انگور کھائیں اور شفا پائیں

اللہ تعالیٰ نے انسان کے لئے مختلف اقسام کے اجناس‘ سبزیاں‘ ترکاریاں اور دیگر مختلف النوع خوردنی نعمتیں پیدا کی ہیں وہاں مختلف قسم کے ایسے موسمی پھل پیدا فرمائے ہیں جو تاثیر‘ قوت ‘ ذائقے اور لذت کے اعتبار سے بہترین ہیں۔ قدرت نے ان پھلوں میں ایسے حیاتیاتی جو ہر اور شفابخشی کے کمالات سمودئیے ہیں کہ انسانی عقل حیران رہ جاتی ہے ‘ان ہی پھلوں میں ایک انگور بھی ہے ۔ قرآن مجید میں انگور کا کئی ایک مقامات پر ذکر موجود ہے اور واضح طور پر اس جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ ایک پھل ایسا ہوتا ہے جس کی بیلیں چھتوں پر چڑھائی جاتی ہیں۔سورة الانعام میں انگور کا 2بار تذکرہ کیا گیا ہے۔

انگورایک نہایت خوش ذائقہ پھل ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں‘ ان میں سرخ‘ کالے‘ سبز اور بغیر بیج کے انگورزیادہ معروف ہیں۔ انگور لذیذ ہونے کے ساتھ غذائی فوائد سے مالامال ہیں۔ان میں کیلشیئم ‘ پروٹین ‘ فاسفورس‘فولادا وٹامن سی‘اے اور بی 6‘ گلوکوز ‘پوٹاشیم‘ میگنیشم‘ سوڈیم ‘فلیونائیڈز اور فائبرپائے جاتے ہیں۔

انگور کا آبائی وطن فرانس ہے اور یہ فرانسیسی تاجروں کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلا۔ چوتھی صدی سے اطباءاور حکماءانگور کو مختلف ادویات میں استعمال کر رہے ہیں۔ انگور کو تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ منقیٰ‘ عناب اورکشمش انگور کی ہی مختلف اقسام کو خشک کرکے بنائے جاتے ہیں۔ اس طرح ان کی غذائیت میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا ہے ‘ ان کی طبی افادیت کو میڈیکل سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔

انگورمیں موجود فولاد خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ خون کی کمی میں اس کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے‘ اس لئے حاملہ خواتین کو انگور کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔دل کی تکالیف میں انگور کا استعمال انتہائی بہترین ثابت ہوا ہے۔ یہ کولیسٹرول نہیں بڑھنے دیتا اور خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے۔ اسی طرح یہ دل کے دورے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ درد شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد میں بھی انگور کا استعمال شفا بخشتا ہے۔ اس میں موجود گلوکوز جسم کو فوری توانائی فراہم کرکے سستی کو دور کرتا ہے۔

انگور کا استعمال قوت مدافعت میں اضافہ کرکے مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔ انگور کا استعمال پھیپڑوں کو طاقت بخشتا ہے ۔ طبی ماہرین دمے (asthma) کے مریضوں کو انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔تاثیر سرد ہونے کی وجہ سے پرانے نزلے کے مریضوں کو اسے احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے کمزور بصارت کو قوت بخشتا ہے۔

کالے انگوروں میں سرطان اور ٹیومرکے خلاف لڑنے والے اجزاءپائے جاتے ہیں‘ خصوصاً سینے کے سرطان میں ان کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ یہ معدہے اور آنتوں کو طاقت بخشتا اور نظام انہضام کو ٹھیک کرتاہے۔ اس میںموجود ریشہ قبض کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔

کالے انگور بلند فشار خون میںبے حد مفید ہوتے ہیں ۔انگوروں میں موجود فلیوٹائیڈز مختلف اقسام کے سرطانوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ دل کی شریانوں کو تنگ ہونے سے روکتے ہیں اور دل کے پٹھوں کو لچک بخشتے ہیں۔

انگور میں پوٹاشیم (potassium) کی موجودگی گر ُدوں کے افعال کو درست رکھتی ہے ۔تازہ اور پکے ہوئے انگور اگر خوب کھائے جائیں تو گر ُدے کی پتھری توڑنے میں موثر ہوسکتے ہیں۔ گر ُدے اور مثانے کی پتھری انگور کے پتوں کا رس پینے یا انہیں پکاکر کھانے سے نکل جاتی ہے۔قدرت نے انگور کو یہ خوبی بخشی ہے کہ اس کے استعمال سے صاف خون پیدا ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ طبیعت بوجھل ہوتی ہے اور نہ ہی معدے میں کسی قسم کی گرانی پیدا ہوتی ہے۔

یہ ایک کثیر الغذاءپھل ہے ‘اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانے ہیں۔ تھوڑے سے پکے ہوئے انگور ناشتے میں اور کھانے کے بعد کھائے جائیں تو گوشت ‘اعلیٰ ترین پروٹینز اور وٹامنز والی غذاﺅں کا متبادل ہو سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307747 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.