لمبے بال ‘حسن کی علامت

لمبے اور حسین بال حسن ُکی علامت قرار دیئے جاتے ہیں اسی وجہ سے ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال لمبے‘ گھنے اور مضبوط ہوں۔ صدیوں سے خواتین بالوں کو لمبا کرنے کے مختلف طریقوں پر عمل کرتی رہی ہیں اور اس تمام عرصے میں متوازن غذا کے استعمال کو ہی بالوں کی افزائش کا بہترین نسخہ قرار دیا گیا ہے کیوں کہ غذا میں موجود وٹامنز اور پروٹین بالوں کی افزائش اور صحت کے لئے نہایت ضروری ہیں۔

بالوں کو لمبا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر 6ہفتوں کے بعد اُن کے کناروں کو تراش لیا جائے۔بالوں کی حفاظت کے لئے کنڈیشنر کا استعمال بہت اہم ہے۔ اس کے لئے انڈہ اور دہی سے زیادہ بہتر کوئی شئے نہیں۔ ایک انڈہ اور ایک پیالی دہی کو یکجان کرلیں اور انہیں بالوں میں لگالیں۔2گھنٹوں کے بعد بال دھوئیں۔ اس سے نہ صرف بال خوشنما اور چمک دار دکھائی دیں گے بلکہ ان کی لمبائی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگا۔بالوں میں پیدا ہونے والی خشکی بالوں کی افزائش کی دشمن ہے لہٰذا بالوں کو خشکی سے پاک رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ سرسوں کے خالص تیل میں انڈے کی زردی اچھی طرح سے ملائیں اور اسے بالوں میں لگائیں۔ ایک گھنٹے کے بعد بال دھولیں ۔اس سے بتدریج بالوں کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔

بالوں کی افزائش اور لمبا کرنے میں سر کی مالش بھی کافی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ایک انڈے میں ناریل کا تیل اور شہد ملائیںاور ہلکے ہاتھوں سے سر پر اس کی مالش کریں۔ اس عمل سے دوران خون تیز ہوتا ہے جو بالوں کی افزائش کے لئے نہایت مفید ہے۔

گھیکوار (aloe vera)کو کاٹ کر اس کا جیل نکال لیں۔ جتنا جیل ہو اس میں اتنا ہی شہد ملائیں اور اس آمیزے کو بالوں کی جڑوں میں لگاکر ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں ‘20منٹ کے بعد سر دھولیں۔اگر گھیکوار کے جیل کو بالوں کی جڑوں میں لگاکر 2گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں اور پھر بال دھولیں ‘اس عمل سے بال تیزی سے لمبے ہونے شروع ہوجاتے ہیں۔

250گرام آملہ‘250گرام سیکاکائی اور½کلو ریٹھے الگ الگ پیس لیں۔ نہانے سے قبل ایک چمچہ آملہ‘ ایک چمچہ سیکاکائی اور2چمچے ریٹھے پانی ڈال کر پکائیں۔ جب پانی ½رہ جائے تو اس سے بالوں کو دھوئیں اور پھر صاف پانی سے بال دھولیں۔ بال لمبے کرنے کے لئے یہ ایک انتہائی اچھا دیسی نسخہ ہے۔

بالوں کو تیزی سے بڑھنے اور مضبوطی کے لئے نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالوں کو نمی فراہم کرنے کے لئے 2چمچے زیتون کا تیل اور2چمچے لیموں کا رس ملاکر سونے سے پہلے سر پر لگالیں اور صبح صاف پانی سے سر دھولیں۔اس کے علاوہ 200ملی لیٹر تل کے تیل میں ½پیالی سیکاکائی کا پاﺅڈرملاکر ا ُبال لیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو اسے بوتل میں بھریں اور رات کو سوتے وقت بالوں کی جڑوں میں لگاکر سوجائیں۔ صبح صاف پانی سے بال دھولیں۔ اس سے نہ صرف بال نرم و ملائم اور چمک دار ہوجائیں گے بلکہ ان کی لمبائی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوگا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 198 Articles with 290201 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.