یہ بات بالکل درست ہے کہ جب آپ وزن میں کمی
کی غرض سے کھانے میں کمی کا ارادہ کرتے ہیں تو بھوک میں اضافہ ہوجاتا ہے
اور بعض اوقات یہ کوشش منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بن جاتی ہے۔مزے دار بات
یہ ہے کہ طبی ماہرین وزن کم کرنے کو چند اہم نکات کا کھیل قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ان سادہ اور آسان نکات پر سختی سے عمل کرنے سے وزن
میں نہایت آسانی سے کمی ممکن ہے۔
1٭جب بھی کھانا کھائیں سلاد کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول کے
ساتھ اُن سے پیٹ بھرسکیں۔
2 ٭کم حراروں والی خوراک کھائیں ۔
3٭وقت بے وقت کھانے کے بجائے صرف بھوک لگنے پر کھائیں۔
4٭کھانا ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں ‘چلتے پھرتے نہ کھائیں۔
5٭ کھانے کے دوران نہ مطالعہ کریں اور نہ ہی ٹی وی دیکھیں۔
6٭اگر گھومنے پھرنے کے لئے باہر جارہے ہیں تو آئس کریم یا مٹھائی نہ کھائیں۔
7٭ اپنے فرج کو کیک‘ مٹھائی ‘ تیزابی مشروبات اور آئس کریم سے خالی رکھیں۔
8٭ بغیر ملائی کا دودھ استعمال کریں۔
9٭ کھانے سے اُس وقت ہاتھ کھینچ لیں جب تھوڑی بھوک باقی ہو۔
10٭ اسنیکس کے طور پر بسکٹس‘ کیک اور مٹھائیوں کے بجائے پھل ‘ سلاد یا دہی
کھائیں۔
11٭ گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کو ذخیرہ کریںجن میں چکنائی ‘نمک اور چینی
کم ہو۔
12٭ کھانے کے لئے بغیر چربی کے گوشت کا انتخاب کریں۔
13٭کھانا چھوٹی پلیٹوں میں کھائیں۔
14٭ دن میں 3کے بجائے5مرتبہ کھانا کھائیں ‘البتہ کھانے کی مقدار کم ہونی
چاہئے۔
15٭ ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائیں۔
16٭ مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں۔
17٭ کھانے سے پہلے اور درمیان میں پانی ضرور پئیں۔
18٭ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں۔
19٭ مونگ پھلی ‘ بادام اوردیگر خشک میوے کم استعمال کریں۔ |