہتا جاتا تھا؛پہلی اپریل
کو بھی وہی اکڑفوں ۔۔۔پہلی اپریل کو بھی وہی اکڑفوں۔۔۔اب ہمارا راج ہے بچہ:۔۔۔وہ
دن گزر گئے جب خلیل خاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔۔۔اب نیا قانون ہے میاں ۔۔۔نیا
قانون! استاد منگوکو پولیس کے سپاہی تھانے لے گئے۔۔۔راستے میں اور تھانے کے
اندر کمرے میں وہ نیا قانون نیاقانون چلاتا رہا مگر کسی نے ایک نہ
سنی۔۔۔نیا قانون نیا قانون کیا بک رہے ہو؟ قانون وہی ہے پرانا۔۔۔اور
استادمنگو کو حوالات میں بند کردیا گیا! (اختتام)
آپ کو یقینا ایسا محسوس ضرور ہوا ہوگا کہ ہم سب منگو ہیں۔۔۔ہمارے مسائل جوں
کے توں ہیں ۔۔۔آج بھی صنعتیں بند پڑی ہیں۔۔۔بجلی کا تذکرہ کرتے ہوئے شرم
آتی ہے۔۔۔پاکستان ایک ایٹمی مملکت ہے اوراسے ایٹمی طاقت بنانے میں قلیدی
کردار اداکرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک مند ہمارے درمیان
موجود ہیں(اﷲ انہیں اور لمبی عمر دے)۔۔۔ہم ان سے کیوں اس بجلی سے نمٹنے کے
گر پوچھتے۔۔۔ہم ان سے کیوں نہیں کہتے ہمیں ایٹمی بجلی بنا کردیں۔۔۔ ایٹمی
ملک اور بجلی کے بحران میں مبتلا ایک نہ سمجھ میں آنے والی بات ہے۔۔۔میاں
صاحب آپ بھول نہیں سکتے، اﷲ نے آپ سے ہی اس ملک کو ایٹمی طاقت بنوایا تھا
۔۔۔ ادھر ادھر ہاتھ پھیلانے سے کہیں بہتر ہے ۔۔۔ان صاحبان کو بلائیے اور ان
سے کہیے کہ ہمیں اس عذاب سے نکلنے میں ہمارے مدد کریں ۔۔۔یقین کیجئے یہ بڑے
سادہ لوگ ہیں آپ کو کچھ ہی وقت میں وہاں کھڑاکردینگے کہ آپ بجلی بانٹنے
والے ممالک کی صف میں کھڑے ہونگے۔۔۔قدرت آپ پر مہربان ہے ۔۔۔آپ بھی اس
مملکتِ خداداد پر رحم کیجئے ۔۔۔اس اﷲ کی بنائی ہوئی اشرف المخلوقات پر رحم
کیجئے۔۔۔ہمیں کہیں سو تو پتہ چلے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔۔۔پاکستان آگے کی
طرف بڑھ رہا ہے۔۔۔یہ صرف ہم یہ ہی سمجھ لیں کہ آپ کا مقصد اقتدار کا حصول
تھا۔۔۔اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔۔۔ |