اچھی صحت چاہئے تو ناشتہ ضرور کریں

بہت سے لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ ناشتہ کرنے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے جب کوئی ڈائٹنگ شروع کرتا ہے تو سب سے پہلے وہ ناشتہ ترک کرتا ہے جب کہ طبی ماہرین اچھی صحت کے لئے ناشتے کو ضروری قرار دیتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 21 لوگوں پر تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے والوںمیں دن بھر کھانے کے لئے ان کا دماغ انہیں زیادہ غذائی اور چکنائی والے کھانوں کی ترغیب دیتاہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے کے لئے ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوتیں‘ بلکہ وزن کم کرنے کی خاطر ناشتہ نہ کرنے والے لوگوں کے موٹاپے میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہونے کے بعد کہا گیاہے کہ ناشتہ چھوڑنے کی وجہ سے ان کے موٹاپے میں کوئی کمی نہیں آتی بلکہ ان کے وزن میں مزید اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے غذا میں لحمیات کی کمی بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ ناشتے میں لحمیات والی غذاو ¿ں کا استعمال ضروری ہے۔تحقیق کے مطابق جسم میں لحمیات کی کمی سے دماغ اور پیٹ ہمیشہ بھوک محسوس کرتے ہیں۔ انسان اس بھوک کو مٹانے کے لئے ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے میں مصروف رہتا ہے جس کا نتیجہ وزن کی زیادتی کی صورت میں نکلتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حیاتین دماغ اور پیٹ کو آگاہ کرتی ہے کہ پیٹ بھر چکا ہے اور مزید کھانے کی ضرورت نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غذا میں روزانہ مطلوبہ مقدار میں حیاتین کا شامل کرنا ضروری ہے‘ خاص طور پر ناشتے میں حیاتین والی غذا گوشت، انڈے اور دہی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

ایک نئی تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ جو افراد ناشتے میں انڈے کھاتے ہیں ان کی پورے دن نہ صرف بھوک کی شدت کم رہتی ہے بلکہ دوپہر کے کھانے میں ان کی حراروں کی ضرورت بھی کم رہ جاتی ہے۔ ایک امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ معیار کے حیاتین کا کم استعمال نہ صرف زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی بہترین اثرات ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے ثابت کیا ہے کہ اعلیٰ حیاتین کی کم مقدار میں بھی اچھے نتائج دیتی ہے۔ خاص طور پر انڈوں کا استعمال بہترین نتائج دے سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق انڈے کا استعمال خواہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہو ‘ دوسری غذاو ¿ں سے زیادہ مفید رہتا ہے۔

ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹھی اشیاءجیسے چاکلیٹ کیک کا صبح استعمال چربی کو کم کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق کیک کھانے کے لئے صبح کا وقت سب سے درست ہے کیونکہ اس وقت جسمانی نظام ہضم پوری طرح متحرک ہوتا ہے جو اسے جزو بدن بنا دیتا ہے۔بسکٹ یا چاکلیٹ کو صبح کے ناشتے کا حصہ بنانے سے جسم کو حیاتین حاصل ہوتی ہیں اور یہ مٹھاس بعد ازاں بھی توانائی پیدا کرنے کے کام آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران 2 گروہ بنائے گئے جن میں سے ایک کو کیک اور دوسرے کو روایتی کھانا دیا گیا‘جس کے بعد معلوم ہوا کہ میٹھا ناشتہ کرنے والے افراد میں وزن کی کمی زیادہ نمایاں تھی۔تحقیق کے مطابق صبح کا ناشتہ پورے دن کی سرگرمیوں کے لئے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے‘ دماغی امور کو صحیح طور پر انجام دینے میں مدد کرتا ہے اور نظام ہضم کا کام شروع کرتا ہے۔ اس چیز نے اسے وزن برقرار رکھنے کے لئے بہت اہم بنا دیا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 310045 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.