Delete کا بٹن۔۔

ایک اچھا تعلق بھی اُسیDelete کے بٹن کی طرح نازک ہوتا ہے جو ہم اکثر غلطی سے Pressکرنے کے بعد افسوس کرتے ہیں کہ ہمارا سارا ڈیٹا اور محنت ضائع ہو گئی ہے ۔

لوگ اکثر جب مارکیٹ میں موبائل یا کوئی الیکٹرانک Deviceخرید نے جاتے ہیں تو دُکاندار اس موبائل فون کی تمام Settingکرنے کے بعد آپ سے Requestکرتا ہے کہ اس میں ایک Deleteکی Optionہے اگر کبھی وہ غلطی سےSettingکرتے ہوئے سامنے آجائے تو اُس کو Deleteنا کرنا ورنہ آپ کی ساری Settingخراب ہو جائے گی اور آپ کا نقصان ہو سکتا ہے اورپھر آپ کو ساری Settingدوبارہ سے کرنی پڑے گی اس لیے اس بٹن کو چھیڑنے اور اُس طرف جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انسانوں کے پیچ میں بھی ایسے نازک بٹن موجود ہوتے ہیں جن کو بلاوہ وجہ اور بغیر سوچے سمجھے اور سیکھے ہمیں Pressنہیں کرنا چاہیے ورنہ سارا تعلق اور محنت ضائع ہوجاتی ہے اور کبھی بھی ہم سب کو ایسی بات کو نہیں چھیڑنا چاہیے جس سے ہمیں اندازہ ہو کہ ہمارا کوئی دوست اس بات سے ناراض ہو سکتا ہے۔ احترام اور محبت کی ایک سڑک بنانی چاہیے جس پر اصول اور اخلاق کی گاڑی کو قانون کے مطابق دی گئی سپیڈ کے مطابق چلا یا جائے۔ اس طرح کسی بھی حادثے کا خدشہ کم پڑھ جاتا ہے۔

احترام اور خلوص کا تعلق اتنا نازک ہوتا ہے کہ کبھی اگر غلطی سے Deleteکا بٹن Pressہوجائے تو ہمارے پیچ جو تعلق اور خلوص کے رشتے کی فائل بنی ہوتی ہے وہ Deleteہو جاتی ہے۔ اور اُس فائل کو واپس لانے کے لیے ہم Recycle Binکی باسکٹ سے Right Clickکرکے اُس تعلق اور رشتے کی فائل کو Restoreکرلیتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ہمیں اس فائل کو واپس لانے لیے کوئی Optionنہیں ملتی کیونکہ اس فائل کو Deleteکرنے والا ساری Settingجانتا ہے اور وہ فائل کو Deleteکرتے وقت Shift + Deleteکی Cammandلگا دیتا ہے جس سے کسی کے پاس بھی اس فائل کو Restoreکرنے کی Optionنہیں بچتی ۔اور یہ فائل ہم Recycle Binمیں بھی نہیں دیکھ پاتے ۔اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ ہمیں زندگی میں کبھی بھی ایسا موقع نہیں پیدا کرنا چاہے کہ جس سے ہم اس احترام اور تعلق کی فائل کو Deleteکربیٹھیں ۔ اور دوبارہ اس فائل کو Recyle Binکی باسکٹ میں تلاش کریں۔کیونکہ ضروری نہیں آپ کو ہر فائل Recycle Binکی باسکٹ میں مل سکے۔ لہٰذا اس فائل کو Desktopپر ہی رہنے دینا چاہیے کیونکہ یہ فائل Desktopپر ہی اچھی لگتی ہے۔
Malik Nadeem Sher
About the Author: Malik Nadeem Sher Read More Articles by Malik Nadeem Sher: 6 Articles with 7850 views I am a very hardworking dedicated person and I live life to it's fullest. I laugh often and am very optimistic. I think my smile is contagious :)

I
.. View More