اچھی اور متوازن خوراک اچھی اور صحت مند
زندگی گزارنے کا نہایت سادہ سا نسخہ ہے۔ ہم سے پہلے کے لوگوںکی قابل رشک
صحت اور طویل العمری کا راز سادہ اور اچھی خوراک میں پوشیدہ تھا۔ آج کی
بڑھتی ہوئی بیماریاں کھانے کی بر ُی عادتوں کی وجہ سے ہے ۔ان کی بیماریوں
میں سے ایک کولیسٹرول میں اضافہ ہے ۔
کولیسٹرول ایک قسم کی چکنائی ہے جو جگر میں بنتی ہے اور پورے جسم کے افعال
کو متوازن بنانے کا کام سرانجام دیتی ہے۔ کولیسٹرول جسم کے ان گنت خلیوں کے
باہر غلاف کی طرح لپٹا ہوتا ہے ۔کولیسٹرول خلیوں کی بیرونی دیوار کو قائم
رکھتا ہے اور اسے ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے۔
اس کااہم کام جلد کے ہارمونز کو بنانا ہے‘ یہ دھوپ کی روشنی کو وٹامن ڈی
میں تبدیل کرتا ہے‘ یہ وٹامن اے‘ ای ‘ڈی اور کے کو ہضم کرنے میں بھی کارآمد
ہے۔ علاوہ ازیں کولیسٹرول دماغ کے اعصاب کو منظم طریقے سے کام کرنے میں بھی
خاطر خواہ مدد دیتا ہے۔200mg/dlکو لیسٹرول نارمل‘239mg/dl‘کو حد اور 240mg/dlکو
خطرناک مانا جاتا ہے۔
ایک جانب جہاں کولیسٹرول جسم کے لئے فائدہ مند ہے وہیں اس کا اضافہ صحت کے
لئے انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔کولیسٹرول کا ایک بہت بڑا نقصان
کبھی کبھار اس کا ناقابل علاج ہوجانا بھی ہے۔کولیسٹرول بڑھنے کی وجوہات میں
انڈے‘ زیادہ کولیسٹرول والے سمندری کھانے‘ ورزش کا نہ کرنا‘ وزن کی زیادتی‘
الکوحل کا استعمال اور زندگی میں بے ضابطگی شامل ہیں۔اس کے علاوہ یہ موروثی
بھی ہوسکتا ہے۔ان بے احتیاطیوں کو قابو میں رکھنا بہت زیادہ مشکل نہیں
ہے۔اس سے بچنے کے لئے کچھ احتیاطیں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں جیسے کہ اپنی
خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھادینا چاہئے جب کہ گوشت‘ چکنائی
‘ انڈے اور مکھن جیسی اشیاءسے اجتناب کرنا ضروری ہے ۔اپنی خوراک میں دلیہ
اور ریشہ دار اشیا کی تعداد بڑھانی چاہئے کیوں کہ یہ جسم کو نہ صرف طاقت
فراہم کرتے ہیں بلکہ کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھتے ہیں۔خوراک میں سمندری
غذاکا استعمال بڑھانے کی ضرورت ہے کیوں کہ ان میں اومیگا3کی وافر مقدار
ہوتی ہے۔ دل اور بڑھے ہوئے کولیسٹرول کے عارضے میں مبتلا افراد کو بطور خاص
ہفتے میں2مرتبہ ایسی مچھلی کا استعمال ضرورکرنا چاہئے جس میں اومیگا 3کی
وافر مقدار میں ہو۔تلی ہوئی چیزوں کا استعمال کم کرنا چاہئے‘ دن میں روزانہ
8گھنٹوں کی نیند پوری کرنی ضروری ہے جب کہ وزن کم کرنا چاہئے اور سگریٹ
نوشی کو حد درجہ کم کرنی چاہئے۔
قدرتی چکنائی کا متناسب استعمال ہمیں صحت مند اور چست رکھتا ہے ۔ خشک میوے
قدرتی چکنائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ ان کا مناسب استعمال کولیسٹرول
بڑھائے بغیر صحت کی بہتری کا ضامن ہوتا ہے۔کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے
لئے کھانے میں زیتون کا تیل استعمال کرنا چاہئے ۔ اس میں غیر تکسیدی
اجزاءپائے جاتے ہیں جس سے جسم میں بر ُے کولیسٹرول کی مقدار کم رہتی ہے۔
اگر زیتون کا تیل کچی سبزیوں کے ہمراہ استعمال کیا جائے تو یہ آپ کو ڈاکٹر
سے دور رکھتا ہے۔ |