جلد بنائیں کیل مہاسوں سے پاک

خوبصورت نظر آنا کسے اچھا نہیں لگتا؟
خوبصورتی انحصار کرتی ہے ایک ایسی جلد پر جس پر داغ دھبے اور کیل مہاسے نہ ہوں ۔ کیل مہاسوں والی جلد خوبصورتی کو ماند کرنے کا باعث بنتی ہے ‘اسی لئے ضروری ہے کہ جلد کو صاف ستھرا رکھا جائے۔
چہرے پر نکلنے والے مہاسے یا ایکنی (acne)موروثی بھی ہوسکتی ہے ۔ کیل مہاسے 13سے 29سال کی عمر تک نکلتے رہتے ہیں جس کی وجہ نوعمری کے زمانے میں ہارمونز (hormones)کے نظام کی تبدیلی کے باعث جسم سے نکلنے والی زائد چکنائی ہے جو جلد کے مسامات کو سیاہ کردیتی ہے۔ معمولی انفیکشن سے جلد پر مہاسے نکل کر چہرے کی بدنمائی کا سبب بنتے ہیں۔ مہاسے نکلنے کا ایک سبب ذہنی دباﺅ بھی ہوتا ہے۔اگر مہاسے نکلنا شروع ہوجائیں تو انہیں دباکر ختم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ اس عمل سے چہرے کے دانے مزید موٹے ہوجاتے ہیں اور جلد سو ُج جاتی ہے۔تولیہ‘ صابن اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزیں علیحدہ رکھی جانی چاہئے تاکہ مہاسوں کے جراثیم دوسروں کو متاثر نہ کریں۔مہاسوں والی جگہ پر بار بار ہاتھ نہیں لگانا چاہئے کیونکہ اس سے انفیکشن کا خطرہ ہوجاتاہے‘ جب کہ ایسے میں پانی کا استعمال بڑھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

چہرے کے کیل مہاسے دورکرنے کے لئے بازار میں مہنگی ادویات موجود ہیں لیکن باورچی خانے میں موجود اشیاءسے بھی اس کا علاج ممکن ہے ۔چہرے کو کیل مہاسوں سے صاف کرنے کے لئے چند گھریلو نسخے ذیل میں درج ہیں۔

٭اگر مہاسے خشکی کی وجہ سے ہیں تو نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی اور لیموں کا شربت پئیں۔ مصالحہ دار اشیاءکے استعمال سے گریز کریں ۔
٭اگر کیل مہاسے خشکی کے باعث ہیں تو رات کو سونے سے پہلے چہرے پر دودھ کی بالائی ملیں۔
٭گھیکوار کے گو ُدے میں ہم وزن بادام کا تیل ملائیں اور اسے چہرے پر لگالیں۔
٭تازہ گاجروں کو کدوکش کرکے اس میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور تھوڑا سا عرق گلاب ملاکر چہرے پر ملیں اور20منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ صاف پانی سے چہرہ دھولیں ۔
٭گھیکوار کے گو ُدے میں سیب کا گو ُدا‘ کھیرے کا رس اور لیموں کا رس ہم وزن ملالیں اور اسے چہرے پر ملیں۔20منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭لیموں اور ناریل کا تیل ہم وزن لے لیں۔ اسے ملائیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر لگالیں۔15منٹ کے بعد چہرے کو بھاپ دے دیں۔ اس سے مہاسے کافی حد تک ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔
٭اسپرین کی گولیوں کو پیس لیں۔ اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملاکر سونے سے پہلے چہرے پر لگالیں۔ صبح چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭چہرے پر نکلنے والے کیلوں کو صاف کرنے کے لئے رات کو سونے سے پہلے گرم پانی میں کپڑا بھگوکر اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔ اس گرم کپڑے کو کیل والی جگہ پر رکھ کر دبائیں یہاں تک کہ تل یا سیاہ نشان باہر آجائیں۔ اس کے بعد چہرے پر کیل مہاسوں کی کوئی کریم لگالیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309963 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.