کراچی میں خون ریزی اور لیاری میدان جنگ

کراچی گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل دہشت گردی کی زد میں ہیں گولیوں کی ترتراہٹ بم دھماکوں کی گونج شاید اب شہر قائد کا مقدر بن چکا ہے شہر قائد میں اب قیام امن ہونا بھی اب خواب سا لگتا ہے-

ویسے توکراچی میں روز دس بارہ افراد کا مرنا حیران کن بات نہیں رہی اب کیونکہ وطن عزیز میں انسانی جانوں کی کوئی قدرو قیمت ہیں ہی نہیں لیاری جو کراچی کا حصہ ہے یہ بھی گزشتہ چند برسوں سے میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہیں ناساز حالات کی بنا پر عوام نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اور اکثریت تو نقل مکانی کرچکی ہے-

حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ضرورت اس امر کی ہیں کہ لیاری گینگ واروں کو لگام دینی چاہیے سندھ حکومت کو لیکن وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا لیاری گینگ واروں کے سب سے بڑے ہمدرد اور سرپرست ہیں ذوالفقار مرزا کے تو کیا کہنے جی وہ تو لیاری والوں کے پیر صاحب ہیں-

‏ یہی وجہ ہیں کہ آج لیاری والے بہت با اثر بنے بیٹھے ہیں آپریشن کی غرض سے پولیس انکے علاقوں میں داخل ہونے بھی نہیں پاتی کہ یہ لوگ فائرنگ کرتے ہیں اور رینجرز بھی انکے خلاف بھر پور کارروائی کرنے سے قاصر رہتی ہے-

مانا انکے پاس خود کار بھاری اسلحہ موجود ہے لیکن قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہوتا تو کیوں نہ انکے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے کراچی کے آدھے سے زیادہ خراب حالات کے زمے دار لیاری گینگ وار ہیں -

کراچی میں یہی لوگ ماؤرائے عدالت معصوم شہریوں کو قتل کررہے ہیں ایم کیو ایم ایک واحد جماعت ہے جو انکے خلاف آواز بلند کرتی ہے-

وقت کا تقاضا ہے کہ وفاقی حکومت لیاری کے گینگ واروں سیمت تمام دہشت گرد گروہوں کو سختی کے ساتھ لگام دے اور کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کے لیے بھر پور اقدامات کرے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے .

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 261977 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.