بھاپ میں پکائیں‘صحت بڑھائیں

 ایشیائی ممالک میں کھائے اور پکائے جانے والے کھانوں کے نقصان دہ ہونے کا تاثر عام ہوچلا ہے۔ کھانا پکانے کے ماہرین اس حوالے سے رائے دیتے ہیں کہ دراصل ہمارے ہاں پکائے جانے والے کھانوں میں مرچ مصالحوں اور تیل کے بے جا استعمال کے ساتھ ساتھ کھانوں کو بھو ُننے کے عمل نے انہیں نقصان دہ بنادیا ہے کیونکہ موجودہ مصروف اور سہل پسند طرز زندگی اس کی متحمل نہیں ہے۔ ہم سب اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ صحت مند زندگی کا راستہ صحت مند کھانوں سے ہوکر جاتا ہے ‘یہی وجہ ہے کہ آج بھاپ میں پکے ہوئے کھانے تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔

بھاپ میں کھانا پکانے کا عمل نیا نہیں ہے بلکہ یہ طریقہ صدیوں سے رائج ہے۔بھاپ میں پکے ہوئے کھانوں میں کھانے اپنے ہی پانی میں پکتے ہیں ۔ کھانوں پر چاروں طرف سے پہنچنے والی گرمی کھانوں کے قیمتی اجزاءکو ضائع کئے بغیر انہیں کھانے کے قابل بناتی ہے ۔

عام خیال یہ ہے کہ بھاپ میں پکے ہوئے کھانے بدرنگ ہوتے ہیں جب کہ کھانوں کو میرنیٹ کرنے کے بعد بھاپ میں پکانے کا عمل چیزوں کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ بھاپ میں مصالحے دار کھانے تیار کرنے کے لئے انہیں ویکس پیپر‘کیلے یا بانس کے پتوں میں لپیٹ کر بھاپ میں پکایا جاسکتا ہے۔اس طرح سے جو بھی چیز پکائی جاتی ہے وہ نہ صرف نہایت لذیذ بلکہ خوش رنگ تیار ہوتی ہے۔

اگر میٹھی ڈشیں بھاپ میں پکانا مقصود ہو تو شاید یہ آپ کے لئے خوش خبری ہوگی کہ اس طرح سے کم حراروں میں میٹھی اشیاءکی تیاری ممکن ہے ۔میدے‘ مکھن‘ اخروٹ اور چینی‘ کے ذریعہ بھاپ میںمیٹھی ڈش بنائیں کیونکہ انہیں اسٹیم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

بھاپ میں پکائے ہوئے کھانے اس اعتبار سے تو بہت اچھے ہیں کہ یہ انتہائی تازہ ہوتے ہیں‘ ان کے باسی ہونے کا سوال نہیں ہوتا‘ تاہم اگر آپ یہ چاہیں کہ جو کچھ پیش کریں اسے پہلے سے بنا کر رکھ لیں تو ایسا ممکن نہیں ہے کیوں کہ دوبارہ گرم کرنے سے بھاپ میں پکے ہوئے کھانے سخت اور بدذائقہ ہوجاتے ہیں ‘البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ تمام چیزیں تیار رکھیں اور پیش کرنے سے قبل اسے پکالیں۔

کوئی بھی ڈش اسٹیم کرنے سے قبل اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی اچھی طرح سے اُبلے اوراس میں صحیح طرح سے بھاپ بن رہی ہو۔ اسٹیم کرنے سے پہلے کھانا رکھنے کی جگہ کو تیل سے چکنا کرلیں تاکہ کھانا آسانی سے نکل سکے اور کھانے کے اُوپر برش سے تیل لگا دیں تاکہ کھانوں میں چمک آجائے ۔

بھاپ میں کھانے پکانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں ‘ ایک ہی برتن میں مختلف طرح کے کھانے پکائے جاسکتے ہیں۔یہ توانائی کوبچانے کا نہایت ہی موثر طریقہ ہے۔

بھاپ میں پکانے کے لئے پریشر کوکر‘ مائیکرو ویو اوون یا الیکٹرک اسٹیمر ضروری ہے لیکن اگر آپ کے پاس یہ سہولت نہیں ہے توایک ڈھکن والے برتن کو چولہے کے اُوپر رکھ کر بھی کھانا پکایا جاسکتا ہے۔بھاپ میں پکانے سے کھانے کے قابل قدر غذائی اجزاء‘ وٹامن اور معدنیات برقرار رہتے ہیں‘کھانے کی نمی اور تازگی برقرار رہتی ہے‘کھانے کے ریشے نرم رہتے ہیں اور آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں۔

بھاپ کے ذریعے پکائے جانے والے کھانے تیل یا چربی سے پاک ہوتے ہیں۔بھاپ میں پکایا جانے والا کھانا کم وقت میں آسانی سے تیار ہوتا ہے۔اور زیادہ سے زیادہ30منٹ میں پک جاتا ہے۔

احتیاط
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے ڈھکن مضبوطی سے ڈھانکا ہے‘ بصورت دیگر آپ کا کھانا درست نہیں پک سکے گا۔کھانا پکانے کے وقت پر خاص نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرم پانی یا یخنی کو اسٹیمر سے دور رکھیں۔ اسٹیمر کو ہر 10منٹ کے بعد چیک کرتے رہیں‘ اگر پانی کی کمی بیشی ہو تو ا س میں فوراً پانی بھر دیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 309946 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.