صرف اردو پڑھنے والوں کےلئے......!!

آج کے دورِ جدید میں اردو اخبارات ، کتب، رسائل ،وغیرہ کے مطالعے میں عمومی طور پر کمی واقع ہوئی ہے،اردو کی بقاءاور ترقی کے لئے مطالعہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔بے شماردانشوروں نے کہا ہے کہ ” کتاب انسان کی بہترین دوست ہوتی ہے،جو کبھی ساتھ نہیں چھوڑتی ۔‘ہر وہ پڑھا لکھا شخص جو مطالعے کا عادی ہے اس حقیقت سے اچھی طرح آگاہ ہے کہ رسائل ،کتب سے قربت رکھنے والے کبھی تنہا نہیں ہوتے۔آج سے بیس پچیس سال پہلے تک کتابیں ،اخبار،رسائل ،جریدے خرید کر پڑھنے کا اور انھیں سنبھال کر رکھنے کا رواج تھا،کسی بھی پڑھے لکھے گھرانے میں اوّلیت کتاب ورسائل کو دی جاتی تھی نہ کہ بڑے بڑے موبائل اور کمپیوٹر کو۔پہلے لوگ اپنی اولاد کی تربیت میں کتابوں کے کردار سے بخوبی واقف تھے۔خواتین جن کی تعلیم واجبی ہوتی تھی وہ بھی بڑے بڑے ادبی شہ پاروں سے واقف تھیں۔اُس وقت ہر خاص عام میں ادبی ذوق وشوق تھا،اُس دور کے ادب ومطالعے میں جو دلچسپی ،تجسس اور رنگا رنگی ہوتی تھی وہ اب سرے سے مفقود ہے۔رفتہ رفتہ مطالعے کا ذوق کم ہونے لگا،لوگوں نے گھروں سے اخباروں ،کتابوں کو بے دخل کر کے ٹیلی ویژن،ڈی وی ڈی،کمپیوٹر ،موبائل فون کو دی اور رہی سہی کسر انٹر نیٹ نے پوری کر دی،لیکن کتابیں آج بھی زندہ ہیںروزنامچے، اخبار،روزآنہ شائع ہورہے ہیں لیکن افسوس کہ مال دار اور متمول لوگ بھی اخبار ،رسائل،خرید کر پڑھنے کی بجائے مفت حاصل کر کے پڑھنا چاھتے ہیں،گویاادبی کتب اخبار ورسائل پر پیسہ خرچ کرناحماقت ہے،جبکہ ہزارہا روپیے اپنی ذات پر یوں ہی کرچ کر دیے جاتے ہیں،اور پھر اردو زبان کی ترقی کے لئے رونا بھی روتے ہیں،اسی لیئے اردو زبان ادب کی ترقی میں ازخود حصّہ لیں،رسائل اخبارات خرید کر پڑھیں۔
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 278719 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More